ظفروال کے مقام پر نالہ ڈیک میں طغیانی کا خدشہ ہے نالہ ڈیک میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،
موجودہ صورت حال میں جموں کشمیر کے اندر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اگلے 24 گھنٹوں میں نالہ ڈیک پر بہت بڑا سیلابی ریلا آئے گا
،نالہ ڈیک کے پشتے پہلے پانی کے ریلے سے ٹوٹ چکے ہیں پانی دیہات کو ہٹ کر سکتا ہے ،دیولی، موگا، سکروڑ، لہڑی گاوں کے لوگ فوری اپنے گھر چھوڑ دیں ،کسی کے پاس رہائش، مویشیوں کے لئے خوراک نہیں ہے ہمارے کیمپ ا جائے
اسٹنٹ کمشنر ظفروال
29/08/2025
ظفروال :ایس ایچ او تھانہ ظفروال نالہ ڈیک قریب گاؤں مکینوں کو سیلابی ریلے باعث گاؤں خالی کرنے کا کہ رہے ہیں نالہ ڈیک قریب گاؤں لہڑی، سکروڑ کی حدود سے نالہ ڈیک ظفروال میں داخل ہوتا ہے ،آج رات پہلے سے زیادہ خطرناک سیلابی ریلا آنے کا خدشہ موجود ہے ،ظفروال کی گاوں کے لوگوں کو انتباہ ،آپ لوگوں سے ریکوسٹ ہے گھر خالی کر دیں نہیں تو آپ کی حفاظت خاطر زبردستی بھی کر سکتے ہیں ایس ایچ او ظفروال
29/08/2025
شکرگڑھ : امیر جماعت اسلامی کا نارووال ، شکرگڑھ ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سیلاب سے متاثرہ کرتار پور کوریڈرو کا بھی وزٹ کیا ۔ نقصانات کا جائزہ اور الخدمت کو ریلیف کا کام تیز کرنے کا کہا
28/08/2025
نارووال : ڈیرانوالہ کے مقام پر سیلابی پانی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا ،علی گجر نامی سیلابی پانی میں نہا رہا تھا ۔زیادہ پانی گہرائی میں جانے کے باعث ڈوب گیا ریسکیو ذرائع
28/08/2025
شکرگڑھ سیلاب کے باعث ہر جگہ پانی ہی پانی ،، متاثرین نے اپنے مال مویشی کے ساتھ مین نارووال روڈ پر ڈیرے جما لئے ۔ یہ مین نارووال روڈ کے مناظر ہیں ۔ اللہ پاک اپنا رحم فرما ہم کمزور اور لاچار ہیں ۔
27/08/2025
27/08/2025
شکرگڑھ:ڈیڑھ سو سکھ یاتری اور کرتارپور کوریڈور کا سٹاف یونیورسٹی آف نارووال میں پہنچ گیا
یونیورسٹی کی طرف سے قائم ریلیف کیمپ میں رجسٹرار ڈاکٹر حسیب سرور نے ویلکم کیا
ریلیف کیمپ میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے بہترین انتظام
کرتارپور کوریڈور سے ریسکیو کیے گئے یاتری اور سٹاف نے یونیورسٹی پہنچ کر سکھ کا سانس لیا
کل سے پھنسے ان سیلاب متاثرین کو آج شام وفاقی وزیراحسن اقبال کی نگرانی میں ریسکیو کیا گیا
27/08/2025
شکرگڑھ دریائے راوی کا سیلابی پانی دربار بابا گورو نانک میں داخل ، جس سے دربار صاحب مکمل ڈوب گیا
26/08/2025
26/08/2025
شکر گڑھ: جرمیاں جھنڈے میں پھنسے 25 افراد سمیت 50 افراد کو نکال لیا گیا ۔ ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی ، ریسکیو ذرائع
26/08/2025
شکرگڑھ، دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، پانی گاؤں بھیکو چک، نوشہرہ نوگزہ،ہریال ، فتوئی چک اور دیگر دیہات میں داخل۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو میں مصروف
26/08/2025
شکرگڑھ۔دریایے راوی کنارے جرمیاں جھنڈا میں ایک خاندان سیلابی پانی میں پھنس گیا ہے۔پھنسے نوجوان کی فیملی کے ہمراہ مدد کی اپیل۔نوجوان نے بزرگ خواتین ،بچے اور دیگر افراد کی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ہمارے خاندان کے۔12سے15فیملی ممبران سیلابی پانی میں پھنسے ہیں مدد کی جائے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نام پیغام میں کہا کہ انتظامیہ نے ہمیں ریسکیو کرنے کے لیے وعدہ کیا گیا مگر کسی نہ سنی۔ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔مسلسل اضافے سے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Shakargarh time شکرگڑھ ٹائم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.