Swabi times

Swabi times The Best News Agency of Khyber Pakhtunkhwa Distt Swabi.

26/07/2025

🛑 *26 جولائی 2025 | بروز ہفتہ |*

🚨(1) اسلام آباد میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس، امریکا سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

🚨(2) سرحدوں پر خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون ضروری ہے: فیلڈ مارشل

🚨(3) ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول

🚨(4) ایشیا کپ رواں برس 9 سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، صدر اے سی سی محسن نقوی

🚨(5) پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکا سے معاہدہ جلد ہو جائے گا: اسحاق ڈار

🚨(6) ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اسحٰق ڈار کی وضاحت

🚨(7) فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی، سرفراز بگٹی

🚨(8) پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا

🚨(9) وزیرِاعظم کی ایف بی آر کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دینے کی منظوری

🚨(10) خیبرپختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

🚨(11) امریکا ایر_ان کے ساتھ مکالمے پر پاکستان کے کردار کا معترف ہے: امریکی محکمہ خارجہ

🚨(12) ایشیا کپ 2025ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

🚨(13) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو بھی کرفیو نافذ

🚨(14) گوادر: کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی افسوسناک حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، 4 ماہی گیر لاپتا

🚨(15) سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 شدید زخمی

🚨(16) بھٹو سے زرداری تک پراپیگنڈا کیا جاتا رہا، ہم یہ آگ عبور کرکے آئے: گورنر پنجاب

🚨(17) مون سون بارشیں: 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی

🚨(18) پی ٹی آئی اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے: میاں افتخار حسین

🚨(19) پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

🚨(20) سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، 7 ارب فوری درکار ہیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

🚨(21) شہباز شریف سے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

🚨(22) شاہراہ بابوسر پر مواصلاتی نظام بحال، 8 مقامات سے سیلابی ملبہ ہٹا دیا گیا

🚨(23) ہمیں سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہے: علیمہ خان

🚨(24) آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعویٰ

🚨(25) عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

🚨(26) ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

🚨(27) فتنہ الخوارج کے معصوم پختون عوام پر کیے گئے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

🚨(28) پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل

🚨(29) پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی

🚨(30) کسٹمز کی کارروائیاں: 10 سال میں 7 من سے زائد سمگلڈ سونا ضبط

🚨(31) پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

🚨(32) پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا: ترجمان اٹامک انرجی کمیشن

🚨(33) اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی 'حنظلہ' غ_ز_ہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی

🚨(34) امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا

🚨(35) کچے کے ڈاکو 4 شہریوں کو اغوا اور 60 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے

🚨(36) گلگت میں مٹی اورکیچڑ کا سیلاب، مکانات تباہ، سیکڑوں کنال اراضی کو نقصان

🚨(37) خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

🚨(38) پاکستان اور ایر_ان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غ_ز_ہ میں اس را_ئیلی مظالم پر اظہار تشویش

🚨(39) ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی

🚨(40) علیمہ خان نے عمران خان کے وکیل کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا، توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت نہ ہوسکی

🚨(41) آزاد کشمیر میں کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کا امکان

🚨(42) گورنر پنجاب کی مریم نواز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش

🚨(43) حکومت کا بھارت میں ہونیوالے کسی بھی کھیل کے مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

🚨(44) قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

🚨(45) سانحہ سوات: پولیس نے پابندی کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکا، انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

🚨(46) ہنگو میں پولیس آپریشن، ڈی پی او پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

🚨(47) آسٹریلیا کی تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح، ٹم ڈیوڈ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

🚨(48) خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

🚨(49) بےنظیر نشوونما پروگرام : اربوں کے ساشے پیک صرف ایک ہی کمپنی سے لیے جانے کا انکشاف

🚨(50) ایر_ان: عدالت پر حملے میں 6 افراد جاں بحق، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے

🚨(51) سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

🚨(52) چکوال: سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

🚨(53) پنجاب میں بارشوں کا ایک اور طاقتور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

🚨(54) خوشاب: نواحی گاؤں میں 2 بہنوں سے مبینہ زیادتی

🚨(55) وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی

🚨(56) ملک میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم منظور

🚨(57) امریکا ایر_ان کے معاملے پر پاکستان کے کردار کا معترف، ڈار اور روبیو کی ملاقات پر امریکی اعلامیہ جاری

*🔴ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول*ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے می...
26/07/2025

*🔴ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول*

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

سربراہ ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایشین ایونٹ کے میچز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میچز 9 سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، تمام مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیاکپ 2025 کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، سپر فور مرحلے کے میچز 20 سے 26 ستمبر کے دوران جبکہ فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کیخلاف کھیلے گا، دوسرے مقابلے میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم 17 سمتبر کو متحدہ عرب امارات کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

گروپ اے
پاکستان، میزبان بھارت، عمان اور یو اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی
بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

🔴*نوشہرہ: آضاخیل پلوشی بالا میں جرمن نیشنلٹی ہولڈر تین سکے بھائیوں کا چچا کے ہاتھوں قتل کا ڈراپ سین،نوشہرہ پولیس نے کامی...
26/07/2025

🔴*نوشہرہ: آضاخیل پلوشی بالا میں جرمن نیشنلٹی ہولڈر تین سکے بھائیوں کا چچا کے ہاتھوں قتل کا ڈراپ سین،

نوشہرہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چچا سمیت تینوں ملزمان کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر کے نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نوشہرہ سرکل مقدم خان کے مطابق مورخہ 18جولائی 2025 کوتینوں جرمن نیشنلٹی ہولڈر مقتولین مسمی و قاص خان 26سالہ، شفیع اللہ 22سالہ اور عباس خان 25سالہ سکے بھائیوں کو داد کے گھر میں وراثتی جائیداد کی تقسیم کے مطالبہ پر سکے چچا ملزم شیراسلم اور اس کے بیٹوں یاور اور منتظر نے فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا تھا۔

🔴*بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمیسعودی عرب میں عمرہ کی ادائ...
26/07/2025

🔴*بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمی
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب روانہ تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

*🔴چکوال: سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق*چکوال کے لکھوال ڈیم  میں سیلفیاں لیتے   2 نوجوان  ڈوب کر  جاں بح...
26/07/2025

*🔴چکوال: سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق*

چکوال کے لکھوال ڈیم میں سیلفیاں لیتے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطا بق لکھوال ڈیم میں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے، اسی دوران دونوں نوجوان پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

26/07/2025

*🔴وزیراعظم عافیہ صدیقی کی بہن سے مل کر مدد کا وعدہ کرتا ہے، جبکہ عین اسی دن نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ میں کہتا ہے عافیہ صدیقی کو بالکل ٹھیک سزا ہوئی۔*

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی ایک عدالت نے 86 سال کی سزا سنائی ہے

*🔴ایران: دہشت گردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا، ججز کے کمروں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق*شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد...
26/07/2025

*🔴ایران: دہشت گردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا، ججز کے کمروں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق*

شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایرانی اور غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دہشت گرد تنظیم جیش_العدل نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

*🔴خیبرپختونخوا حکومت نے 7 سے 14 اگست تک ہفتہ معرکہ حق اور یوم آزادی منانے کا اعلان کردیا*خیبرپختونخوا حکومت نے یوم آزاد...
26/07/2025

*🔴خیبرپختونخوا حکومت نے 7 سے 14 اگست تک ہفتہ معرکہ حق اور یوم آزادی منانے کا اعلان کردیا*

خیبرپختونخوا حکومت نے یوم آزادی اور ہفتہ معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا، 7 اگست سے 14 اگست تک صوبے بھر میں مختلف تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 7 اگست سے 14 اگست تک ہفتہ معرکہ حق اور یوم آزادی منایا جائے گا، اس دوران صوبے بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی، صوبائی حکومت نے تمام محکموں اور اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پورے ہفتے کی سرگرمیوں کی فہرست کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں، تقاریب میں ریسکیو 1122 کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، مشینری کی نمائش کی جائے گی۔

*🔴خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل*خیبرپخونخوا سے منتخب 5  آزاد سینیٹرز نے ...
26/07/2025

*🔴خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل*

خیبرپخونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروادی گئی ہے۔

کے پی سے منتخب ہونے والے مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن جمع کروائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

25/07/2025

❗برطانوی سرجن نک مینارڈ، جو غزہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں:

🔴 *"صہیونی فوجی غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر موجود فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔ وہ روزانہ گولی مارنے کی جگہ بدلتے ہیں – ایک دن سر پر، اگلے دن سینے پر، پھر ٹانگوں یا جنسی اعضا پر گولیاں مارتے ہیں، جیسے ایک گیم میں نشانہ بازی ہو رہی ہو۔"*

25/07/2025

🔴* برطانوی سرجن نک مینارڈ:

*"اس رائیلی فوج غزہ کے چیک پوسٹوں پر غیر ملکی ڈاکٹروں سے بچوں کا دودھ چھین لیتی ہے۔ ہر کارٹن ضبط کر لیا جاتا ہے۔"*

🔴*دوحہ میں حماس اس رائیل مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہونے کے بعد ٹرمپ نے اس رائیل کو کہہ دیا کہ  حماس کے رہنما جہاں بھی ہیں ان...
25/07/2025

🔴*دوحہ میں حماس اس رائیل مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہونے کے بعد ٹرمپ نے اس رائیل کو کہہ دیا کہ
حماس کے رہنما جہاں بھی ہیں انہیں قتل کر دیا جائے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi times:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share