VEHARI NEWS

VEHARI NEWS It is a page dedicated to news, views and ideas about District Vehari, Punjab, Pakistan. The name Vehari means low lying settlement by a flood water channel.

Vehari District (Urdu: ضلع وہاڑی) is a district in the Punjab province of Pakistan - the city of Vehari is the capital of the district.[1] The district was created in 1976 out of the three tehsils of Multan District (Vehari, Burewala and Mailsi). The district lies along the right bank of the river Sutlej which forms its southern boundary.

*بوریوالا: ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل، ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر د...
10/08/2025

*بوریوالا: ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل، ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی*

پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی

27 اپریل کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کرساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے

ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مزاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے واقعہ کا فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تھا۔

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے مقدمہ کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا زبیر سندھو اور احمد کامران پر مشتمل خصوصی تشکیل دی

پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو ٹریس کیا۔

پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے فیصل آباد، اوکاڑہ، جڑانوالہ، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں لگاتار ایک ماہ ریڈ کئے اور آخر کامیابی ملی

پولیس کی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شہزاد سمیت عثمان مصطفٰی اور حسن کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا ہے

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل اور ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو نے ایک تقریب کے دوران برآمد ہونے والی گاڑی کو مقتول ڈرائیور کے بچوں کے حوالے کر دی

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے انعام اور سی سی تھری سرٹیفکیٹس کا اعلان بھی کیا

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ محمد افضل ڈی پی او

وہاڑی پولیس پر یہ قتل قرض تھا جسے پوری ٹیم نے مستعدی کے ساتھ خوب نبھایا اور سرخرو ہوئے۔ محمد افضل ڈی پی او وہاڑی

وہاڑی کی عوام کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آزادی معرکہ حق کی شاندار فتح کے سلسلہ میں جشن آزادی میلہ و میوزیکل نا...
10/08/2025

وہاڑی کی عوام کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آزادی معرکہ حق کی شاندار فتح کے سلسلہ میں جشن آزادی میلہ و میوزیکل نائٹ کا احتمام کیا ہے جس میں آپ کو آپکی فیملی کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

07/08/2025

جی جناب تو بچوں کی چھٹیوں میں اضافے پر آپ کی کیا رائے ہے

‏بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لئے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار۔‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩
07/08/2025

‏بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لئے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار۔

‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

وہاڑی ( وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا نے وہاڑی میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا اسسٹنٹ کمشنروہاڑی احسن ممت...
05/08/2025

وہاڑی ( وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا نے وہاڑی میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا اسسٹنٹ کمشنروہاڑی احسن ممتاز اور ایس ڈی ای او جاوید ممتاز لکھویرا کی زیر نگرانی لڈن روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا روڈ کے اطراف کھوکھے،ریڑھیاں،ٹھیلے اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے دکاندار،ریسورنٹس اور دیگر ہوٹلز مالکان اپنا سامان اپنی دکانوں کے اندر رکھیں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ایس ڈی ای او جاوید ممتاز لکھویرا نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرے گی دوبارہ تجاوزات لگانے کی صورت میں تمام سامان اٹھا کر بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ باربار تجاوزات لگانے والوں کے خلاف مقدمات کااندراج اور بھاری جرمانے ہوں گیحکومتی ہدایت پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاقانون کی عملدری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریوہاڑی۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز کا امتیاز مال کو گراں فرو...
04/08/2025

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وہاڑی۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز کا امتیاز مال کو گراں فروشی پر 80ہزار روپے جرمانہ

وہاڑی۔ امتیاز مال میں چینی حکومت کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد پر فروخت کی جارہی تھی

وہاڑی۔حکومت پنجاب کی طرف سے چینی کی قیمت 173روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز

وہاڑی۔کسی کو بھی مقررہ قیمت سے زائد پر چینی فروخت نہیں کرنے دی جائے گی۔ احسن ممتاز

وہاڑی۔گراں فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے کاروائیاں جاری رہیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی

وہاڑی۔حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز

وہاڑی۔جو دکاندار بھی گراں فروشی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ احسن ممتاز

وہاڑی۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز

04/08/2025

وہاڑی ( میپکو حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت اور تکنیکی امور کی انجام دہی کے باعث کل بروز منگل مورخہ 5 اگست 2025 کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بلال فیڈر کی بجلی معطل رہے گی
میپکو ترجمان کے مطابق کنسٹرکشن ٹیم کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ فیڈر پر ورکنگ کی جائے گی جس کے باعث درج ذیل علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش رہے گی
شان چوک انور آباد مسلم ٹاؤن لالہ زار مکہ ٹاؤن تین مرلہ 13 ڈبلیو بی ڈی پی او آفس ڈی سی او آفس ضلعی کچہری اور بستی کلال
میپکو نے اپنے صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کر دی جائے گی

وہاڑی ۔ ضلع وہاڑی میں 2  دن کے لیے دفعہ 144 نافذ وہاڑی ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے امن و امان کی صورتحال کے پیش ن...
04/08/2025

وہاڑی ۔ ضلع وہاڑی میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

وہاڑی ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کا حکم نامہ جاری کیا

وہاڑی ۔دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں، روڈ بلاک، احتجاج پر پابندی ہوگی

وہاڑی ۔ دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہے

وہاڑی ۔ پابندی کا اطلاق 5 اگست 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔

وہاڑی۔ احکامات کا اطلاق پورے ضلع وہاڑی کی حدود میں ہوگا

وہاڑی ۔خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Chief Secretary Punjab
Commissioner Multan
Govt of Punjab
Chief Minister Punjab's Updates
DGPR Punjab
Team MNS

31/07/2025
31/07/2025

یوٹیلیٹی اسٹورز کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا

31/07/2025

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔۔ یکم اگست سے

Address


Telephone

+923157711353

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VEHARI NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VEHARI NEWS:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share