WAPDA Engineers/Officers/Officials Only

WAPDA Engineers/Officers/Officials Only Just for Informations You can share any related information about Enrgy / Utility Companies. Thanks
(533)

Chief Executive IESCO Muhammad Naeem Jan IESCO Board Of Director Rana Abdul Sattar chief Engineer Operations Mr. Kashif ...
17/07/2025

Chief Executive IESCO Muhammad Naeem Jan IESCO Board Of Director Rana Abdul Sattar chief Engineer Operations Mr. Kashif Shah along with senior officers and staff visited different locations and observed power restoration activities affecting due to heavy rain and flood in Rawalpindi and surrounding. Appreciated field formations activities and advised to restore entire affected areas on top priority after taking all safety measures.

حیسکو پریس رلیز مورخہ 17.07.2025:چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکوفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی...
17/07/2025

حیسکو پریس رلیز مورخہ 17.07.2025:

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکوفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی 100% فیصد وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف ایس اینڈ آئی اورایم اینڈ ٹی اور ڈی ایس یو کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ریجن بھر کی مختلف سب ڈویزن ٹنڈوالہیارII، قاسم آباد، سٹیزن، ٹنڈومحمد خانI، ٹھٹھہ، نواب شاہ I، سانگھڑ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ہیرآباد اور سمارومیں کارروائیاں کی گئیں، ریجن بھر میں 140 غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے گئے،1448میٹرپی وی سی قبضے میں لے لی گئی، جبکہ واجبات کی مد میں 38لاکھ66ہزار سے زائد کے وصولی کی گئی۔ حیسکو ترجمان۔

19جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک13003غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ559ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1129عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے105282 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،388عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے35کروڑ20لاکھ22 ہزارسے زائد ریکورکیے گئے ہیں۔ حیسکو ترجمان

حیسکو چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی او ولی داد چانڈیو اور گل رحمان کاکڑ عبد الحکیم جویو کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو، اعجاز شیخ کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرویلنس کی نگرانی میں ایس اینڈ آئی ٹیم نے ایس ڈی او ولی داد چانڈیو اور گل رحمان کاکڑ،عبد الحکیم جویو کی قیادت میں ڈویژن گاڑی کھاتہ کے علاقے صدر میں بجلی چوری کے خلاف بڑا آپریشن کیامین ڈاکٹر لین، قائداعظم کمپلیکس، ایف جی ڈگری کالج روڈ اور گردونواح میں 47 گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر بجلی چوری پکٹری گئی تفصیلات درج ذیل ہیں:22 میٹرز مکمل طور پر جلے ہوئے یا براہ راست لائن سے منسلک (A1+A2)، جن میں سے ایک تین فیز میٹر اندرونی ٹرمینل بلاک سے براہ راست استعمال کیا جا رہا تھا۔01 ڈیجیٹل سنگل فیز میٹر پر شَنٹ لگا کر چوری (A1)،01 خود کار کنٹرول سسٹم (A1)،02 ڈیجیٹل میٹرز بند (A1)،09 اوپن ایرر (A1+A2)،05 ڈسپلے مکمل طور پر غائب (A1+A2)،01 ڈسپلے مدھم (A1)،01 میٹر جل چکا (A1)،میٹر نمبر میں تضاد،03 MCO فیڈ نہ ہونا، باعث 5460 یونٹس کا بقیہ بیلنس موجود (A1+A2)،یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ حیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا چکی ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔حیسکو ترجمان
حیدرآباد(پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکوفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی 100% فیصد وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف ایس اینڈ آئی اور ڈی ایس یو کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ریجن بھر کی مختلف سب ڈویزن ٹنڈوالہیارII، قاسم آباد، سٹیزن، ٹنڈومحمد خانI، ٹھٹھہ، نواب شاہ I، سانگھڑ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ہیرآباد اور سمارومیں کارروائیاں کی گئیں، بلخصوص کے چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی او ولی داد چانڈیو اور گل رحمان کاکڑ عبد الحکیم جویو کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو، اعجاز شیخ کی خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرویلنس کی نگرانی میں ایس اینڈ آئی ٹیم نے ایس ڈی او ولی داد چانڈیو اور گل رحمان کاکڑ،عبد الحکیم جویو کی قیادت میں ڈویژن گاڑی کھاتہ کے علاقے صدر میں بجلی چوری کے خلاف بڑا آپریشن کیامین ڈاکٹر لین، قائداعظم کمپلیکس، ایف جی ڈگری کالج روڈ اور گردونواح میں 47 گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر بجلی چوری پکٹری گئی تفصیلات درج ذیل ہیں:22 میٹرز مکمل طور پر جلے ہوئے یا براہ راست لائن سے منسلک (A1+A2)، جن میں سے ایک تین فیز میٹر اندرونی ٹرمینل بلاک سے براہ راست استعمال کیا جا رہا تھا۔01 ڈیجیٹل سنگل فیز میٹر پر شَنٹ لگا کر چوری (A1)،01 خود کار کنٹرول سسٹم (A1)،02 ڈیجیٹل میٹرز بند (A1)،09 اوپن ایرر (A1+A2)،05 ڈسپلے مکمل طور پر غائب (A1+A2)،01 ڈسپلے مدھم (A1)،01 میٹر جل چکا (A1)،میٹر نمبر میں تضاد،03 MCO فیڈ نہ ہونا، باعث 5460 یونٹس کا بقیہ بیلنس موجود (A1+A2)،یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ حیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا چکی ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،اس طرح ڈی ایس یو اور پولیس کی مدد سے ریجن بھر میں 140غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے گئے،1448میٹرپی وی سی قبضے میں لے لی گئی، جبکہ واجبات کی مد میں 38لاکھ66ہزار سے زائد کے وصولی کی گئی 19جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک13003غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ559ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1129عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے105282میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،388عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے35کروڑ20لاکھ22 ہزارسے زائد ریکورکیے گئے ہیں، مزید تفصیلات کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں آپریشن سرکل حیدر آباد کی ڈویژن قاسم آباد میں ایکسین قاسم آباد غلام فاروق تنیو کی سربراہی میں قاسم آباد اور سٹیزن کالونی،اور ایکسین اشفاق علی بھٹی کی سربراہی میں سب ڈویزن ٹنڈو الہیارII-،کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 50غیر قانونی کنیکشن منقطع638میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی جبکہ واجبات میں سے17لاکھ سے زائد ریکورکیے گئے ہیں، اسی طرح سرکل لاڑ کی ڈویزن ٹنڈومحمد خان میں ایکسین ٹنڈومحمد خان ابراہیم کیریوکی سربراہی میں سب ڈویزن ٹنڈومحمد خانIاور ٹھٹھہ ڈویزن میں ایکسین ٹھٹہ راجہ عبدالرب میمن کی سربراہی میں سب ڈویزن ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں دوران کارروائی35غیر قانونی کنکشن منقطع 210 میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ کر قبضے میں لے لی گئی جبکہ واجبات کی مد میں 9لاکھ82ہزار سے زائد کی رقم ریکور کی گئی، اسی طرح سرکل نواب شاہ کی ڈویزن سانگھڑمیں ایکسین سانگھڑ طارق ندیم جاٹ کی سربراہی میں آپریشن سب ڈویزن سانگھڑ،اور ایکسین نواب شاہ عزیز احمد بھٹو کی سربراہی میں سب ڈویزن نواب شاہI-کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں کارروائیوں کے دوران29 غیر قانونی کنکشن منقطع،330میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ قبضے میں لے لی گئی جبکہ واجبات کی مد میں 4لاکھ35ہزار سے زائد کی رقم ریکور کی گئی اسی طرح ّآپریشن سرکل میر پور خاص کی ڈویزن میرپور خاص میں ایکسین علی رضا بھٹی کی سربراہی میں سب ڈویزن ہیر آباد میر پورخاص،سٹیلائیٹ ٹاؤن جبکہ ایکسین عمرکوٹ کی سربراہی میں سب ڈویزن سماروکے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران26غیر قانونی کنکشن منقطع270میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ کر قبضے میں لے لی گئی اور واجبات کی مد میں 8لاکھ48ہزار سے زائد کی رقم ریکور کی گئی،واضح رہے کہ حیسکوچیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائیں، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں، اور صارفین اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صارف کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی اور بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ مختلف سب ڈویژنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لیے اعلانات کا سلسہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑے گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہیں گیں، بجلی چور ملک، قوم اور حیسکو کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،عوام کھلی کچہریوں میں بھرپور آئیں اور اپنے جائز مسائل حل کرائیں، اسکے ساتھ ساتھ عوام کو چاہئے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے گی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسرفیض اللہ ڈاہری نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو مکمل ختم کیا جاسکے، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ حیسکو آپ کو مزید بجلی کی بہتر سروس فراہم کرسکے، کیونکہ حیسکوایک کمرشل ادارہ ہے، جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا۔ آپ کے تعاون کے متمنی حیسکو۔

فیسکو کے ملازمین کو ای-پیڈز کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ خدمات کی فراہمی مؤثر انداز میں ممکن ہو — یہ تمام تربیت قواعد و ضو...
17/07/2025

فیسکو کے ملازمین کو ای-پیڈز کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ خدمات کی فراہمی مؤثر انداز میں ممکن ہو — یہ تمام تربیت قواعد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی سے بااختیار ملازمین، روشن اور سمارٹ مستقبل کی جانب ایک قدم!

حیسکو پریس رلیز مورخہ 16.07.2025:حالیہ مون سون کی بارش کے دوران حیسکو ریجن کے 132کے وی کے 12عدد ٹاورز گرنے سے6عدد گرڈاسٹ...
17/07/2025

حیسکو پریس رلیز مورخہ 16.07.2025:

حالیہ مون سون کی بارش کے دوران حیسکو ریجن کے 132کے وی کے 12عدد ٹاورز گرنے سے6عدد گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر تھی جن میں 5عدد گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی اب تک صرف 1عدد گرڈاسٹیشن کی بجلی کی فراہمی متاثر ہے، اور حیدر آباد کے شہر کے ٹوٹل152عدد 11کے وی فیڈر ہیں، ان تمام سے بجلی کی فراہمی بحال ہے، حیسکو کے تمام فیلڈ اسٹاف کو شاباشی دیتا ہوں اور تمام فیلڈافسران نے بھی مکمل سیفٹی قوانین کے تحت متاثرہ فیڈرز کی بجلی کی بحالی کا کام سرانجام دیا ہے۔ ہم مقامی انتظامیہ اور عوام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حالیہ بارش کے دوران حیسکوکے عملے سے مکمل تعاؤن کیا۔ حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری۔

حیدر آباد(پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر فیض اللہ ڈاہری نے 11کے وی کینٹ فیڈر اور پولی2فیڈر کے گرنے والے پولوں کی تنصیبات کے کام کا معائنہ کرنے کے لیئے ایس پی چوک پہنچ کر ایکسین گاڑی کھاتہ ظفر سولنگی اور اس کے تکنیکی عملے سے مکمل معلومات لیں اوران کو شاباشی بھی دی اور تمام فیلڈافسران نے بھی مکمل سیفٹی قوانین کے تحت متاثرہ فیڈرز کی بجلی کی بحالی کا کام سرانجام دیا ہے۔ مورخہ 15جولائی 2025بروز منگل رات 9بجے سے پہلے 11کے وی کینٹ اورپولی IIفیڈر کی بجلی بحال کردی گئی، ہم مقامی انتظامیہ اور عوام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حالیہ بارش کے دوران حیسکوکے عملے سے مکمل تعاؤن کیا۔5عدد ٹاورز گرنے سے سیہون گرڈاسٹیشن، پارکو، شالمانی، کھانوٹ جبکہ ہالا روڈ حیدر آباد سے 132کے وی ڈبل سرکٹ ہائی ٹرانسمیشن لائن کے سات عدد ٹاور راہوکی اور ٹنڈوالہیار کے درمیان گرنے کی وجہ سے شیخ بھرکیو، ٹنڈوالہیار، سلطان آباد اور چمبڑبجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس بعد ہنگامی بنیادوں پر گرنے والے 7عدد ٹاورز لوکیشن نمبر48، 49، 50،51، 52، 53اور 54کے تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے جو قوی امید ہے کہ اتوار20جولائی تک کام مکمل کرلیا جائے گا اس دوران سانگھڑ سے میرپور خاص متبادل لائن سے بیک فیڈ کرکے سلطان آباد، ٹنڈوالہیار،شیخ بھرکیو اور چمبڑ گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی بحالی کردی گئی ہے، جس میں لوڈمنیجمنٹ کے تحت بجلی دی جارہی جب تک حیدر آباد سے میرپور خاص جانے ڈبل سرکٹ کا کام مکمل کرکے بجلی بحال کی جائے۔بجلی کی بحالی کا کام چیف انجینئر (ٹرانسمیشن اینڈ گریڈ)رمیش کمار اور چیف ٹیکنیکل /انجینئرنگ ایڈوائزر طفیل حسین میربہرکی نگرانی میں کیا جارہا ہے، حیسکو انتظامیہ اس دوران صارفین کوپہنچنے والی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں، اور عوام سے اپیل ہے کہ تکنیکی عملے کے تعاؤن کریں، بجلی کے بل بروقت ادا کریں کیونکہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ جو بجلی خرید کر اپنے صارفین کر پہنچا تا ہے، بجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو جناب مجاہد پرویز چٹھہ کا دورہ گیپکو ہیڈکوارٹرچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو جناب مجا...
17/07/2025

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو جناب مجاہد پرویز چٹھہ کا دورہ گیپکو ہیڈکوارٹر

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو جناب مجاہد پرویز چٹھہ کی گیپکو ہیڈکوارٹر آمد پر چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب اور سینئر مینجمنٹ کی جانب سے پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو نے چیئرمین صاحب کو دل کی گہرائیوں سے بطور چیئرمین تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ادارے کی بہتری و ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لیسکو ملازمین ہی بجلی چوری کروانے میں ملوث نکلے، واپڈا ملازمین نے 2 لاکھ 50 ہزار فی گھر سے رشوت وصول کی
17/07/2025

لیسکو ملازمین ہی بجلی چوری کروانے میں ملوث نکلے، واپڈا ملازمین نے 2 لاکھ 50 ہزار فی گھر سے رشوت وصول کی

16/07/2025

فیسکو اور کیسکو کے بوڈ آف ڈائریکٹرز کو فارغ کردیا گیا ہے۔
اب کس کی باری ہے ؟

16/07/2025

اہم اطلاع – ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے صارفین کے لیے

ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کو صرف 6 دن گزرے ہیں، اس لیے چند عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا جاننا صارفین کے لیے ضروری ہے۔
ڈویژن کوڈ میں تبدیلی

پرانا ڈویژن کوڈ: 26412

نیا ڈویژن کوڈ: 27112

بل چیک کرنے کے لیے نیا ریفرنس نمبر استعمال کریں

مثال کے طور پر:

پرانا ریفرنس نمبر: 13264120110890

نیا ریفرنس نمبر: 13271120110890

اب صارفین نئے ریفرنس نمبر کے ذریعے آن لائن بل چیک کر سکتے ہیں۔
بینک میں بل جمع کروانے کی سہولت دستیاب

بل بینک سسٹم میں رجسٹر ہو چکا ہے

آپ اپنا بل کسی بھی مجاز بینک میں جمع کرا سکتے ہیں
ڈاکخانے میں بل جمع کروانے کی سہولت عارضی طور پر معطل

ڈاکخانے میں بل تاحال رجسٹر نہیں ہوا

فی الحال وہاں بل قابلِ قبول نہیں ہوگا

لیکن ان شاء اللہ جلد ہی ڈاکخانے میں بھی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد وہاں بھی بل جمع کروایا جا سکے گا۔
تمام صارفین سے درخواست ہے کہ اس اطلاع کو دوسرے لوگوں تک پہنچائیں تاکہ کوئی بھی بل ادائیگی کے دوران پریشانی کا شکار نہ ہو۔

شکریہ!
ہزارہ الیکٹرک کمپنی
(عوام کی خدمت میں مصروف)

16/07/2025

حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کا رات گئے گرڈ اسٹیشن اور پی ڈی سی کا دورہ تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی اور بجلی بحال نا ہونے تک گھر نا جانے کا فیصلہ کرلیا!

16/07/2025

سال کے آخر تک آئیسکو ۔ فیسکو ۔ گیپکو ۔ پرائیویٹائز کرنے اور سیپکو اور حیسکو کو ٹھیکے پر دینے کا تجربہ کرنے کا پروگرام

16/07/2025

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WAPDA Engineers/Officers/Officials Only posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WAPDA Engineers/Officers/Officials Only:

Share