Breaking Updates

  • Home
  • Breaking Updates

Breaking Updates Stay informed with Breaking Updates for in-depth coverage on the stories that matter most. Follow us for accurate, timely, and comprehensive news coverage.

From global events to local happenings, we bring you the latest updates as they unfold.

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، بھارتی ...
18/07/2025

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ استعمال تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یہ پابندی بھارتی ملکیت یا لیز پر حاصل کیے گئے فوجی اور سول طیاروں پر بھی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی کا اطلاق 18 جولائی کو دوپہر 3 بج کر 20 منٹ سے ہو چکا ہے،
جب کہ یہ بندش پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست کی صبح 4:59 بجے تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی اور علاقائی صورتِ حال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائیکوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی ...
17/07/2025

لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی, اربوں روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط

نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل انکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا

کوہستان کرپشن کیس میں نئے انکشافات، بڑے نام بے نقاب

کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار؛ دوران تفتیش بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف

17/07/2025

کراچی لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب بلڈنگ کی چھت گر گئی۔

بلال مسجد پشاوری ہوٹل کے ساتھ غنی مینشن چھ منزلہ بلڈنگ کا 6th فلور پانچویں منزل پر گرا ہے۔
پولیس موقعہ پر موجود ہے۔ امدادی سرگرمیوں کو آغاز کردیا گیا ہے۔
ابتک دو خواتین کی ڈیڈ باڈیز سمیت تین زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جانبحق خواتین آپس میں بہنیں ہیں۔ زخمیوں میں ان کی بچیاں شامل ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا

*بریکنگ*  پاک فوج کے دستوں کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع* پاک فوج کے دستے حالیہ بارشوں کے ...
17/07/2025

*بریکنگ*

پاک فوج کے دستوں کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع*

پاک فوج کے دستے حالیہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف

پاک فوج کے جوان ضلع جہلم کے علاقے ڈھوک بھیدر اور دارا پور میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے پہنچ گئے

پاک فوج کے دستے نے سیلاب متاثرین کو دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کیں

15/07/2025

*ISPR*
*Rawalpindi, 15 July, 2025* : General Sahir Shamshad Mirza, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), attended commemoration ceremony of 98th founding day of People’s Liberation Army of People’s Republic of China as a Chief Guest.
The ceremony drew a distinguished gathering of civilian and military officials, media representatives, business leaders and members of civil society, reflecting the broad-based support for this partnership.
Chairman JCSC extended profound felicitations to the people of China, its military leadership and all ranks of People’s Liberation Army (PLA). He commended PLA’s pivotal role under the visionary leadership of His Excellency President Xi Jinping for China’s remarkable development and rapid modernisation, which has transformed People’s Republic of China into a key pillar of peace, stability and prosperity. CJCSC highlighted China as a stabilizing factor in the regional security dynamics.
In his address, the CJCSC highlighted the enduring and time-tested “Iron-clad brotherhood” between Pakistan and China, with shared resolve to broaden and deepen this unique relationship across all domains. He reiterated Pakistan’s unwavering commitment towards security of Chinese nationals working in Pakistan and advancing collaboration on China-Pakistan Economic Corridor, strengthening defence ties and promoting regional harmony and development.

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‏پیٹرول 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا‏ہائی اس...
15/07/2025

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

‏پیٹرول 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا

‏ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ

*ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، گوشوارے بھرنے کے عمل میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے، ڈیجی...
14/07/2025

*ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، گوشوارے بھرنے کے عمل میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے، ڈیجیٹل-انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے، ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیرِ اعظم کی ہدایات*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن، مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس.

ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم

عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹابیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے. وزیرِاعظم

نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے ذیادہ مستفید ہوگا. وزیرِاعظم

ٹیکس گوشواروں (Returns) کی آسانی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ نئے نظام کے تحت گوشوارے جمع کروائیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت

ٹیکس نظام کی اصلاحات کے مثبت ثمرات وزیرِ خزانہ، معاشی ٹیم، چیئرمین ایف بی آر اور انکی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے. وزیرِاعظم

حکومت کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب آدمی پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہیں. وزیرِاعظم

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے، ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں. وزیرِاعظم

ڈیجیٹل-انوائسنگ (Digital-Invoicing) کے نظام میں شمولیت کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن، مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

اجلاس کو ڈیجیٹل انوائسنگ، ای بلٹی، ٹیکس گوشواروں کو آسان بنانے، مصنوعی ذہانت پر مبنی اسیسمنٹ سسٹم، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام اور کارگو ٹریکنگ سسٹم پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.

اجلاس کو ایف بی آر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کے قیام کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکے لئے بِڈنگ جلد مکمل کرکے ستمبر تک اسے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا. اس سے نہ صرف مرکزی ڈیٹا میسر ہوگا بلکہ فیصلہ سازی میں بھی آسانی ہوگی.

اجلاس کو مصنوعی ذہانت پر مبنی اسیسمنٹ نظام پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ بحری جہازوں کی آمد سے پہلے تاجروں کو پیشگی گڈز ڈیکلریشن بھرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت اپ-فرنٹ ڈیوٹیز اور ٹیکسز پر مکمل چھوٹ دی جائے گی. اس نظام کے اطلاق سے پیشگی گڈز ڈیکلریشن 3 فیصد سے بڑھ کر 95 فیصد سے زائد ہونے کی توقع ہے. اس طرح ایڈوانس گڈز ڈیکلریشن والے کنٹینروں کو بحری جہاز سے سیدھا فیکٹری پہنچنے کی سہولت میسر ہوگی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے تمام چھوٹے اور بڑے کاروبار خرید و فروخت کے وقت ایف بی آر کے آن لائن نظام کے ذریعے رسید کا اجراء یقینی بنائیں گے. اس نظام کے تحت آئندہ چند ماہ میں 20 ہزار کے قریب کاروبار نظام کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے. صرف ایک ماہ کے دوران اس نظام کے تحت 11.6 ارب روپے کی آٹھ ہزار انوائسز کا اجراء ہوا. اس نظام میں ٹیکس دہندگان کا پورٹل اور اسکی نگرانی کا ڈیش بورڈ شامل ہیں. اجلاس کو بتایا گیا کہ پرال (PRAL) کے تحت نظام سے منسلک ہونے کی سہولت بغیر کسی لاگت کے مفت فراہم کی جارہی ہے. مزید بتایا گیا کہ تاجروں کی اس نظام کے حوالے سے تربیت یقینی بنائی جارہی ہے. اس نظام کے مکمل اطلاق کے بعد تاجروں کو سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی کیونکہ ہر خرید و فروخت خودکار طریقے سے نظام میں ریکارڈ ہورہی ہوگی.

اسکے علاوہ بین الاقوامی سطح پر رائج نظام سے ہم آہنگ 8 ہندسوں پر مبنی مخصوص HS کوڈ فیک اور فلائنگ انوائسنگ کا خاتمہ کرے گا. ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سیلز ٹیکس نظام کی کارکردگی کو جانچنا مزید سہل ہوگا. اجلاس کو بتایا گیا کہ نظام کو مؤثر بنانے کیلئے کاروباری افراد کے تربیتی سیشن بھی منعقد کئے گئے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کی سہولت کا اردو میں بھی جلد اجراء کیا جائے.

ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل اور آسان بنانے کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 15 جولائی سے تنخواہ دار طبقے کیلئے اسکا اجراء کیا جارہا ہے جبکہ 30 جولائی کو باقی شعبوں کے ٹیکس دہندگان کیلئے بھی یہ سہولت میسر ہوگی. مزید بتایا گیا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے اردو ٹیکس گوشوارے 30 جولائی تک میسر ہونگے. اجلاس کو نئے اور آسان ٹیکس گوشوارے کو بھرنے کے عمل پر بریفنگ دی گئی. وزیرِاعظم کی اس حوالے سے ہیلپ لائن کے قیام اور تھرڈ پارٹی عوامی سروے کی ہدایت.

اجلاس کو کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای-بلٹی کے نظام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ اس نظام کے تحت اشیاء کی آمدورفت کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور ان اشیاء پر ٹیکس ادائیگی کی نگرانی ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت سے اسیسمنٹ ممکن ہوگی جس سے ٹیکس انفورسمنٹ مزید مؤثر اور بہتر ہوگی. اجلاس کو بتایا گیا کہ نظام کے پاکستان میں اطلاق اور بین الاقوامی معیار یقینی بنانے کیلئے ترکیہ سے اس حوالے سے معاونت لی جارہی ہے. حال ہی میں وزیرِ اعظم کے دورہء آذربائیجان میں ترکیہ کے صدر سے گفتگو کے بعد ترک وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور اس نظام کی پاکستان میں جلد تشکیل و اجراء کیلئے وفد کے ساتھ مشاورت

فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس جاریصدرِ مملکت کی منظوری سے “فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آر...
14/07/2025

فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس جاری

صدرِ مملکت کی منظوری سے “فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025” نافذ

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے “فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025” جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری کو باضابطہ طور پر ملک گیر فیڈرل فورس کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ نئی اصلاحات کے بعد یہ فورس اب “فیڈرل کانسٹیبلری” کہلائے گی۔

آرڈیننس کے مطابق، فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ اس کے دائرہ اختیار میں داخلی سلامتی، فسادات پر قابو، انسداد دہشت گردی، اور سرکاری و اہم تنصیبات کا تحفظ شامل ہو گا۔

ایف سی ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد یہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کا انسپکٹر جنرل وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کیا جائے گا، جبکہ ہر ڈویژن میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) رینک کے افسر کو ونگ کمانڈر مقرر کیا جائے گا۔

فیڈرل کانسٹیبلری کو دو بڑے ڈویژن میں تقسیم کیا جائے گا:
1. سیکیورٹی ڈویژن
2. فیڈرل ریزرو ڈویژن

آرڈیننس کے تحت، فیڈرل کانسٹیبلری کے لیے ملک بھر میں بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا اور مختلف شہروں میں دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ مزید برآں، تنظیم نو کے نئے فریم ورک کے مطابق فورس کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) سے تعلق رکھنے والے افسران کے سپرد کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گا کہ وہ قانون و امن کے قیام کے لیے فیڈرل ریزرو فورس بھرتی کر سکے۔ آرڈیننس کے مطابق، قواعد و ضوابط کا ایک مکمل سیٹ بھی وضع کیا جائے گا تاکہ فیڈرل کانسٹیبلری کی کارروائیوں کو قانونی اور انتظامی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

یہ اہم اقدام قومی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے، مختلف ریجنز میں موثر قانون نافذ کرنے، اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے

13/07/2025
11/07/2025

Actor Humira Asghar Story :



Address


Telephone

+923447651244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share