We Pakistani

We Pakistani باخبر پاکستان، مضبوط پاکستان
تازہ ترین اور مستند خبروں کے لیے ابھی فالو کریں

بھارت میں شادی کی تقریب اُس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب معمولی تنازع نے شدت اختیار کرلی، واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ...
13/05/2026

بھارت میں شادی کی تقریب اُس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب معمولی تنازع نے شدت اختیار کرلی، واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر گورکھپور کے مقامی میرج ہال میں شہری جتیندر کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ جمعہ کی شب بارات کی آمد کے بعد ڈی جے پر گانا چلانے کے معاملے پر لڑکی والوں اور باراتیوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ اس وقت مزید بگڑ گیا جب ایک باراتی نے کھانے میں لیگ پیس نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا، جس کے بعد معمولی جھگڑا ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے اینٹوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال شروع ہوگیا، جبکہ بعض افراد تلواریں اور بیلٹ لے کر بھی ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے۔ میرج ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور مہمان جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر دوڑتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق تصادم کے دوران لڑکی والوں نے باراتیوں کے دو نوجوانوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سمت نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ ’نیپالی‘نامی ایک اور نوجوان زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

بجلی صارفین گزشتہ 3 سال کے دوران 19 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت توانائی کی دستاویزات میں انکشا...
12/05/2026

بجلی صارفین گزشتہ 3 سال کے دوران 19 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت توانائی کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈسکوز نے بجلی صارفین سے 2022-23 میں 5 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2023-24 میں 6 کھرب 98 ادب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال بجلی صارفین سے 7 کھرب سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کیں گئیں، آئیسکو نے گزشتہ 3 سال کے دوران 2 کھرب 32 ارب روپے صارفین سے ٹیکس وصول کیا۔

اس کے علاوہ لیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 5 کھرب 32 ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گیپکو نے صارفین سے 3 سال میں دو کھرب 40 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

اسی طرح فیسکو نے تین سال میں 3 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس کی مد میں صارفین سے وصول کیے جبکہ میپکو نے 3 سال میں 3 کھرب 23 ارب روپے اور پیسکو نے 3 سال میں ایک کھرب 51 ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

دستاویز کے مطابق ہیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 57 ارب 58 کروڑ کا ٹیکس وصول کیا، کیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 24 ارب 28 کروڑ کی ٹیکس وصولیاں کیں اور ٹیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 1ارب 55 کروڑ اور سیپکو نے 34 ارب 46 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

11/05/2026

تیز رفتاری کا انجام: ایک لمحے کی لاپرواہی اور زندگی بھر کا پچھتاوا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کی کوشش ایک بڑے حادثے کا سبب بنی۔ یاد رکھیں، آپ کا انتظار گھر والے کر رہے ہیں۔ اپنی اور دوسروں کی زندگی کا خیال رکھیں۔"

11/05/2026

صوبہ سندھ میں پیش آنے والے اس واقعے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب مشکل وقت آیا تو کیسے پولیس اور سندھ کے غیور عوام نے مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ مٹی اور ریت سے آگ بجھانے کا یہ جذبہ بتاتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ اللہ سندھ اور پورے پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
۔
#سندھ #انسانیت #اتحاد #

11/05/2026
11/05/2026

اس شخص کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

اپریل 2026ء میں 3.5 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جس سے ملکی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ...
11/05/2026

اپریل 2026ء میں 3.5 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جس سے ملکی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں ملک کو 3.5 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ ترسیلات میں سال بہ سال بنیادوں پر 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 7.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ ترسیلات بنیادی طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوئی ہیں جو ملکی معیشت کے لیے اہم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جولائی تا اپریل مالی سال 26 کی مدت میں 33.9 ارب ڈالر کی آمد ہوئی ہے۔ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 31.2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزی...
11/05/2026

خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا۔

ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جو 34 ہزار ٹن سامان لے کر گوادر پہنچا ہے، بحری جہاز پر 20 ہزار سے زائد کارگو آئٹمز موجود ہیں۔

میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں  ضائع ہو گئ...
10/05/2026

میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

10/05/2026

یہ بس والے تو موٹر سائیکل والے کو اِنسان ہی نہیں سمجھتے بندے کے بالکل اوپر آ کر اتنی زور سے ہارن بجاتے ہیں کہ سامنے والا اپنا ہوش و حواس ہی کھو بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔

بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں اب تک شہید اہلکاروں کی ...
10/05/2026

بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں اب تک شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

شہداء میں رحمت ایاز، ثناء اللہ، نیاز علی، صحیب، سعداللہ، کامران ولد محمود خان، نعمت اللہ، کامران، عابد جانی، عمران، نعیم اللہ، صدیق اللہ، میر عالم خان، راحت اللہ خان اور فاروق داد شامل ہیں۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے رات گئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ بنوں پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ڈی آئی جی بنوں کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردوں کی آخری بزدلانہ کارروائی ثابت ہوگی، بنوں پولیس دہشت گردوں کو چن چن کر انجام تک پہنچائے گی اور علاقے سے ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سہیل آفریدی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف خیبر پختونخوا کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں اور مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلا، دہشت گردی سے متاثرہ ہر خاندان کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف صف اول میں رہ کر عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

Address

Raiwind

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when We Pakistani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share