Daily Ebadat

Daily Ebadat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Ebadat, Media/News Company, .

26/10/2025

یہ بھی ضرور سنیں ۔۔ اور فیصلہ کریں ۔۔ !!

رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا پانی کی اونچی ٹینکی پر چڑھنے کا ڈراپ سین،

رحیم یار خان۔ لڑکی پانی کی ٹنکی پر کیوں چڑھی تھی حقائق سامنے آگئے

رحیم یار خان۔ لڑکی کا پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگانے اور انصاف مانگنا جھوٹ کا پلندہ نکلا

رحیم یار خان۔ لڑکی کے قریبی رشتے دار سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر حقیقت بتانے پریس کلب پہنچ گئے

رحیم یار خان۔ لڑکی کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی نے شہری سے 13 لاکھ 70 ہزار روپے ادھار لئے تھے جسکا مقدمہ تھانہ سی ڈویثرن میں درج ہے

رحیم یار خان۔ پیسے واپس مانگنے پر شہری پر ذیادتی کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے، رشتے دار

رحیم یار خان۔ کاروائی سے بچنے کیلئے اور پیسے واپس نہ دینے پڑیں اس لئے لڑکی نے پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر خود کشی کا ڈرامہ رچایا گیا، رشتے دار خاتون

رحیم یار خان۔ لوگوں سے پیسے آدھار لے کر لوگوں پر جھوٹے الزامات لگانا اس فیملی کا پرانا وطیرہ ہے، رشتے دار خاتون

رحیم یار خان۔ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر پولیس نے شہری کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے رکھا ہے، رشتے دار

رحیم یار خان۔ ادارے تحقیقات کریں حقائق خود بخود سامنے آجائیں گے، لڑکی کے رشتے دار

18/10/2025

اہم "آئی ڈی" کامرس نیوز الرٹ!!!

*فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ یو اے ای کی ایک کاروباری شخصیت کو صرف 14.6 ملین ڈالرز میں فروخت کردیا گیا* '

*پاکستانی روپے کی اس کی مالیت تقریباً" 4 ارب روپے بنتی ہے* '

*رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 24 شہروں میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی 42 برانچیں موجود ہیں*

18/10/2025

اہم نیوز الرٹ!!!

*رحیم یارخان کے نواحی تھانہ آباد پور کے تفتیشی آفیسر شوکت حسین مزاری کا بیٹا سیکیورٹی گارڈ سمیت مبینہ اغواء* '

*بنگلہ اچھا کے نواحی علاقے مکھن واہ سے سب انسپکٹر شوکت حسین مزاری کے بیٹے محمد ارسلان کو گزشتہ شب سیکیورٹی گارڈ سمیت نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا* ۔

*ذرائع کے مطابق محمد ارسلان سب انسپکٹر کی ٹیسٹ کی تیاری میں مصروف تھا* ۔

27/09/2025

خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یارخان کی جانب سے دو گنا فیسوں میں اضافے کے خلاف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رمضان شمع کی احتجاجی گفتگو' اعلی حکام اور وائس چانسلر سے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

19/09/2025

تازہ ترین ڈاکو ویڈیو---!!!!

*"کچے کا ڈاکو تنویر اندھڑ خوشی مناتے ہوئے' ابھی ویڈیو اپنے پیج پر وائرل کی ہے"*

*اب یہ ویڈیو سمجھ سے بالاتر ہے کہ کون سی خوشی منا رہا ہے۔۔؟؟؟*

*یاد رہے کہ رات گئے رحیم یارخان پولیس نے موٹر وے سے اغواء کئے گئے 11 مغویوں کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرایا گیا یے* ۔

*رحیم یارخان کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ضلعی پولیس سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ مغویوں کو کس طرح اور کن شرط و شرائط پر بازیاب/رہا کروایا گیا ہے* ؟؟؟؟

19/09/2025

*لیاقت پور: چوکی میتلا پٹرولنگ پولیس پر سابق ایس ایچ او رمضان جانی کا اپنی ساتھیوں کے ہمراہ حاضر ڈیوٹی پٹرولنگ پولیس پرسنگین حملہ، پولیس اہلکار یرغمال*

تحصیل لیاقت پور میں ایک افسوسناک اور ناقابلِ برداشت واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ میتلا کے اے ایس آئی محمود احمد اپنے عملے کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک نقاب پوش شخص ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر گزرا۔ اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو مذکورہ شخص فرار ہوگیا، جس پر پٹرولنگ پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور تھانہ سٹی لیاقت پور کی حدود میں پہنچے۔

وہاں پہنچتے ہی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، جب سابق ایس ایچ او محمد رمضان جانی کے بھائی اور قریبی عزیزوں نے وردی میں موجود اے ایس آئی محمود احمد اور ان کے ساتھ نفری کو نہ صرف یرغمال بنا لیا بلکہ سرِعام گریبان پکڑ کر گالم گلوچ اور تشدد بھی کیا۔ یہ اقدام ریاستی رٹ اور پولیس فورس کے تقدس پر کھلا حملہ ہے جو کسی صورت برداشت کے قابل نہیں۔

واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس لیاقت پور موقع پر پہنچی اور ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ عوامی اور پولیس حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی قانون شکن شخص پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے یا وردی کی تضحیک کرنے کی جرات نہ کرے۔

اہم نیوز الرٹ!!! *"ضلع کونسل رحیم یارخان کا غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے خلاف گھیرا تنگ' دفاتر اور تعمیرات گرائی جا رہی...
18/09/2025

اہم نیوز الرٹ!!!

*"ضلع کونسل رحیم یارخان کا غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے خلاف گھیرا تنگ' دفاتر اور تعمیرات گرائی جا رہی ہیں"*

*وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کی روشنی میں رحیم یار خان میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے* ۔

*یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کی زیر نگرانی جاری ہے*

*ضلع کونسل کی ٹیم اس وقت رحیم یارخان میں سیم نالہ روڈ پر واقع غیر قانونی احمد گارڈن' حمزہ گارڈن 'سرینا ہاؤسنگ اسکیم سمیت سلطان پور روڈ پر واقع غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے*

*عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صرف قانونی طور پر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی اسکیم کے بارے میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں*

(آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا..؟؟؟)

17/09/2025

اہم نیوز الرٹ!!!

*لیاقت پور: ٹھیکیدار ستھرا پنجاب ورکرز کو صرف ماہانہ بیس ہزار روپے تنخواہ دینے کا انکشاف'ورکرز سراپا احتجاج* '

*ہمارا حق ٹھیکیدار کھا رہا ہے انتظامیہ کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی: ورکرز کا مطالبہ*

*وزیراعلی پنجاب مریم نواز ' کمشنر بہاولپور ' ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ* '

*یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے مختلف شہروں کے ورکرز کی شکایت اور ناقص کارکٹ کی وجہ سے ٹھیکے بھی منسوخ کئے ہیں*

12/09/2025

اہم ترین نیوز الرٹ!!!

" *تبدیلی ٹائم وزیراعلی شیڈول* "

*وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا طیارہ آج دوپہر تقریبا" 2 بجے شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یارخان پر لینڈ کریگا* '

*قبل ازیں تقریبا 11:30 بجے دن ایک ہیلی کاپٹر بھی شیخ زید ایئرپورٹ پہنچے گا*

*دن تقریبا" 12 بجے ایک سپیشل فلائٹ بھی شیخ زید ایئر پورٹ پہنچے گی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب' صوبائی وزراء اور کچھ اعلی صوبائی حکام ہونگے' چیف سکریٹری صوبائی وزراء اور صوبائی اعلی حکام وزیراعلی پنجاب کا رحیم یارخان پہنچنے استقبال کرینگے*

*شیخ زید ایئرپورٹ سےہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلی پنجاب سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ مکمل کرکے واپس شیخ زید ایئرپورٹ کے قریب اہم شخصیت کے گیسٹ ہائوس آئینگی جہاں پر انکے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا ہے' بعدازاں وہ واپس لاہور کے لئے روانہ ہو جائینگی*

*وزیراعلی کی آمد موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں* '

*ابھی تک کے شیڈول کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سیاسی ملاقاتیں شامل نہیں ہیں*

07/09/2025

*ملتان سکھر موٹروے سے ڈاکوؤں کی جانب سےاغوا کئے گئے 11 افراد کی ویڈیو سامنے آگٸی اندھڑ گینگ نے اپنے ساتھی کی رہائی کا مطالبہ دہرا دیا

05/09/2025

" *کچے آپریشن کے لئے بڑی بیٹھک* "

*رحیم یارخان: ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی رحیم یارخان آمد* '

*علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران' آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ایس ایس پی سی سی ڈی تنویر احمد تنیو بھی رحیم یارخان پہنچ گئے* '

*کل موٹر وے پر ہونے والے واقعہ کے تناظر میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا' بڑے فیصلے متوقع*

05/09/2025

*بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین کی جانب سے انڈے مارے گئے*

*اس موقع پر کارکنوں نے دونوں خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جنہیں قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا*

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Ebadat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Ebadat:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share