Sialkot news alert

  • Home
  • Sialkot news alert

Sialkot news alert Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sialkot news alert, Media/News Company, .

30/09/2025

سیالکوٹ کے گاؤں پیروچک میں قادیانیوں کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف رنگ پورہ سیالکوٹ کی جامعہ مسجد میں اھم اجلاس کے بعد انتظامیہ سے انصاف کی اپیل

تھانہ سمبڑیال پولیس کی  کارروائی10 سالہ مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتارسمبڑیال محلہ غوث پورہ کے ...
20/09/2025

تھانہ سمبڑیال پولیس کی کارروائی10 سالہ مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار

سمبڑیال محلہ غوث پورہ کے رہائشی شہری نے درخواست دی کہ اس کا کمسن بیٹا دینی تعلیم کے سلسلہ میں قاری احسان اللہ کے گھر جاتا تھا جہاں قاری کے دونوں بیٹے اویس رضا اور فلک شیر اسے بارہا جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا ہے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائے گی.

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کا تحفظ سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں والدین والدین کا کردار اہم ہے والدین کو چاہیے کہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں، ان پر بے جا سختی کی بجائے محبت اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں مشکوک رویوں پر بروقت محبت اور شفقت سے بات کر کے اصل معاملہ جاننے کی کوشش کریں، کیونکہ غفلت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔

سیالکوٹ پولیس آپ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

وہ جس نے سسٹم کو چکرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک وقاص کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ وہ غیر قانونی افراد کی سمگلنگ کا کاروبار کرتے ہ...
18/09/2025

وہ جس نے سسٹم کو چکرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک وقاص کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ وہ غیر قانونی افراد کی سمگلنگ کا کاروبار کرتے ہیں۔ جب پے در پے کشتی حادثے ھوئے تو یہ غیر قانونی کام کافی حد تک سست پڑ گیا۔ بندہ شاطر تھا۔ اس نے نوجوانوں کی 22 رکنی ٹیم تیار کی۔ ان سے 50_ 50 لاکھ روپے لیے۔ 3 کی ماہ فٹ بال کھیلنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں فٹ بال کے متعلق تمام قوانین سے روشناس کروایا۔ جعلی فٹبال کلب رجسٹرڈ کروایا۔ وزارت خارجہ کا جعلی این او سی لگایا۔ این او سی کے نیچے ایک نمبر بھی دیا۔ اس کے بعد ان کھلاڑیوں کے ویزے جاپان ایمبیسی میں جمع کروا دیے۔ ایمبیسی نے وزارت کے این او سی پر دیے گئے نمبر پر فون کیا تو آگے باقاعدہ ایمبیسی کی طرز پر ایکسچینج ھوتی ہے۔ وہاں سے کال جعلی سیکشن ہیڈ کو ملائي جاتی ہے۔ جو اس پورے پراسیس کو اوکے کی رپورٹ دیتا ہے۔ یوں ویزے حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی یہ انٹرنیشنل ٹیم ٹوکیو ایئرپورٹ پہنچ جاتی ہے۔اب یہاں سے بدبختی شروع ھوتی ہے۔ جاپانی امیگریشن والوں کو شک گزرتا ہے کہ اکثر کھلاڑی تو میسی اور رونالڈو لگ رہے ہیں۔ اس وقت ایک کھلاڑی بتا دیتا ہے کہ ہم تو 50_50 لاکھ ملک وقاص کو دے کر آئے ہیں۔ جاپانی باقی کھلاڑیوں کو تو ڈیپورٹ کر دیتے ہیں جبکہ ملک وقاص کو گرفتار کر لیتے ہیں۔ ملک وقاص جاپانیوں کو بتاتے ہیں کہ میں تو 2017 میں بھی ایک ٹیم لیکر آیا تھا جو آج بھی پورے جاپان میں کھیل رہی ہے۔
اشرف وڑائچ

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی تھانہ کینٹ پولیس نے سیلاب متاثرہ گھر میں ہونے والی 3 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ حل کر لی...
18/09/2025

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی
تھانہ کینٹ پولیس نے سیلاب متاثرہ گھر میں ہونے والی 3 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ حل کر لیا ڈائمنڈ سٹی کا رہائشی شہر ی عثمان اختر 30 اگست کے دن سیلاب کے باعث عارضی طور پر فیملی کے ہمراہ گھر سے منتقل ہوا تھا چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا
ڈی پی او کے نوٹس پر تھانہ کینٹ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور غیر روایتی طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان اسامہ شفیق اور منیب احمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.
70 تولہ طلائی زیورات، 25 لاکھ نقدی، قیمتی گھڑی و دیگر سامان برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
سیالکوٹ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں ملکوں کیخلاف جارحیت تصور ہو گی، پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طہ
18/09/2025

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں ملکوں کیخلاف جارحیت تصور ہو گی، پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طہ

16/09/2025

واپڈا کو تباہ کرنیوالے%98میٹر ریڈراورلائن مین ہیں جوکروڑپتی بن چکےہیں انکی جائیدادوں کی تحقیق کیجائےتوسب کچاچٹھاکھل کر سامنےآجائیگا

14/09/2025

Address


Telephone

+923086548990

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot news alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share