Muskan international news

  • Home
  • Muskan international news

Muskan international news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muskan international news, TV Network, .

15/08/2025

شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر ایبٹ آباد ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، مانسہرہ اور سوات کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

صوابی۔دیہہ کھنڈہ میں فٹ بال میچ کے دوران ہونے والے افسوس ناک واقعہ کا دوہرے قتل اور تہرے اقدام قتل میں ملوث مرکزی ملزم ک...
15/08/2025

صوابی۔دیہہ کھنڈہ میں فٹ بال میچ کے دوران ہونے والے افسوس ناک واقعہ کا دوہرے قتل اور تہرے اقدام قتل میں ملوث مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار*
*آلہ قتل پستول سمیت برآمد*

*تھانہ لاہور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل اور تہرے اقدام قتل میں مرکزی ملزم سلمان کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا*

تفصیلات کے مطابق بمورخہ 5.08.2025 کو مدعی وسیم اللہ ساکن کھنڈہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نذدیک گراونڈ میں فٹ بال میچ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران ملزمان سلمان اور انکے والد فضل شاہ بامسلح آکر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جسکے نتیجے میں میرے بھائی حسن علی اور ایک راہگیر بچہ طفل محمد ہاشم لگ کر موقع پر جانبحق ہوا جبکہ دیگر تماش گیر بچے طفل منہاج،خیام اور صاحب اللہ لگ کر شدید مجروح ہوئے۔

اس واقعہ پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔

ایس ڈی پی او سرکل لاہور ASP محمد نعمان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان معہ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم سلمان کا سراغ لگاکر کراچی سٹی سے آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
وجہ عناد تنازعہ مستورات ہے۔
مزید تفتیش شروع کی گئی ہے

15/08/2025

ریسکیو 1122 کے بہادر اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 53 متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے قیمتی جانیں بچا لیں۔

15/08/2025

ضلع بونیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں، تباہ کن سیلاب اور شدید آندھی و طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔زیادہ متاثرہ علاقے:تحصیل گدیزی: بیشونی، ملک پور، بلوخان اور قریبی علاقےتحصیل ڈگر: گوکند، کوٹ سمیت متعدد مقامات۔تحصیل چغرزئی: گل باندی، درگہ چینہ اور دیگر مقامات۔جانی نقصان کی تفصیل:تحصیل گدیزی میں 120 سے زائد لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔تحصیل ڈگر میں 15 لاشیں برآمد ہوئیں اور 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔تحصیل چغرزئی میں ایک ہی گھر کے 22 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں News BunerBuner News Explore Malakand

15/08/2025

سوات اور باجوڑ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، گاؤں گاؤں پانی میں گھرے لوگ، بے گھر خاندان اور مٹی میں ڈوبی زندگیاں مدد کے لیے پکار رہی ہیں۔
SwatNews.comSwatPointSwabi MediaGovernment of Khyber PakhtunkhwaBabar Saleem SwatiAimal Wali KhanAwami National PartyFederal Youth ParliamentDeputy Commissioner Swat Buner News News Buner Explore Malakand

وزیر اعلٰی خیبر پختو نخواہ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد خان نے جشن آزادی کے موقع پر KPUMA ہیڈ آفس کا د...
14/08/2025

وزیر اعلٰی خیبر پختو نخواہ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد خان نے جشن آزادی کے موقع پر KPUMA ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

معاون خصوصی نے ہیڈ آفس میں ماحول کو بہتر بنانے کے لئیے پلانٹیشن (پودے لگائے) اور اس موقع پر آپنے خیالات کااظہار کیا۔

‫14 اگست؛ پاکستان بھر میں 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے...‬‎یوم آزادی کے موقع پر پلانٹیشن (پودے لگانا) ایک بہترین خیال ہے جو ماحول کو بہتر بنانے اور ملک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف فطرت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اس دن کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
پلانٹیشن کے فوائد:
ماحولیاتی بہتری:
درخت ماحول کو صاف کرنے، آلودگی کو کم کرنے اور آب و ہوا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خوبصورتی میں اضافہ:
پودے لگانے سے سبزہ بڑھتا ہے اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
قومی یکجہتی:
یوم آزادی کے موقع پر پلانٹیشن ایک اجتماعی سرگرمی ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔
صحت مند مستقبل:
درخت آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں، جو صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر پلانٹیشن کی اہمیت:
قائد اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا:
قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ پودے لگانا اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔
ماحول کی حفاظت:
یوم آزادی کا دن ہمیں اپنے وطن کی حفاظت اور اسے مزید بہتر بنانے کی ذمہ داری یاد دلاتا ہے۔ پودے لگانا اس ذمہ داری کو نبھانے کا ایک طریقہ ہے۔
مستقبل کے لیے سرمایہ کاری:
پودے لگانا مستقبل کے لیے ایک سرمایہ کاری ہے جو آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول فراہم کرے گی۔

جشن آذادی اور معرکہ حق کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان صاحب کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی میں ریلی ک...
14/08/2025

جشن آذادی اور معرکہ حق کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان صاحب کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ صوابی کےافسران سمیت مختلف محکمہ جات کے سربراہان سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جشن آذادی کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لئےخصوصی دعائیں کیں۔ ریلی ڈی سی آفس سے نکالی گئی اور امن چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ صوابی کی زیرنگرانی معرکہ حق اور جشن آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ ...
14/08/2025

ضلعی انتظامیہ صوابی کی زیرنگرانی معرکہ حق اور جشن آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس صوابی میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تمام محکموں کے سربراہان اور طلباء سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر حسب روایت قومی ترانہ،پرچم کشائی اور سلامی پیش کی گئی۔ اسکے علاوہ یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور بقاء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آج تحصیل لاھور میں 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے مختلف جگہوں پر فلیکس لگا دیئے گئے ہیں
11/08/2025

آج تحصیل لاھور میں 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے مختلف جگہوں پر فلیکس لگا دیئے گئے ہیں

10/08/2025

جشن آزادی کے حوالے سے سابقہ تحصیل ناظم سہیل کا اہم پیغام جشن آزادی کے دن سمیر ریسٹ ہاؤس اباسین میں تمام تر انتظامات ہونگے Swabi Media

وادی کاغان اور ہزارہ موٹروے کے مختلف مقامات پر سیاحوں کی آسانی اور معلومات کیلئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا و ورلڈ بینک کا...
10/08/2025

وادی کاغان اور ہزارہ موٹروے کے مختلف مقامات پر سیاحوں کی آسانی اور معلومات کیلئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا و ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ کے تحت سائن بورڈز نصب۔

((کنڈپارک کےقریب فائرنگ/1 شخص جاں بحق 1شخص زخمی))صوابی: جہانگیرہ روڈ کنڈپارک کے قریب نامعلوم افراد کی موٹرکار پر فائرنگ ...
10/08/2025

((کنڈپارک کےقریب فائرنگ/1 شخص جاں بحق 1شخص زخمی))
صوابی: جہانگیرہ روڈ کنڈپارک کے قریب نامعلوم افراد کی موٹرکار پر فائرنگ سے میر عالم نامی شخص جاں بحق جبکہ جاوید زخمی ہوگیا ہےجبکہ گلزار نامی شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا تعلق تورڈھیر سے ہے لاش اور زخمیوں کو باچا ہسپتال منتقل کردیا جبکہ تورڈھیر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

Address


Opening Hours

Monday 21:00 - 10:00
Tuesday 21:00 - 10:00
Wednesday 21:00 - 10:00
Thursday 21:00 - 10:00
Friday 21:00 - 10:00
Saturday 00:00 - 00:00
Sunday 00:00 - 00:00

Telephone

+923499011740

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muskan international news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muskan international news:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share