The Daily Sun News is an Urdu-English Newspaper based in Pakistan in continuous publication since its foundation in 2010. Editor is Mr.M Shakir.
Daily Sun News publishes original content, including interviews with celebrities and business executives.
14/08/2023
06/11/2022
09/10/2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف قوم سے آج اپنے دل کی باتیں کریں گے۔بات چیت کے چند لمحات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ آج بروز اتوار مورخہ 9 اکتوبر 2022 کو سہہ پہر 4 بجے یہ گفتگو نشر کی جائے گی۔
19/09/2022
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بحالی پر عوام پرجوش۔۔ ابتدائی 4میچز کے تمام ٹکٹس فروخت
اسلام آباد:انگلش کرکٹ ٹیم 17سال بعد دورہ پاکستان پر ہے ،دونوں ٹیمیں سات ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔شائقین پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اس قدر پرجوش ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 4 میچز کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں، یہاں تک کہ چاروں میچز کے وی آئی پی 1500 روپے والے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں صرف دوسرے روزکے میچز کی کچھ ٹکٹس باقی ہیں۔ کراچی میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی 4 میچز کی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، چوتھے اور آخری میچ کیلئے تمام انکلوژرز کی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں،قادر ،عمران خان اور ماجد خان انکلوژرکے 750روپے والے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔جبکہ دوسرے میچ کے چند ٹکٹس باقی ہیں ،واضح رہے کہ انگلش ٹیم 17سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے آئی ہے ، انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے ابتدائی 4 میچز کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔پاکستانیوں کا یہ جوش و خروش دیکھ کر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی حیران رہ گئی۔اتنی جلدی تمام ٹکٹس کی فروخت ہونے سے آئی سی سی بھی پاکستان کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر سوچے گا۔
پاکستان میں 2009میں ہونیوالے سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھےاور مسلسل 12سال پاکستان نے کسی انٹرنیشنل ٹیم کی میزبانی نہیں کی البتہ کوششیں ضرور ہوئیں۔پی سی بی کی انتھک کوششوں سے پہلے چھوٹی ٹیمیں پاکستان آئیں پھر آسٹریلیا اور اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ کرنا کرکٹ کےشائقین کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔انگلش کرکٹرز بھی پاکستان آکر انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز منگل سے شروع ہورہی ہے تاہم اس کے حوالے سے جوش و خروش کافی عروج پر پہنچ چکا ہے، دونوں ہی سائیڈز ایک دوسرے کی صلاحیتیں آزمانے کو بے چین ہیں۔
انگلش کپتان جوز بٹلربدقسمتی سے زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کی کپتانی معین علی کریں گے۔معین علی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کی بی ٹیم نہیں، ہمارے کئی کھلاڑی انجری کا شکار ہیں، اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ دیگر کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ہماری ٹیم میں شامل نئے پلیئرز کے پاس موقع ہے کہ وہ خود کو منوائیں، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی پیش کر چکے ہیں، ہم ان کی موجودگی اور تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ جوز بٹلر سیریز تمام میچز سے باہر ہوئے یا چند میچز میں ان کی خدمات دستیاب ہو سکیں گی، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہم جوز بٹلر کو ٹیم میں شامل کرکے رسک نہیں لینا چاہتے، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں لیکن دونوں ٹیمیں اسپینرز کو اچھا کھیلتی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خدمات انجام دینے والے ثقلین مشتاق جب ہمارے کوچ تھے تو ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
اسی طرح قومی ٹیم میں کم بیک کرنیوالے شان مسعود کا کہنا ہے کہ مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پاکستانی بیٹر شان مسعود نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوا، انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اچھی تیاری ہوگی۔شان مسعود کو فخرزمان کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں جہاں پی سی بی کی انتھک محنت ہے وہیں سیکیورٹی اداروں نے بھی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے دروازے کھولے ہیں۔ بلاشبہ سیکیورٹی اداروں نے اپنا فرض بخوبی ادا کیا جس کی وجہ سے آج پاکستان میں ایک بار پھر کرکٹ گرائونڈز کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اور پوری قوم کرکٹ کی واپسی پر انتہائی پرجوش ہے۔
18/09/2022
17سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔پاکستان آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے بھی تیار
اسلام آباد:انگلش کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے اور سات میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی ۔ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ اس لحاظ سےبھی اہمیت کا حامل ہےکہ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہو گا جو کہ آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کیلئے ورلڈ چیمپئن ٹیم کا دورہ اس لیے بھی خاص ہے کہ اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پربحال ہو جائیگی۔پہلے آسٹریلیا اور اب انگلینڈ ، امید ہے ہمارے ملک میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ پھر باقاعدگی سے شروع ہوگا ۔
اس دورہ میں ویسے تو ہر پلیئر پر نظر ہو گی مگر پاکستانی شائقین کا اصل رومانس انگلش بلے باز ایلیکس ہیلز سے ہو گا کہ جن کے پی ایس ایل میں چوکوں اور چھکوں پر وہ خوب تالیاں بجاتے رہے ہیں ۔ جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ میلان نے کہا ہے کہ پاکستانی ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں، پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔ ڈیوڈ میلان نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پاکستان اچھی اور مضبوط ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، مجھے پی ایس ایل کھیلنے سے فائدہ ہوا جس کا تجربہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں، امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ مجھے پی ایس ایل میں کھیل کر بہت تجربہ حاصل ہوا، سپرلیگ دوسری لیگز سے مختلف ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کل پریس کانفرنس کے دوران یہ وعدہ کیا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اپنی میچ فیس میں سے رقم عطیہ کریں گے۔جوز بٹلر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگش ٹیم کے ہمدردیاں پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔
گزشتہ سال نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر تھی اور بہترین سیکیورٹی انتظامات تھے لیکن میچ سے عین قبل اچانک سیکیورٹی تھریٹ ملنے کا جواز بنا کر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے میچ منسوخ کرواد یا اور پھر دورہ بھی منسوخ کرواکے اسی روز واپس چلی گئی جس کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکیورٹی کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ موخر کر دیا تھا۔اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک سال بعدپاکستان آئی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات دیکھ کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم مطمئن ہے۔پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے نہ صرف پاکستان میں کرکٹ بحال ہو گی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور اس کامیابی کاسہرا پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوںکے نذرانہ پیش کر کے ملک میں امن و امان کو بہتر بنایا اور امید کی جاتی ہے انگلش کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کےبعد پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی بھی ملے گی ۔
16/09/2022
انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ۔۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آکسیجن کی حیثیت قرار
اسلام آباد:2009میں سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر تھی کہ لاہور مین ٹیسٹ میچ کے دوران سٹیڈیم آتے ہوئے سری لنکن ٹیم کی بس پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ اگرچہ کسی کھلاڑی کی ہلاکت تو نہیں ہوئی لیکن 6 سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ 11 سال کے لیے ختم ہو گئی۔اس دن کو کرکٹ کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس واقعے نے کچھ کھلاڑیوں کا کیرئیر ہی ختم کر دیااور پاکستان پر 11سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر بند رہے۔ کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اور خصوصاََ جنوبی ایشیائی ممالک کی رگوں میں بستا ہے۔ پاکستان ، افغانستان ، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا پانچوں ممالک پڑوسی ممالک کے طور پر جانے جاتے ہیں اور پانچوں ممالک میں کرکٹ کیلئے جوش ایک دوسرے سے کم نہیں۔خصوصاََ پاکستان اور بھارت کا میچ تو خاص طور پر دنیا بھر میں مقبول ترین کرکٹ میچ کے طور پر جانا چاہتا ہےلیکن پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے ختم ہونے سے پاکستانی شائقین شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کےپاکستان میں کامیاب انعقاد نےاہم کردار ادا کیا ہے۔پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کرکٹر ز شامل ہونے کی وجہ سے پاکستان سے متعلق دنیا کو مثبت پیغام گیا اور اس سے دوسری انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے اعتماد ملا۔ پہلے زمبابوے ،سری لنکااور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیمیں پاکستان آئیں اور پھر جنوبی افریقہ اور آسٹریلوی ٹیموں کے دورہ پاکستان سےپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو آکسیجن فراہم ہوئی اور اب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 17سال بعد پاکستان پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو اس وقت شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اورملک کا اکثر حصہ ڈوب چکا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے مثال قائم کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی ’گیٹ منی ‘کو سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ پچھلے سال 2021میں کرنا تھا لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ملنے والے ایک جھوٹے سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ ٹیم کے اچانک دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے دوہ پاکستان موخر کر دیا۔نیوزی لینڈ کو اپنے اس فیصلے پر شرمندگی اٹھانا پڑی اور پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کے سخت موقف کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹم ہیریسن پاکستان آئے اور انھوں نے اپنی ٹیم دو حصوں میں پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا۔پہلے مرحلے میں یہ7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے دوبارہ پاکستان آئے گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس سال 11ٹی ٹونٹی میچز کھیل رکھے ہیں جن میں انہیں صرف 4میچز میں فتح ملی ہے۔ اگر پاکستان اس سیریز میں انگلینڈ کو کم از کم 5میچز میں شکست دے تو دوسری جبکہ اگر 6میچز میں شکست دے تو آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسکتا ہے۔اس وقت عالمی رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ بھارت پہلی ، انگلینڈ دوسری اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔چنانچہ ورلڈ کپ سے پہلے خود اعتمادی کیلئے یہ سیریز دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان میں جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کا باعث ہے وہیں سیکیورٹی اداروں کا بھی اس بحالی میں اہم کردار ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور پھر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری لائی۔ پاکستان جسے اندرونی دشمنوں اور خصوصاََ پڑوسی ملک کی سازشوں کا خطرہ رہتا ہے ایسے میں کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کا کردار سب سے اہم دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے نہ صرف کرکٹ کے شائقین محظوظ ہوں گے بلکہ ملک میں سیاحت کیلئے بھی دروازے کھلیں گے۔ انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد اور کامیاب دورہ پاکستان سے دنیا کو پیغام جائیگا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے جس کے شمالی علاقہ جات دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔جن کی سیر کرنے کیلئے دنیا بھر سے سیاحت کے شوقین آتے ہیں۔امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور اس کا سہرا پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے سر سجتا ہے۔جنہوں نے مشکل حالات میں ملک میں امن و امان کو قائم کرکے دنیا کو مثبت پیغام دیا۔پاکستان زندہ باد
15/09/2022
مہموش رضا کی قازقستان کے چیمپئن فائٹر NURZHAN AKISHEV کیساتھ لڑائی ، پاکستانیوں سے سپورٹ اور دعائو ں کی اپیل
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مکس مارشل آرٹس فائٹر مہموش رضا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ 30ستمبر کوBrave Combat Federationکے تحت وہ اپنی 15ویں پروفیشنل فائٹ لڑ نے جارہے ہیں۔یہ فیڈریشن ایم ایم اے کی بہترین پروموشن فیڈریشن کے طور پر جانی جاتی ہے۔مہموش رضا نے بتایا کہ ان کی Brave Combat Federationکے ساتھ یہ چوتھی فائٹ ہو گی ۔اس سے پہلے ان کی فائٹ تائیکوانڈو کے ورلڈ چیمپئن فائٹرCallum Murrie کیساتھ ہوئی اور اب کی ان کی لڑائی قازقستان کے چیمپئن فائٹر NURZHAN AKISHEVکیساتھ قازقستان میں ہی ہو گی ۔مہموش رضا اس حوالے سے پر امید ہیں کہ وہ یہ فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کی ٹریننگ بھی پوری ہے اور دنیا کے بہترین کوچز نے ان کی ٹریننگ کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو سپورٹ کریں اور دعا کریں ۔انشا اللہ یہ جیت پاکستان کی ہو گی اور پاکستانی پرچم لہرایا جائیگا۔
مہموش رضا پچھلے سات سال سے مارشل آرٹس فائٹنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 19سال کی عمر کیا ۔مہموش رضا کا بتانا ہے میں نے جب مکسڈ مارشل آرٹس فائٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے بعد کچھ اور نہیں کیا ۔ سب کچھ چھوڑ کر صرف اسی پر دھیان دیا۔ مہموش رضا نے اپنی پہلی فائٹ چھ ماہ کی ٹریننگ کے بعد لڑی ۔ان کی پہلی فائٹ ایک عمارت کی چھت پر تھی ، مہموش رضا کا بتانا ہے اس وقت پاکستان میں ایم ایم اے فائٹنگ کو کوئی نہیں جانتا تھا ۔مہموش نے کیرئیر کی دوسری فائٹ فلپائنی فائٹر JEOREY ORAOکیساتھ لڑی جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد وہ پاکستان آئے اورٹریننگ شروع کی ۔۔ کبھی کبھار کوئی فائٹس مل جاتی تھیں لیکن جلد ہی مہموش نے لندن کا رخ کیا ۔ کیونکہ ان کا مقصد ایم ایم اے میں فائٹس لڑنا تھا اور اس کیلئے انہیں سخت ترین ٹریننگ اور ماہر ین کی تربیت کی ضرورت تھی ، وہ لندن منتقل ہو گئے اور وہاں ٹریننگ شروع کر دی۔لندن میں فائٹس لڑیں۔وہیں سے انہیں چائنہ میں فائٹس ملیں،جہاں انہوں نے Rebel Fighting Championship کے ساتھ فائٹس کیں اورچینی اور روسی فائٹرز سے سخت فائٹس جیتیں ۔مہموش رضا اس کے بعد چین ہی میں منتقل ہو گئے کیونکہ وہاں ٹریننگ کی بہترین سہولیات میسر تھیں اور انہوں نے وہاں دو سال گزارے۔ چین میں انہوں نے ایم ایم اے فائٹس لڑنے والے فائٹرز کیساتھ تربیت لی اورکوچز کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔اس کے بعد 2018میں مہموش نے Brave Combat Federationکو سائن کر لیا ۔ Brave Combat Federationایم ایم اے پروموشن کی دنیا کی بہترین فیڈریشن ہے۔ Brave Combat Federationکے تحت پہلی بار پاکستان میں انہوں نے فائٹس لڑیں اور23 seconds submission کا ریکارڈ قائم کیا۔23سیکنڈ سے جلد ی آج تک Brave Combat Federationمیں کسی نے مخالف کو شکست نہیں دی اور آج تک ایک ریکارڈ ہے۔مہموش اب بھی ٹاپ لیول جمز میں آنیوالی فائٹ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور مکمل اعتماد ہے کہ 30ستمبر کو ہونیوالی فائٹ میں وہی جیتیں گے اور ملک کا پرچم فخر سے لہرائیں گے۔ مہموش کا بتانا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا اپنے لیے فخر سمجھتا ہوں اور ہر مقام پر قومی پرچم کو بلند کرنے کیلئے تیار رہتا ہوں۔
13/09/2022
سندھ کو سیلاب کے بعد وبائی امراض کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا سامنا
13/09/2022
”آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی، ایکسٹینشن کی بات فوری انتخابات تک مشروط ہے“ عمران خان
03/09/2022
اس امپورٹڈ حکومت نے سیلاب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچایا ہے، مہنگائی مارچ کرنے والوں نے پچھلے پانچ ماہ میں اعوام کو پاگل بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اعوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے،
اللہ پاک ہمارے ملک کو اس ناسور اور عزاب ٹولے سے ہمیشہ کے لیے محروم کروایا جائے آمین یا رب العالمین
25/07/2022
سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی
25/07/2022
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کو سننے کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔
سماعت کے آغاز پر سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی روسٹرم پر آ گئے اور مؤقف اپنایا کہ موجودہ صورتحال میں تمام بار کونسلز کی جانب سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔لطیف آفریدی نے کہا کہ کرائسس بہت زیادہ ہیں، سسٹم کو خطرہ ہے، آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی درخواست مقرر کی جائے اور آئینی بحران سے نمٹنے کے لیے فل کورٹ بنایا جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when Daily Sun News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.