NewsRecord

NewsRecord News Record is a Lahore-based Urdu magazine. We conduct exclusive interviews and publish them as par

08/01/2025

بخار ا کا بخاری؟؟

کچھ بچے اپنے بچپن سے ہی صحت مند ہوتے ہیں اورجوانی میں اس میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے،بچپن میں ایسے بچوں کو ”موٹو“اورجوانی میں” موٹا“ کہہ کر چھیڑنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہوتی ۔ بچپن میں ماں باپ جن بچوں کے کھانے پینے پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں وہ عموماً بہت اچھی صحت کے مالک نہیں ہوتے اورجن بچوں کو جو مل جائے اوروہ کھاپی لیں وہ عمومی طور پر دوسروں کی نسبت بہتر صحت کے حامل ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ جو بچپن میں” موٹو“ ہو وہ جوانی میں بھی” موٹا“ رہے ۔ اوراگر ایسے کسی صحت مند بچے کا قد ساڑھے پانچ فٹ سے زیادہ ہو تو وہ خوامخواہ چھے فٹ سے زیادہ کامحسو س ہونا شروع ہوجاتاہے ۔عموماً گول مٹول نظرآنے والے بچے کی کٹنگ بھی گولائی میں کروائی جاتی ہے جو اسے مزید گول بنادیتی ہے ۔لیکن اگر یہی بچہ جوانی میں بھی اپنے بالوں کے کٹنگ سٹائل پرتوجہ نہ دے تو” موٹو“ کے بجائے ”آلو “ کہلانا شروع کردیتا ہے۔ یوں تو ہرنظر کا اپنا زاویہ ہوتا ہے اس لیے جن بچوں کے بارے میں ماں یاباپ کی رائے ہوتی ہے کہ وہ اُن جیسا دکھتاہے ،بہت سوں کی اس کے بارے میں رائے مختلف ہوتی ہے ۔لگ بھگ دو دہائیوں سے ہم انہیں دیکھ رہے ہیں،ویسے کے ویسے ہی ہیں ،گول مٹول ،کٹنگ بھی گول ،چہرہ بھی گول ،حد تو یہ ہے کہ بیٹا ہوبہو باپ کی کاپی ہے ،اُسے دیکھ کر موصوف کے بچپن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔بے لوث اورمخصوص مسکراہٹ کے ساتھ ہمیشہ ملنے والے بخاری صاحب اپنے معاملات میں اس قدر”ذمہ دار “ ہیں کہ اگرقسمت کے دھنی نہ ہوتے تو نہ جانے آج کہاں ہوتے ۔کوئی کام خود نہیں کرتے ،کوشش ہوتی ہے بس ہوجائے اورسچ میں ایسا ہوبھی جاتا ہے ۔عامرسلامت انہیں ”ڈورے مون“ کہہ کر چھیڑتاہے حالاں کہ یہ” جیان“ ہیں،مجال ہے جو کوئی کام خود سے کرلیں۔نفع نقصان بارے ہرگز نہیں سوچتے ،خدا پر اس قدرکامل یقین کہ خداکی پناہ۔۔۔
یوں تولاہورپریس کلب میں بہت سے بخاری ہیں ،اُن میں سے کتنے ”بخارا“ سے ہیں ،اس بارے میںشایہ کسی نے کبھی توجہ نہیں دی ۔اگرچہ اپنے والے بخاری”بخارا“ سے نہیں براہ راست شورکوٹ سے ہیں۔لیکن یہ توطے ہے کہ جدامجد یقینا ”بخارا“ سے ہوں گے ورنہ ”بلاوجہ“ بخاری کہلانا کوئی آسان تھوڑی ہے۔اپنے اقبال بخاری کو دیکھ کرتوایساہی لگتا ہے۔ہمارے بخاری صاحب کواپنے علاقے میں” شاہ صاحب“ جیسا مقام واحترام حاصل ہے ،اسی لیے وہاں کم کم جاتے ہیں ۔ممکن ہے آبائی علاقے میںکسی گدی وغیرہ کاسلسلہ بھی ہو لیکن لاہورمیں توزیادہ تر موٹرسائیکل کی گدی(سیٹ) پرہی ہوتے ہیں۔ چینی کے بغیرچائے پینے کے اس قدر شوقین ہیںکہ اوپرتلے کئی کپ پی سکتے ہیں۔بیگم گھر پرنہ ہوں تو اپنے لیے صرف چائے ہی بنا سکتے ہیں ایساانہوں نے مشہورکررکھا ہے ،خداجانے وہ چائے ان کے علاوہ کوئی اوربھی پی سکتا ہے یانہیں۔بیگم کے اس قدرتابعدار ہیں کہ گھر پرشام کے بعدرہنا انہیں پسند نہیں۔رات گئے گھر واپسی ان کامعمول ہے اوراگر کبھی گھر جلدی جانا پڑ جائے توپریشان ہو جاتے ہیں۔ ایک مرتبہ تو ساری رات گھر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پرگزار دی کیوں کہ جلدی جانے پر گھرکا دروازہ نہیں کھولا گیاتھا ۔اُس دن سے اُس ہوٹل والے سے بھی اچھی جان پہچان ہوگئی ہے ۔ اب اگر کبھی وہاں چائے پینے کے لیے بیٹھ جائیںتو چائے والا اُنہیں دیکھ کر خوامخواہ ہی زیرلب مسکراتا رہتا ہے۔عموماً بڑے وجود کے افراد کی خوراک بھی زیادہ ہوتی ہے ۔لیکن بخاری صاحب کھانے میں مقدار کاخاص طورپر خیال رکھتے ہیں۔بہت خوش خوراک نہیں پھر بھی ایسے کیوں ہیں ،نہ وہ سمجھے نہ کوئی اور۔کچھ محبت کرنے والے اسے” مینوفیکچرنگ فالٹ“ بھی قرار دیتے ہیں ۔ کھانے میں سالن زیادہ کھانے کی عادی ہیں اس لیے روٹی کے نوالے کو بھی چمچ کی طرح استعمال کرتے ہیں۔کسی زمانے میں چاول پسندیدہ ڈش تھی لیکن اب مہینوں سے چاولوں سے گریزکررہے ہیں،بس چار سے چھے چمچ ہی چکھتے ہیں۔دوستوں کو کھلا کرخوش ہوتے ہیں اس لیے دسترخوان وسیع ہے۔میٹھے کے اس حد تک ”شوقین“ ہیں کہ ایک چمچ سے زیادہ نہیں کھاتے،پھربھی گفتگو میں کوئی کڑواہٹ نہیں حیرت ہوتی ہے۔کھانے میںدوسے تین ہری مرچوں کاباقاعدہ استعمال کرتے ہیںلیکن مزاج میں ”مرچیں“لگانا شامل نہیں ۔صلح جُو انسان ہیں ،اس لیے بحث ومباحثہ سے گریز کرتے ہیں ،سرنڈر تویوں کرتے ہیں کہ کیا جنرل نیازی نے ڈھاکا میں کیاہوگا۔موبائل سے اس حد تک دلچسپی کے فیس بُک پر ابھی تک اکاﺅنٹ نہیں کھولا۔ حالاں کہ اس عمر کے لوگوں کی واحد دلچسپی محض فیس بُک ہی بن کررہ گیا ہے ۔ دہائیوں پہلے کسی اخبار میں بہ طور سب ایڈیٹر کام بھی کرتے رہے ہیں ،اب کیا کرتے ہیں ، دوست بھی کم ہی جانتے ہیں ۔ممکن ہے ندیم شیخ جیسے کاروباری سوچ کے حامل دوست کی صحبت اثر دکھا گئی ہو۔بتاتے ہیں کہ ندیم شیخ کسی زمانے میں محلے دار بھی ہوا کرتا تھا ،پھر اتنا اثر تو بنتا ہے ۔
ہمارے ہاں ایک سابق کرکٹر نے سیاست میں آکر جس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی ہے اُس کی مثال کم ہی ملتی ہے ۔بخاری صاحب اگرچہ ایسی ذہن سازی تو نہیںکرسکتے البتہ ذہن خراب کرسکتے ہیں اوراُ س کی واحد وجہ اُن کی ڈاکٹر شجاعت سے دیرینہ دوستی ہے ۔ بھلے اُس بےچارے کو بُرا بھلا کہتے رہیں لیکن رازونیا ز آج بھی اُسی کے ساتھ ہوتے ہیں۔یہ الگ بات ہے وہ ہمیشہ اپنی دیرینہ دوستی کے بجائے ڈاکٹر شجاعت سے ہماری محبت کوزیادہ”اچھالتے “ ہیں۔بخاری صاحب کچھ عرصہ سے پریس کلب کے اُن دوستوں میں زیادہ اُٹھتے بیٹھتے ہیں جو اُٹھتے بیٹھتے ایک ہی نام کی” مالا جپتے“ ہیں۔باوجود اس کے بخاری صاحب خودکو غیرجانبدار ثابت کرنے کے چکرمیں رہتے ہیں۔بخاری صاحب مقناطیسی کشش کے حامل ہوسکتے تھے اگراُن کی ٹانگ میں راڈ نہ ہوتا ۔ ایک ایکسیڈنٹ کے بعد ٹانگ کوچلنے پھرنے کے قابل رکھنے کے لیے ڈالا گیا یہ راڈ چوں کہ سٹین لیس سٹیل کاہے اس لیے اُس میں کسی قسم کی کوئی کشش نہیں۔موسیقی سے خاصی دلچسپی ہے ،پرانے گیت سننا پسند ہیں اورساتھ ساتھ گنگنانے کی بھی کوشش کرتے ہیں ،شکرہے یہ کوشش زیرلب ہی ہوتی ہے ۔ورنہ چاہت فتح علی خان کی دال کہاں گلنی تھی ۔حافظہ بہت اچھا ہے ،اس لیے نہیں کہ حافظ آصف سے دوستی ہے لیکن یادداشت زیادہ اچھی نہیں۔کیوں کہ ایک ہی قصہ بارہا سنائیں گے۔ شعر یاد رکھتے ہیںمگرجس قدر شعر اُن کے بچپن کے دوست مظہر اقبال کو یاد ہیں ،اس عمر میںایسا حافظہ ،یقینا خداکا خصوصی کرم ہے۔ورنہ تو صبح کی بات شام تک یاد رکھنا بھی بہت سے لوگوں کے لیے محال ہے۔بخاری صاحب توگھنٹوں پہلے کی بات یاد نہیںرکھتے ،کئی باراپنی موٹرسائیکل سے محروم ہوتے ہوتے بچے ہیں۔وہ توخدا کاشکر کہ یاد آگیا کہ کہاں کھڑی کی تھی۔ورنہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حساب سے موٹرسائیکل تو گئی تھی ۔ کمیٹیاں ڈالنے کا شوق خواتین سے بھی زیادہ ہے ۔اورکوشش ہوتی ہے شروع کی ہی مل جائے ،بھلے بعد میں اُسی رقم سے ساری کمیٹی چلادیں۔پرائزبانڈزکی خریداری سے بھی دلچسپی ہے،اکثر بتاتے ہیں کہ بس انعام دوچارنمبروں کے فرق سے لگنے سے رہ گیا ۔یہ فرق کب ختم ہوگا ،سب دوستوں کو ا س کاانتظا ر ہے۔کیوں کہ سب جانتے ہیں بخاری صاحب کے پاس پیسا ٹکتا نہیں اوراضافی پیسے تو بالکل بھی نہیں۔

https://shorturl.at/Evy3m
16/09/2024

https://shorturl.at/Evy3m

خواجہ آفتاب حسن لاہور پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام معروف ترقی پسند شاعر، ادیب اور صحافی محترم ظہیر کاشمیری کی یاد میں جمعرات 12 ستمبر 2024 کی شام نثارعثمانی ...

https://shorturl.at/mwe0L
10/09/2024

https://shorturl.at/mwe0L

خواجہ آفتاب حسن فیس بک پر ایک صحافی دوست کی پہاڑوں میں تیارکردہ 9 منٹ 47 سیکنڈ کی ویڈیو دیکھی، غالباً وی لاگ تھا۔ جس میں اپنے خوبصورت سرائیکی لہجے میں موصوف نے ایک ایسے ...

https://shorturl.at/bEs1F
01/09/2024

https://shorturl.at/bEs1F

انٹرویو: خواجہ آفتاب حسن تصاویر: زبیرمحفوظ محترمہ رخسانہ کوثر ڈائریکٹر ٹریننگ، ریسرچ اینڈ پروڈکشن (پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ) ہیں۔ آپ کا تعلق خوشاب سے ہے ۔ 199...

https://shorturl.at/JDGbh
19/08/2024

https://shorturl.at/JDGbh

خواجہ آفتاب حسن گلوبٹ کے بعد کسی بٹ کو معصوم لکھنا یا کہنا رسک والی بات ہے لیکن وہ ہیں ہی ایسے کہ اگر معصوم نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے۔ ہم اب تک یہ نہیں جان پائے کہ علاق...

https://shorturl.at/0drpl
14/08/2024

https://shorturl.at/0drpl

خواجہ آفتا ب حسن فاروق انور حارث صاحب، صحافتی کیریئر میں ملنے والے میرے سب سے قابل احترام بزرگ دوست ہیں، بزرگ اس لیے کہ ان کی خوب صورت داڑھی میرے تھوڑے سے بالوں کی طرح ...

https://shorturl.at/Tyyaa
12/08/2024

https://shorturl.at/Tyyaa

خواجہ آفتاب حسن پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کا تاریخ ساز کارنامہ بلاشبہ ملک اور قوم کو درپیش حالات میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ خاص طور پرجب ملک میں بجلی بلوں او...

https://shorturl.at/mPi4q
06/08/2024

https://shorturl.at/mPi4q

خواجہ آفتاب حسن ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا 2 اگست 2024 کو 74 واں یوم تاسیس تھا جبکہ لاہور میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے 75 واں یو...

02/08/2024

خواجہ آفتاب حسن شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے، لیکن پاکستان میں ریاست جہاں دیگر ذمہ داریوں سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے ....

https://shorturl.at/luKul
02/08/2024

https://shorturl.at/luKul

خواجہ آفتاب حسن شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے، لیکن پاکستان میں ریاست جہاں دیگر ذمہ داریوں سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے ....

https://shorturl.at/BJev2
27/07/2024

https://shorturl.at/BJev2

خواجہ آفتاب حسن ایک زمانے میں ہم نے ”صحافت ریاست کا چوتھا ستون“بارے اتنا زیادہ سن رکھا تھا کہ ہمیں بھی اس بات پر یقین ہوگیا کہ صحافی ہوں یا آزادی اظہار سے جڑی کوئی بھ....

https://shorturl.at/lQm82
17/07/2024

https://shorturl.at/lQm82

نیئر اقبال علوی انسان کی علم سے وابستگی دراصل ذات کی نفی کا سبق عطا کرتی ہے ۔ تاریخی شواہد کے مطابق ایتھنز اور نالندہ میں جب درس وتدریس کا باقاعدہ آغاز ہوا تو دونوں جگ....

Address


Telephone

+923334298650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NewsRecord posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NewsRecord:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share