Bajaur Times

Bajaur Times It is a digital news channel covers news from across the tribal districts of Khyber-Pakhtunkhwa.

12/07/2025

د سبانی آمن پاڅون په حواله د عبید خان خان سلارزی پیغام -

12/07/2025

message to all bajaur 13 july aman pasoon 2025

08/04/2025

باجوڑ۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد نثار باز خان کے ساتھ پر دلچسپ انٹرویو۔
مکمل انٹرویو یوٹیوب چینل پر
لنک میں پارٹ 1
https://youtu.be/4V7xc7NQPpA?si=kmANdb-1IQ-pcOqP
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لنک میں پارٹ |2 https://youtu.be/6x75VaEqvn0?si=e2Qjnc9-772ftHsR
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخری کلپ
https://youtu.be/P85EV6NFEb0?si=FvLBFVgXY9aq83pL

فیسبک پر | Bajaur Times

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندیمزید تفصیلات:  https://bajaurtimes.com/urdu/3011/
06/04/2025

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی
مزید تفصیلات: https://bajaurtimes.com/urdu/3011/

21/03/2025

قصہ خوانی بازار پشاور کے حوالے سے چلنی والی خبر جھوٹ ھے الحمد اللہ قصہ خوانی بازار پشاور میں خیریت ھے
ذیشان اعظم کاکا خیل پشاور بیس صحافی

20/03/2025

باجوڑ ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں مریضوں کے لئے سہولیات اور عملے کے دستیابی کے حوالے سے ساحل تنہا کی رپورٹ

پشاور/ مفتی منیر شاکر دھماکے میں زخمی* پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مفتی منیر شاک...
15/03/2025

پشاور/ مفتی منیر شاکر دھماکے میں زخمی
* پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر ئیں پاؤں پر لگ کر زخمی ہوگئے ہیں۔ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دیسی ساختہ بم ان کے مدرسے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ مفتی منیر شاکر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

02/03/2025

باجوڑ۔خار بازار میں افطاری کے لئے خریداروں کا رش ، کھانے کے سٹالز خوبصورتی کیساتھ سجائے گئے ہیں۔

باجوڑ:۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی طرف سے عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری۔ اج علاقہ برنگ کے عوام کیلئے عوامی عدالت...
18/02/2025

باجوڑ:۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی طرف سے عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری۔

اج علاقہ برنگ کے عوام کیلئے عوامی عدالت کا انعقاد۔ تھانہ برنگ میں منعقدہ عوامی عدالت میں علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے علاقے میں منشیات فروشی، ٹمبر مافیا، تھانہ کے حوالے سے مشکلات، چوری چکاری اور دیگر اجتماعی مسائل تفصیل سے بیان کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے علاقہ مکینوں کی شکایات غور سے سنے اور انکے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد سینئر پولیس افسران تک عوام کی رسائی، عوام کے مسائل سے آگاہی، جرائم کے روک تھام اور علاقے میں قیام امن کیلئے عوام کے تعاون حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے تھانہ جات کے سطح پر عوامی روابط کا شیڈول بنایا ہے تاکہ جس کسی کو بھی پولیس سے متعلق مسائل/شکایات ہو، مل بیٹھ کر موقع پر انکے شکایات کا ازالہ کریں۔ پولیس عوام کی خادم ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کیلئے پولیس کیساتھ جتنے بھی وسائل ہے وہ عوام ہی کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائیگی۔ علاقے میں بدمعاشی قابل قبول نہیں۔ امیر اور غریب کیلئے قانون ایک ہے، انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور روزانہ کے بنیاد پر منشیات پکڑے جارہے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی برنگ عوام کیلئے غیر شموزئی میں ایک نیا تھانہ تعمیر کیا جائیگا اور ساتھ ہی برنگ پولیس ٹیم کو دوسرا گاڑی بھی حوالہ کیا جائیگا جس سے یقیناً پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افس کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہے جس کسی کو بھی قانونی مشکلات درپیش ہو وہ کسی بھی وقت آسکتے ہے۔

کھلی کچہری کے دوران سرکل ڈی۔ایس۔پی عبد العزیز، ایس۔ایچ۔او برنگ احسان اللہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

حبیب خان دورانی: ایک باصلاحیت بیٹنگ آل راؤنڈر کی کہانیعبدالغفار خان کی قلم سے ۔۔۔حبیب خان ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں جن کی ک...
09/02/2025

حبیب خان دورانی: ایک باصلاحیت بیٹنگ آل راؤنڈر کی کہانی
عبدالغفار خان کی قلم سے ۔۔۔

حبیب خان ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں جن کی کہانی محنت، عزم اور لگن کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔ وہ ایک بہترین بیٹنگ آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے اپنی کرکٹ کی ابتدائی تربیت "عاجز کرکٹ اکیڈمی" سے حاصل کی۔ ان کی محنت اور لگن نے انہیں کرکٹ کی دنیا میں ایک منفرد مقام دلایا۔

حبیب خان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے، اور انہوں نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے کبھی کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کیا۔ بچپن سے ہی ان کا رجحان کرکٹ کی طرف تھا، خاص طور پر آل راؤنڈرز کی حیثیت میں کھیلنے کا شوق تھا۔ عاجز کرکٹ اکیڈمی میں شامل ہونے کے بعد، انہوں نے اپنی بیٹنگ اور گیند بازی دونوں پر مہارت حاصل کرنا شروع کی۔

عاجز کرکٹ اکیڈمی کی تربیت نے حبیب خان کے کھیل کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اکیڈمی میں انہیں نہ صرف بہترین کوچز کی رہنمائی ملی، بلکہ کرکٹ کے ہر پہلو کو بہتر بنانے کی مکمل آزادی اور مواقع بھی حاصل ہوئے۔ حبیب خان کی بیٹنگ میں سلیقہ اور تکنیکی مہارت تھی، جبکہ ان کی گیند بازی میں بھی دفاعی اور جارحانہ دونوں طریقے شامل تھے۔ یہ آل راؤنڈ کھیلنے کی صلاحیت نے انہیں ایک مکمل کھلاڑی بنا دیا۔

انہوں نے اپنی بیٹنگ کے دوران ہمیشہ اپنے بیٹ سے جرات مندانہ اور سلیقے سے کھیلنے کی کوشش کی۔ ان کی تکنیکی مہارت اور قدرتی انداز نے انہیں بہترین اسٹرائیک کے طور پر پہچانا، اور وہ گیند بازی میں بھی کافی کامیاب رہے۔ حبیب خان کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈنگ کا حقیقی فائدہ تب ہوتا ہے جب آپ دونوں شعبوں میں مہارت رکھتے ہوں، اور ان کی زندگی کا مقصد یہی تھا کہ وہ دونوں شعبوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

حبیب خان کی محنت اور مستقل مزاجی نے انہیں مختلف کرکٹ سطحوں پر کھیلنے کا موقع دیا۔ انہیں مقامی سطح پر بہت جلد پہچانا گیا اور ڈسٹرکٹ باجوڑ کی سینئر کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے ۔ ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں نے انہیں کھیل کے ہر میدان میں کامیاب بنایا اور ان کی کہانی نئے کرکٹرز کے لیے ایک بڑی تحریک بن گئی ہے۔

آج حبیب خان نہ صرف ایک کامیاب کرکٹر ہیں بلکہ وہ عاجز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے آنے والی نسلوں کو کرکٹ کی تربیت بھی دے رہے ہیں۔ ان کا عزم اور جذبہ انہیں اپنے میدان میں مسلسل کامیابی کی راہ پر گامزن رکھتا ہے۔ حبیب خان کی کہانی اس بات کی غماز ہے کہ کامیابی محنت، لگن اور صحیح رہنمائی سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

خلاصہ: حبیب خان کی کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہو اور آپ اسے صحیح طریقے سے نکھاریں، تو آپ نہ صرف کرکٹ بلکہ زندگی کے دیگر میدانوں میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان کا آل راؤنڈر کردار اور عاجز کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے کا تجربہ ہر کرکٹر کے لیے ایک بہترین سبق ہے۔

09/02/2025

باجوڑ ۔سابق ایم این اے و معاون خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا گل ظفر خان منقعدہ آمن پاسون سے خطاب کر رہے ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur Times:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share