محمد آصف نے 2022 ٹی 20ورلڈکپ کے دوران حارث رؤف کے بارے میں بولا تھا کہ حارث رؤف جیسے عقل سے خالی باولر آپ کو پاکستان کے ہرگلی میں ملیں گے اس کو کوئی اسکول ٹیم میں بھی نہیں رکھے گااسکے پاس سوائے سپیڈ کے اور کچھ نہیں ہے
اور متعدد بار یہ بات درست ثابت ہو چکی ہے
28/09/2025
پاکستان نے جتنی محنت اس شکست کے لیے کی ہے اس سے آدھی محنت جیتنے کے لیے کرتے تو آج جیت جاتے۔
جب جب یہ یقین ہونے لگتا کہ پاکستان یہاں سے میچ جیت سکتا ہے پاکستان کی ہی صفوں میں سے کوئی نہ کوئی انڈیا کی مدد کو پہنچتا رہا۔
پھر چاہے حسین طلعت کا کیچ ہو یا حارث کا رن آؤٹ ما کرنا یا پھر کپتان کا ماسٹر سٹروک جس نے ابرار اور صائم کو تبدیل کر کے حارث رؤف کو انڈیا کی مدد کے لیے بھیجا۔
بیٹنگ میں تو جو تیر مارا تھا وہ گزر گیا مگر اس وقت جب تیرہویں اوور میں پاکستان انڈیا کو پکڑ چکا تھا اس وقت کپتانی کا عظیم مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور کپتان نے ان سپنرز کو جو کھیلنا مشکل ہو چکے تھے بدل کے اپنے اس عظیم باؤلر کو گیند تھما دی جو چالیس سے اوپر رنز نہ کھائے تو اسے روٹی ہضم نہیں ہوتی خدا جانے کپتان کی کیا مجبوری تھی کہ اسکے چاراوور ضرور پورے کروانا تھے۔
آخری اوور میں بیس رنز بھی ہوتے تو بھی حارث رؤف نے پورے کروا دینے تھے یہ تو تھے ہی صرف 10۔
کوئی پوچھے تو کہنا کہ حارث رؤف آیا تھا۔
کاپی
28/09/2025
ساری بات حارث رؤف کے کھاتے میں ڈال کر ہمیں اصل حقائق نہیں بھولنے چاہئیں ۔۔۔
ٹھیک ہے حارث رؤف توقعات پر پورا نہیں اترا ۔۔۔
لیکن ہماری اصل ناکامی یہاں سے شروع ہوئی اور صاحبزادہ اور فخر کو چھوڑ کر سب شامل ہیں🤷
28/09/2025
Rana tried his best, It's okay champion👏
Hard Luck 💔
28/09/2025
کرکٹ میں بعض کھلاڑی وہ ہوتے ہیں جو بڑے میچز کے ہیرو کہلاتے ہیں، اور کچھ وہ جو دباؤ کے لمحے دیکھتے ہی ہمت ہار دیتے ہیں۔ حارث رؤف کا شمار بدقسمتی سے دوسری قسم میں ہوتا ہے۔
2022 کے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 19واں اوور اس نے یوں کھیلا کہ ہاردک پانڈیا اور کوہلی نے اس سے 15 رنز بٹور کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ وہ لمحہ آج بھی پاکستانی شائقین کے ذہنوں پر بوجھ ہے۔
2024 ورلڈکپ میں امریکہ کے خلاف اس نے آخری اوور میں محض 15 رنز کا دفاع کرنا تھا، لیکن ایک عام بیٹنگ لائن اپ کے آگے بھی اس کی گیندیں بے بس ثابت ہوئیں اور پاکستان کو عبرت ناک شکست ہوئی۔
اور آج بھارت کے خلاف فائنل میں، وہی پرانا منظرنامہ دہرایا گیا۔ 50 رنز دے کر اس نے ایک بار پھر ٹیم کو مشکلات میں دھکیل دیا۔
سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان جیسی ٹیم کسی ایسے باؤلر پر انحصار کر سکتی ہے جو بار بار دباؤ میں ٹوٹ جائے؟ یا وقت آ گیا ہے کہ نئے باؤلرز کو آزمایا جائے اور بڑے میچز میں اعصاب پر قابو رکھنے والوں کو میدان میں اتارا جائے؟
28/09/2025
یقین کریں یہ بندہ اگر بھارت میں ہوتا تووہاں کسی چوک میں گول کپے فروخت کررہا ہوتا لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ سالا کپتان ہےاچھا بھلا سپنر اوور نکال رھے تھے اس لانٹی نے حارث روف کو لگا دیا
28/09/2025
حارث رؤف جیسا بزدل باؤلر دنیائے کرکٹ میں کوئی نہیں
اس کےلئے ایک پیار بھرا جملہ لکھتے جائیے
28/09/2025
_*آج کے میچ کے مجرم:*_
محمد حارث
حسین طلعت
سلمان علی آغا
حارث رؤف۔
_*ان تینوں کو ٹی ٹونٹی کرکٹ سے مکمل بین کرنا چاہئے۔*_
28/09/2025
ہار کی وجہ حارث رؤف کے یہ 2 اوورز ہیں 💔
لاسٹ اوور میں بھی 10 رنز ڈیفنڈ نہ کر سکا فہیم اشرف نے 19th اوورز میں صرف 7 رنز دیے اور وکٹ بھی لی جب بھی پریشر میچ ہو یہ ضرور رنز کھائے گا 50 رنز پڑے ہیں
28/09/2025
تمام میچ کو اکیلے حارث رؤف نے برباد کر دیا جیتا ہوا میچ ہرا دیا
Be the first to know and let us send you an email when AIK Sports & News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.