
18/04/2025
کیا تمہیں غ زہ کے بچوں کی چیخیں سنائی نہیں دیتیں؟
روز معصوم بچوں کے لاشے اٹھائے جا رہے ہیں، مائیں اپنے بچوں کے ٹکڑے اکھٹے کر رہی ہیں، باپ بے بسی سے بچوں کی لاشوں کو گلے لگا کر رو رہے ہیں۔
اور یہاں، پاکستان میں...
جو لوگ مظلوموں کی حمایت میں ظالم کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، انہیں "ایموشنل"، "جہالت زدہ" اور "مفاد پرست" کہا جا رہا ہے۔
کیا تم بھول چکے ہو کہ ظلم پر خاموشی، ظلم کا ساتھ دینا ہوتا ہے؟
بائیکاٹ صرف ایک پروڈکٹ سے نفرت نہیں، بلکہ ایک ظالم نظام سے نفرت کا اعلان ہے۔
یہ مظلوم بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
غ زہ کے بچوں کا خون چیخ چیخ کر پکار رہا ہے:
کیا تم صرف نظارے کرو گے؟ یا ہماری خاطر کچھ چھوڑو گے؟
اپنے ضمیر سے پوچھو — خاموشی ظالم کا ساتھ ہے یا مظلوم کی توہین؟