Sajju BaBa Page

Sajju BaBa Page Verified

05/12/2021

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان*
*پریس ریلیز/صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح الله خان*
*5 دسمبر2021*

گلگت (پ ر) وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان فتح الله خان نے سابق وزیر اعلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دور کے پہلے سال میں موصوف نے ایک بھی پی ایس ڈی پی منصوبہ منظور نہیں کرایا تھا اور اپنے پانچ سالہ دور میں بمشکل جو 2 سے 3 منصوبے ایکنیک سطح تک پہنچائے یا تو کام شروع تک نہ کر پائے یا پھر جن سکیموں پر کام ہوا انکی فنڈنگ بھی وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ممکن ہوا، حفیظ الرحمن حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کے عادی ہیں، انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں پیسہ اور کمیشن بٹورنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، موصوف جواب دیں پانچ سال گلگت بلتستان کے سیاح و سفید کے مالک رہنے والے نے ایک میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل نہیں کی، چونا، اور گارا لگانے کے شوقین صرف ٹھیکوں میں اپنا حصہ ڈھونڈتے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے، جو عظیم کام کیے ہیں وہ عام آدمی سے منسلک ہیں جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں گے اور عام آدمی کے مسائل حل ہونگے، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے قلیل مدت میں سب سے پہلے جامع گلگت بلتستان ترقیاتی پلان 370 ارب،تاریخی اور میگا بجٹ106 ارب،گندم کی سبسڈی میں اضافہ2 ارب،پی ایس ڈی پی شیئر میں 10 ارب کا اضافہ،باقاعدہ بجٹ میں 15 ارب کا اضافہ،3 جی (4G)انٹرنیٹ لائسنس کی نیلامی،گلگت بلتستان کے لئےCPEC میں حصہ داری،سڑک اور مواصلات کی بہتری کے لئے،50 ارب لاگت کاگلگت شندور روڈ،19 ارب لاگت سےاستور ویلی روڈ،6 ارب کی لاگت سےداریل تانگیر ایکسپریس وے5.27ارب لاگت کاگوریکوٹ-شگرتھانگ روڈ،4.5ارب لاگت سے شاہراہ نگر،شونٹر ٹنل اور بابوسر ٹنل فزیبلٹی کے مراحل میں ہے۔ان۔کا مزید کہنا تھا کہ شتونگ نالہ ڈائیورژن بھی فزیبلٹی کے مراحل میں ہے۔اسی طرح شگر-پیجو روڈ کی فزیبلٹی بھی تیار ہورہی ہے۔انہوب نے مزید کہا کہ41 کروڑ کی لاگت کا تتہ پانی متبادل پروجیکٹ،40 کروڑ کی لاگت سےسکردو شہر کی سڑکیں جدید بائی گئی ہیں۔12 کروڑ کی لاگت سے کونوداس-ہینزل روڈ پر کام جاری ہے
توانائی کے شعبے میں 21 ارب کی لاگت سے 54 میگاواٹ عاطاء آباد پاور پراجکٹ، 16ارب کی لاگت پر مشتمل 30 میگاواٹ غواڑی پاور پراجکٹ،13 ارب مالیت کے ہینزل پاور پراجکٹ جو صرف کاغزات کی جد تک تھا پر پہلی مرتبہ ٹینڈر ہونے کے بعد کام کا آغاز ہوچکاہے۔2 ارب کی لاگت پر مشتمل 4 میگاواٹ تھک چلاس پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحت کے تباہ حال شعبے کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مثالی اقدامت اٹھا رہی ہے۔4.92ارب لاگت سے گلگت میڈیکل کالج پروجیکٹ جس پر جلد کا شروع ہوگا،صحت کے لیے خصوصی مختص فنڈز میں 68 فیصد اضافہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے صحت سے متعلق خصوصی اصلاحات کے اقدامات میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا فعال بنایا جارہا ہے اورخصوصی ایمبولینسز کی فراہمی،ہیلتھ سٹاف کی بھرتی،ڈاکٹروں کے لیے نظر ثانی شدہ تربیتی پالیسی،نوجوان ڈاکٹروں کے لیے خصوصی پی جی ٹریننگ پروگرام،ڈاکٹرز کی تنخواہ میں 80-150% اضافہ،جی بی کے بڑے ہسپتالوں میں پی جی ڈاکٹریٹ ٹریننگ کا آغاز،سیاحت کے شعبے کی بحالی،تعلیمی میدان میں عام آدمی کی بہتری کے لئے میگا انڈر گریجوئیٹ اسکالرشپ پروگرام۔تعلیم کے لیے بجٹ کی خصوصی مختص رقم میں 24% اضافہ کیا گیا،مڈل اور ہائی اسکول اسٹوڈنٹس پروجیکٹ کے طلباء کے لیے ٹرانسپورٹیشن وظیفہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی ہے۔حفیظ الرحمن ترقی صرف اس کام کو سمجھتےہیں جس میں انکا یا انکے عزیز اقرباء کا حصہ موجود تھا، ہم قوم کی خدمت کرنے آئے ہیں اور تمام ان مسائل کا حل یقینی بنائینگے جس سے عام اور غریب آدمی خوشحال ہو۔

بہت بہت مبارک ہوپیارے بھائی امتیاز علی تاج ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان۔
05/12/2021

بہت بہت مبارک ہوپیارے بھائی امتیاز علی تاج ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان۔

05/12/2021
05/12/2021
05/12/2021
05/12/2021
گلگت۔گلگت بلتستان  میں اپوزیشن سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے دئے جانے والے یکے بعد دیگرے  دھرنوں اور احتجاجوں میں عوام کی...
05/12/2021

گلگت۔گلگت بلتستان میں اپوزیشن سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے دئے جانے والے یکے بعد دیگرے دھرنوں اور احتجاجوں میں عوام کی عدم دلچسپی و شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہماری حکومت کی خطے کے دیرینہ مسائل کے پائیدار حل کے لئے گزشتہ ایک سال میں کیجانے والی مربوط منصوبہ بندی، منظور کرائے جانے والے میگا منصوبوں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تیز ترین پیش رفت ، تاریخی بجٹ اور اس میں توانائی، آئی ٹی، صحت، سیاحت، تعلیم، روزگار و دیگر فلاح عامہ کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام مجموعی طور پر مطمئن اور آنے والے سالوں کے لئے پر امید ہے۔

لوڈ شیڈنگ کی کمی کیلئے اس سال خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے گزشتہ سال کے نسبت اس سال بجلی کی فراہمی میں واضح بہتری آئیگی۔ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے مقامی اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے وفاق کی احساس راشن امداد پروگرام میں ہماری حکومت 55 کروڑ دینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس سے گلگت بلتستان کے 1 لاکھ غریب و متوسط خاندانوں کو اہم اشیاء پر ریلیف ملے گا۔

گلگت بلتستان کا عام آدمی اپنی عوامی حکومت کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور اس کو ایک نئے گلگت بلتستان کی تعمیر کے وعدے پر پورا بھروسہ ہے۔ ہماری حکومت عام آدمی کے اس اعتماد پر پورا اتریگی۔

انشاء اللہ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نیا گلگت بلتستان ضرور بنے گا جس میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، بہترین بین الصوبائی بین الاضلاعی، ضلعی، شہری و دیہاتی روڈ انفراسٹرکچر ہوگا، جس کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج و معالجہ و ادویات میسر ہونگی۔ جس کے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم میسر ہوگی۔ جو انٹرنیٹ کی بہترین سروس سے آراستہ ہوگا۔ جہاں معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق معاشی و سماجی تحفظ ہوگا۔ جس میں ایک مثالی بلدیاتی حکومت ہوگی۔ جو آئینی و انتظامی طور پر بااختیار ہوگا اور معاشی اعتبار سے نہ صرف خود انحصار ہوگا بلکہ اپنے پیارے ملک پاکستان کی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالے گا۔

اس نئے گلگت بلتستان کی منزل کا تعین ہو چکا ہے، اور وزیراعلی خالد خورشید نے اپنے پہلے سال ہی جامع منصوبہ بندی کیساتھ خطے کو اس منزل کی طرف گامزن کردیا ہے۔ انشاء اللہ آنے والے مہینوں و سالوں میں اس کے ثمرات حقیقی تبدیلی کی صورت عوام کو میسر ہونگے جیسے شہر سکردو کے لوگوں کو قلیل مدت میں بہترین روڈ انفراسٹرکچر میسر ہوا۔

گزشتہ ایک سال میں بھرپور تعاون و حمایت پر ہم گلگت بلتستان کے ہر فرد کے مشکور و ممنون ہے۔ کامل یقین ہے اس تعاون و حمایت کیساتھ تمام تر رکاوٹوں و مشکلات کو اپنی طاقت بناتے ہوئے ہم اپنی منزل پر ضرور پہنچے گے۔ انشاء اللہ!

مربوط منصوبہ بندی، ترقی پائیدار
انشاءاللہ، ہوگا گلگت بلتستان خوشحال

۔علی تاج
ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان

Address

Gilgit

Telephone

+923498802114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sajju BaBa Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sajju BaBa Page:

Share

Category