
06/08/2025
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن استور ضلع استور کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے گزشتہ4 سالوں میں محکموں کی کارکردگی زیرو ہے مگر بدقسمتی سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے محکمہ پی ڈبلیو ڈی, محکمہ ایجوکیشن,محکمہ زراعت,محکمہ لائیو اسٹاک,واٹر منیجمنٹ ٹوریم وغیرہ ان تمام محکموں کی کہانی مفت میں تنخواہوں کا حصول محکمہ کا فنڈز میں خورد برد اقرباء پروری کے علاوہ کھچہ نہیں ہے روڈ کی حالت دیکھ کر عوام اور تورسٹ صلوات پڑھ کر گزارہ کرتے ہیں ایجوکیشن کا حال دن بدن پستی کی جانب بڑھ رہا ہے اور زراعت نہ ہونے کے برابر لائیو اسٹاک کا حشر یہ ہے کہ مارکیٹ تو دور کی بات گاؤں میں بھی دیسی دودھ گھی اور گوشت نظر نہیں آتا ہے جو ترقیاتی پروجیکٹ دو سالوں یا تین سال میں مکمل ہونے تھے 6/7سال ہوچکے ہیں التواء کا شکار ہیں 2016یا 17میں تینڈر ہوئے آر سی سی بریج ابھی تک مکمل نہیں ہیں ٹھیکدار پیسے کھا کر عیاشی سے گھوم پھر رہا ہے کئی دفعہ درخواستیں گزارنے کے باوجود نہ محکمہ پوچھتا ہے اور نہ ڈی سی نہ اے سی پوچھتے ہیں مثال کے طور پر ڈائیل آر سی سی بریج کو تقریبا 7 سال کا عرصہ گزر نے کے باوجود ابھی تک مکمل نہیں ہوا ڈائل واٹر سپلائی 4 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک مکمل نہیں ہوا اسی طرح دیگر حصوں دیہاتوں میں سیکنڈوں پرجیکٹس ہیں جن کے بارے میں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے حلقے کی نمائبندگی نہ ہونے کی وجہ سے حلقہ 1 استور مسائلسان کا گڑھ بن چکا ہے میں ڈی سی استور سے 80 برگیڈ استور سے ایگزیکٹیو انجنیتر بی اینڈ آر سے گزارش کرونگا کہ ان تمام چیزوں کا نوٹس لیں اور زمداوں سے باز پرس کریں تاکہ عوام کو انصاف مل سکے۔
وزیر عبادت علی ایڈووکیٹ امیدوار جی بی ایل اے 13 استور 1