Jhelum EYE

Jhelum EYE ظلم اور زیادتی نا ہو کسی کے ساتھ یہ میرا طرز صحافت ہے۔

‏وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلےمشیر صحت میجر...
07/07/2025

‏وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے

مشیر صحت میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی

وزیراعلی مریم نوازشریف کا سرکاری ہسپتالوں میں 2 روز کے اندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت

اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ

سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ ہسپتال کا وزٹ کر کے وزیراعلی مریم نوازشریف کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت

مرحلہ وار اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیب بنانے کے منصوبے کاجائزہ

کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل تک ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور ہارٹ سرجنز کی موجودگی یقینی بنائی جائے- مریم نوازشریف

ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2مرتبہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جاکر خدمات سرانجام دیں گے- مریم نوازشریف

وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں درکار سپیشلسٹس کی فہرست طلب کرلی

ہسپتالوں میں سٹوڈنٹس نرسز کے لئے انجکشن ایس او پیز وضع اور آویزاں کرنے کی ہدایت

ایمرجنسی او رپیڈز وارڈز میں ٹرینڈ اور تجربہ کار نرسز کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کاحکم

دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

ہسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم

ہر ضلع میں سی ای او اور ایم ایس کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو خود انٹرویو لینے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ کے ہر بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین کی موجودگی اورفعالیت یقینی بنانے کی ہدایت

سرکاری ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کو فعال کرنے اور باقاعدہ مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کرنے کی ہدایت

ہسپتالوں کے شکایات سیل میں غیر جانبدار افسر تعینات کیا جائے گا

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہسپتالوں میں فری میڈیسن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

ایمرجنسی روم کے قریب ٹراما سنٹر کے قیام اور لائف سیونگ ڈرگز یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلی مریم نوازشریف کی تمام فیصلوں پر 3ماہ کے اندر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جہلم CEO بلدیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جہلم کے گلی کوچوں سے پانی کو کلئیر کیا۔۔۔  ویلڈن انتظامیہ
07/07/2025

جہلم CEO بلدیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جہلم کے گلی کوچوں سے پانی کو کلئیر کیا۔۔۔
ویلڈن انتظامیہ

**صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے خزانہ / ریلوے بلال اظہر کیانی** کی...
03/07/2025

**صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے خزانہ / ریلوے بلال اظہر کیانی** کی خصوصی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں انگریزی، ریاضی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ جات میں چار سالہ ڈگری پروگرامز (بی ایس) شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے،

یہ پروگرامز جامعہ گجرات سے الحاق شدہ ہوں گے، جس سے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اس اقدام سے جہلم اور گردونواح کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز جامعات کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ اپنے علاقے میں ہی معیاری تعلیمی سہولیات دستیاب ہوں گی،

اس موقع پر اپنے پیغام میں میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے، اور پنجاب حکومت کا یہ قدم علاقے کے طلباء و طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مقابلے کی صلاحیت فراہم کرے گا،

وزیر مملکت برائے خزانہ / ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ جہلم کو تعلیم و ترقی کا ایک مرکز بنایا جائے جس کی بدولت جہلم کا نام تعلیمی میدان میں روشن کیا جا سکے،

کالج کی انتظامیہ نے صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے خزانہ / ریلوے بلال اظہر کیانی کی کاوشوں پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا،

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں داخلے جاری ہیں، نیز دور دراز علاقوں کے طلباء و طالبات کے لیئے ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔

**وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کا عالمی یومِ پارلیمنٹرینز کے موقع پر خصوصی پیغام**  عالمی یومِ پارلی...
30/06/2025

**وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کا عالمی یومِ پارلیمنٹرینز کے موقع پر خصوصی پیغام**

عالمی یومِ پارلیمنٹرینز کے موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے جمہوریت، پارلیمانی نظام اور عوامی نمائندگی کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے,

وزیر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹرینز جمہوریت کی وہ بنیادی اکائیاں ہیں جو عوام کی آواز کو قانون سازی اور پالیسی سازی تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔ عالمی یومِ پارلیمنٹرینز ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم شفافیت، جوابدہی اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیں,

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا پارلیمانی نظام ملک کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں پارلیمنٹرینز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں,

عالمی یومِ پارلیمنٹرینز ہر سال 30 جون کو اقوامِ متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پارلیمانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور منتخب نمائندوں کے فرائض کی یاد دہانی کروانا ہے۔

29/06/2025

*وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے محرم الحرام کے پیش نظر جہلم میں واقع مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔*

29/06/2025

جہلم میں وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کی گفتگو

جہلم۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائینگے تا کہ شہریوں کی دسترس میں رہیں ، بلال اظہر

جہلم: پچھلے سال بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ، بلال اظہر

جہلم: ضلع بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ میرے نوٹس میں ہے ، بلال اظہر

جہلم: پاور منسٹری اور ائیسکو سے مل کر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرینگے ، بلال

جہلم: آئیسکو کی نجکاری کے لیے مشاورت جاری ہے ۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: وزیر اعظم پاور ہاوس میں ریفارمز کر رہے ہیں

جہلم: ملک بھر میں تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا بہتر کردار ادا کر رہے ہیں ، بلال اظہر کیانی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی کی بدولت امن قائم ہے ، بلال اظہر
جہلم: حالیہ پاک بھارت جنگ جیتنے میں افواج پاکستان کا کلیدی کردار تھا ، بلال اظہر

جہلم: دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمارے ادارے متحرک ہیں ، بلال اظہر
جہلم: بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی واقعات میں ہمارا پڑوسی دشمن ملک ملوث ہے

جہلم: پاکستان پہلے بھی سلامت تھا آئندہ بھی سلامت رہیگا
وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوےو خزانہ بلال اظہر کیانی کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے روٹس کادورہ اور میڈیا سے گفتگو

جہلم؛ 28 جونمیجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، مشیر صحت پنجاب، نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہیں م...
28/06/2025

جہلم؛ 28 جون

میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، مشیر صحت پنجاب، نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہیں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات اور اسمارٹ سیف سٹی منصوبے کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا،

ڈی پی او جہلم نے مشیر صحت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کے قیام سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور پولیس کی خدمات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،

مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی نے جہلم پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوام کو بہتر انصاف اور سہولیات فراہم کرنے پر ان کی تعریف کی،

جنرل کیانی نے پنجاب حکومت کے ویژن "محفوظ پنجاب" کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس خدمت مراکز، پولیس تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

27/06/2025

جہلم۔۔۔۔۔۔۔
تعریف وہ جو لوگ کریں۔۔۔۔۔۔ جناب DPO جہلم کے کارنامے پر انگریز بھی تعریف کیئے بغیر نا رہ سکا۔۔۔۔
،WELDON JHELUM POLICE
اپ نے پاکستان کا نام روشن کیا۔۔۔۔۔۔

20/03/2025

نیوز ۔۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ۔۔۔۔۔۔پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس میں آئے روز جانوں کا ضیاع دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جہلم

20/03/2025

ہیڈلائن ۔۔۔۔
پتنگ بازی پابندی جہلم

30/09/2024

دینہ میں منافع خور سرگرم ۔لیکن پرائس کنٹرول انسپیکٹر خاموش تماشائی ۔عوام پریشان ۔لیاقت علی مغل کے ٹو ٹی وی

30/04/2024

بہت جلد جہلم کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔ بلال اظہر کیانی

Address


Telephone

+923215394439

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhelum EYE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhelum EYE:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share