Grip TV

Grip TV Grip News Digital
"News That Grips, Facts That Matter." We go beyond the noise, delivering investigative reports, exclusive insights...

Grip News Digital is Pakistan’s independent news platform, committed to fearless and fact-driven journalism.

19/08/2026
19/08/2026

سینئر صحافی سید رضوان حیدر گیلانی کے سگے خالو پروفیسر محمد اسلم لندن میں وفات پا گئے اناللہ واناالیہ راجعون

18/08/2026
16/08/2026

سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ علاج کیلیے بیرون ملک چلے گئے
سابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات میں اپنی صحت کا معائنہ کرایا، فیملی زرائع
دبئی میں ڈاکٹرز نے جنرل باجوہ کا تفصیلی طبی معائنا کیا ہے، فیملی زرائع
جنرل باجوہ طبیعت بہترہے اور کچھ ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں، زرائع
تفصیلی چیک اپ کے بعد اور ڈاکٹروں کی ہدایات کیمطابق جنرل باجوہ واپس آنے کا فیصلہ کرینگے، زرائع
جنرل باجوہ کچھ دنوں تک اپنے بیٹے کے پاس متحدہ عرب امارات میں مقیم رہیں گے، فیملی زرائع

جنرل ریٹائرباجوہ ساڑھے چارہ ماہ قبل گھرمیں گرگئے تھے
جنرل باجوہ تین ہفتے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بھی رہے تھے
گرنے کے دوران جنرل باجوہ کے سراورکمر میں چوٹ آئی تھی
راولپنڈی میں جنرل باجوہ چارہ ماہ سے علاج کرارہے تھے
جنرل باجوہ کی ریکوری کا پراسس بہت سست تھا

16/08/2026

بری امام میلہ/ انتظامات کا جائزہ

ڈی سی اسلام آباد کا بری امام کا دورہ

اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز اور اے سی سیکریٹریٹ بھی ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ موجود

بری امام میں سالانہ میلے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

بری امام میلے کے لیے پارکنگ، لائٹنگ اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ

ڈی سی اسلام آباد نے میلے کے داخلی و خارجی راستوں اور زائرین کی آمد و رفت کے انتظامات کا معائنہ کیا

بری امام میلے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا

ڈی سی اسلام آباد کی میلے کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

میلے کے دوران پارکنگ کے مؤثر انتظامات کیے جائیں، ڈی سی اسلام آباد

رش کے اوقات میں اضافی عملہ تعینات رکھا جائے تاکہ زائرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈی سی اسلام آباد

زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، ڈی سی اسلام آباد

16/08/2026

پاکستان میں مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا 114 رکنی انٹرنیشنل گینگ گرفتار، گرفتار ملزمان کا تعلق 4 مختلف ممالک سے ہے

گلوبل نیٹ ورک اسلام آباد میں ایک نجی کمرشل پلازہ میں چلایا جارہا تھا، ایف آئی آر

غیرملکی نیٹ ورک جنسی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انٹرنیشنل سطح کا کاروبار کر رہا تھا، ایف آئی آر

گرفتار ملزمان نے ایک پرائیویٹ کمپنی کھول کر نازیبا ویڈیوز کا نیٹ ورک بنایا، ایف آئی آر

ملزمان کی تحویل سے ویت نام اور دوسرے ممالک کی اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیوز برآمد، ایف آئی آر

گرفتار ملزمان بڑی شخصیات کی مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے میں ملوث تھے، ایف آئی آر

غیرملکی ملزمان کے ساتھ دو درجن سے زائد پاکستانی بھی ملوث تھے، ایف آئی آر

16/08/2026

پنجاب کا پہلی سے پانچویں کلاس تک کا نیا ایکٹیویٹی & کانسپٹ بیسڈ کریکولم تیار!
وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اگلا سیشن 2027 کی کتابیں نئے کریکولم کے مُطابق چھاپی جائیں گی! رٹا سسٹم ختم

16/08/2026

ٹیکسلا میں مشہور ٹک ٹاکر عائشہ عرف گیلامنہ مبینہ فائرنگ سے جاں بحق

ٹیکسلا: مشہور ٹک ٹاکر عائشہ عرف گیلامنہ کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ شدید زخمی ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات اور باضابطہ بیان سامنے آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔

*🟣مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔*5 خوا...
16/08/2026

*🟣مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔*

5 خواتین، 1 عالمِ دین/مشائخ، 1 بیرونِ ملک مقیم ریاستی باشندوں اور 1 ٹیکنوکریٹ و دیگر پیشہ ور افراد کے لیے مخصوص ہے۔

20 اگست کاغذاتِ نامزدگی: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جمع ہوں گے، جبکہ اسی روز 2 بجے جانچ پڑتال ہوگی۔

21 اگست اپیلیں: صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

22 اگست اپیلوں کی سماعت: صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، فیصلے دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

23 اگست دستبرداری: امیدوار دوپہر 2 بجے سے قبل نامزدگیاں واپس لے سکیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری ہوگی۔

24 اگست پولنگ: صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال، بلاک نمبر 12، سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں پولنگ ہوگی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grip TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Grip TV:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share