SMART GB

SMART GB "SMART GB" channel making all kind of videos for your information and entertain. Like for Updates.

01/11/2025

بڑی مشکل سے ازادی ملی ہے
مگر آئین سے خالی ملی ہے

آج کے اس پروقار جشنِ آزادیِ گلگت بلتستان کے موقع پر، میں اپنے پیارے خطے کے تمام عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
یہ دن ہمیں آزادی کی قدر، اتحاد کی طاقت، اور اپنے روشن مستقبل کے لیے مسلسل جدوجہد کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

Happy Independence Day Gilgit-Baltistan

جشن ازادی گلگت بلتستان کے موقع پر وزیر منتظر کسیری کا بڑی علانوزیر منتظر کسیری (تھوار بالا) کا روندو (حلقہ نمبر 4) سے ال...
01/11/2025

جشن ازادی گلگت بلتستان کے موقع پر وزیر منتظر کسیری کا بڑی علان

وزیر منتظر کسیری (تھوار بالا)
کا روندو (حلقہ نمبر 4) سے الیکشن لڑنے کا اعلان ۔
ہم وزیر منتظر کو عملی سیاست میں خوش امدید کہتے ہیں۔ وہ ایک باشعور بااخلاق اور تعلیم یافتہ نوجوان ہیں ان کے قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ قابل ديد ہے ۔

ایسےتعلیم یافتہ نوجوان کا سیاست میں آنا یقینا اہل علاقے کے لیے خوش آئند بات ہے۔

"ایک خون — ایک زندگی"نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"جس نے کسی ایک جان کو بچایا، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا"(القرآن 5:32 کی ...
01/11/2025

"ایک خون — ایک زندگی"

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جس نے کسی ایک جان کو بچایا، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا"
(القرآن 5:32 کی تعلیم)

خون دینا صرف ایک میڈیکل عمل نہیں، یہ انسانیت کی خدمت ہے، صدقۂ جاریہ ہے، اور مشکل میں گھرے کسی مومن کے لیے امید کا چراغ ہے۔

آئیں! 💉
اپنے چند لمحے اور چند قطرے کسی کی پوری زندگی بنائیں۔
کیونکہ شاید آپ کا دیا ہوا خون کسی ماں کی دعا بن جائے،
کسی بچے کی مسکراہٹ، اور کسی بیمار کے لیے نئی زندگی 🌿✨

https://www.facebook.com/share/19m9esCzPe/
Donate Blood — Save a Life.
Be a reason someone lives.

پریس ریلیز ہرگاہ تمام پولٹری دکانداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سب ڈویژنل انتظامیہ سکردو نے پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست ...
31/10/2025

پریس ریلیز

ہرگاہ تمام پولٹری دکانداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سب ڈویژنل انتظامیہ سکردو نے پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر مارکیٹ میں پولٹری ریٹ کی اتار چڑھاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مانسہرہ اور راولپنڈی مارکیٹ سے ریٹ لاکر نرخ نامہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تمام پولٹری دکاندار دکانوں میں مناسب جگہ پر تختی لگاکر روزانہ نرخ نامہ آویزاں کرنے کا پابند کیا تھا اس حوالے سے پولٹری ایسوی ایشن کے صدر نے واٹس ایپ گروپ میں روزانہ نرخ نامہ شئیر کرنے کا ذمہ دار ہے ۔ اس حوالے سے سب ڈویژنل انتظامیہ روزانہ مانسہرہ اور راولپنڈی مارکیٹ سے ریٹ لاکر نرخ نامہ مقرر کر رہا ہوں۔ تاہم اب تک دکانداروں نے دکانوں میں تختی نصب نہیں کیا جو کہ پولٹری ایسوسی ایشن کی لاپرواہی اور قانون شکنی کے مترادف ہے۔
لہذا سب ڈویژن سکردو کے تمام پولٹری دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے مناسب جگہ پر تختی نصب کریں اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامہ کو آویزاں کریں تاکہ عوام الناس مقررکردہ نرخ نامہ کے بارے میں آگاہ ہوسکے۔ فوری طور پر تختی نصب نہ کرنے کی صورت میں تحت ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سب ڈویژنل انتظامیہ سکردو

#سکردو #بلتستان

جناب آغا راحت حسین الحسینی، جناب قاضی نثار احمد، اور جناب شیخ جعفری صاحبان سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اس نہایت سنگین اور ...
31/10/2025

جناب آغا راحت حسین الحسینی، جناب قاضی نثار احمد، اور جناب شیخ جعفری صاحبان سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اس نہایت سنگین اور حساس مسئلے پر توجہ فرمائیں

بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی دونوں میں الگ الگ تعلیمی نظام ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دونوں اداروں میں تربیت اور اخلاقی زوال اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ یہ ادارے وہ تھے جہاں سے علم، کردار اور اخلاق کی روشنی پھوٹنی چاہیے تھی مگر وہاں سے اب بے راہ روی اور فکری انحطاط کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں

ہمارے معاشرے میں بچوں کی تربیت کا آغاز اسکولوں سے ہی ہونا چاہیے۔ مگر آج کل مختلف اسکولوں میں کلچر کے نام پر چھوٹے چھوٹے بچوں سے اور بچیوں سے پاکستانی نغموں پر ڈانس کروایا جاتا ہے۔ اگر اس دن کسی مرد مہمان کی آمد ہو تو لڑکوں کے ذریعے پھول یا ویلکم پیش کیا جائے اور اگر کوئی خاتون مہمان ہو تو لڑکیوں کے ذریعے۔ یہی صحیح تربیت ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہم نے تربیت کے اس بنیادی اصول کو بھلا دیا ہے

یہی برائی اب اسکولوں سے بڑھتے بڑھتے یونیورسٹیوں تک پہنچ چکی ہے۔ آج بلتستان یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے سامنے گانے گاتے، تالیاں بجاتے اور رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کیا یہ وہی خطہ ہے جس کا رشتہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہے؟ کیا دین اسلام نے ہمیں یہی درس دیا ہے؟ ہرگز نہیں

قراقرم یونیورسٹی کی حالت تو اس قدر افسوسناک ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ وہاں کا ماحول تعلیمی سے زیادہ تفریحی دکھائی دیتا ہے۔ اگر اب بلتستان یونیورسٹی کا بھی یہی حال ہو گیا تو ہمیں اپنے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا

یہ سرزمین اہل بیت علیہم السلام اور سرزمین صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی ہے۔ ہمیں اسے ہر برائی، بے حیائی اور غیر اسلامی رجحان سے بچانا ہوگا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں دین، علم اور اخلاق کے راستے پر قائم رہ سکیں

قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے:
"قد أفلح من زکاها وقد خاب من دساها"
بیشک کامیاب ہوا وہ جس نے اپنے نفس کو پاک کیا اور نامراد ہوا وہ جس نے اسے گناہوں میں ڈبو دیا

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
"میں نے خروج کا ارادہ امتِ جدِّ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اصلاح کے لیے کیا ہے

اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو دینِ اسلام اور اخلاقِ محمدی کے سانچے میں ڈھال سکیں

نائبِ امامِ جمعہ و الجماعت، شیخ فدا حسن عبادی صاحبسرزمینِ اہلِ بیتؑ میں آپ وہ واحد عالمِ دین ہیں جنہوں نے سود کے خلاف کھ...
31/10/2025

نائبِ امامِ جمعہ و الجماعت، شیخ فدا حسن عبادی صاحب

سرزمینِ اہلِ بیتؑ میں آپ وہ واحد عالمِ دین ہیں جنہوں نے سود کے خلاف کھل کر شرعی موقف بیان کیا۔
ہم آپ کی جرأت اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آپ نہ جھکے، نہ ہی مصلحت پسندی کا شکار ہوئے، بلکہ ڈٹ کر تنہا اپنے موقف پر قائم رہے۔

اللہ تعالیٰ دیگر علماء کرام کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ شرعی مسائل کو نہ صرف کھل کر بیان کریں بلکہ ان پر عمل کرنے کی بھی توفیق حاصل کریں۔

سکردو:- (پ۔ر) سکردو پولیس کی بڑی کامیابی سٹی تھانہ سکردو کو مطلوب ملزم لاہور سے گرفتار۔ سکردو سے ملرم کی تلاش میں جانے و...
31/10/2025

سکردو:- (پ۔ر) سکردو پولیس کی بڑی کامیابی سٹی تھانہ سکردو کو مطلوب ملزم لاہور سے گرفتار۔ سکردو سے ملرم کی تلاش میں جانے والی ٹیم سب انسپکٹر امتیاز حسین ، ایس جی سی شکیل اور کانسٹیبل دلاور عباس نے پنجاب پولیس کی معاونت سے ملزم کو گرفتار کر کے تحویل میں لے کر سکردو پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سکردو کو ایف آئی آر نمبر ، 79/2025, 78/25, 80/25, 81/25, 84/25 بجرائم 489 ایف (پی پی سی) ملرم سید امبر تاجور ولد سید اصغر مہدی فراڈ کے پانچ مختلف کیسز میں مطلوب ہو کر روپوش تھے۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس نے مفرور ملزم کی تلاش کےلئے سب انسپکٹر امتیاز کی نگرانی میں ٹیم کو روانہ کردیا تھا ۔ کروڑوں کے فراڈ کیس پر مطلوب مفرور ملزم کی گرفتاری سکردو پولیس کی بڑی کامیابی ہے ۔

کراچی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چل بسا
31/10/2025

کراچی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چل بسا

کون بنے گا گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلی؟؟؟
31/10/2025

کون بنے گا گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلی؟؟؟

30/10/2025

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: رنگوں کے ڈبوں میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد، ملزم کی اہلیہ کے انکشاف پر کارروائی

ایبٹ آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپر کوہستان میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال کے گھر سے 20 کروڑ روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ یہ رقم رنگوں کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی، جس کی نشاندہی ملزم کی گرفتار اہلیہ نے دورانِ تفتیش کی۔

نیب ذرائع کے مطابق، خاتون نے انکشاف کیا کہ بڑی مقدار میں نقد رقم گھر میں مختلف رنگوں کے ڈبوں میں چھپائی گئی ہے۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیب ٹیموں نے چھاپہ مار کر دو حصوں میں 10،10 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

اس نئی برآمدگی کے بعد قیصر اقبال کے گھر سے برآمد ہونے والی مجموعی رقم ایک ارب 80 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اسکینڈل مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد کا ہے، جو اپر کوہستان کے محکمہ تعمیرات و مواصلات (C&W) میں سامنے آیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ قیصر اقبال، جو 2013 سے کلرک اور بعد ازاں ہیڈ کلرک کے عہدے پر فائز رہا، مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی بلز اور دستاویزات تیار کرتا رہا، جس کے ذریعے عوامی فنڈز میں خورد برد کی گئی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ رقم کو بطور ثبوت محفوظ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اسے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید چھاپوں اور گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ اس وسیع کرپشن نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

ایک دور کا اختتام۔ 🦏💔سوڈان، شمالی سفید گینڈے کا آخری نر، اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔اب اس نسل کی صرف دو مادائیں باقی ہیں۔...
30/10/2025

ایک دور کا اختتام۔ 🦏💔
سوڈان، شمالی سفید گینڈے کا آخری نر، اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔
اب اس نسل کی صرف دو مادائیں باقی ہیں۔
سوڈان کی موت کے ساتھ ہی یہ شاندار مخلوق جنگل میں عملاً ناپید ہو چکی ہے۔
سائنس دان آئی وی ایف اور دیگر جدید طریقوں کے ذریعے اس نسل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،
لیکن یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری زمین پر زندگی کتنی نازک اور قیمتی ہے۔ 🌍💛
آئیے، سوڈان کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور یہ عہد کریں کہ ہم جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

بلتستان یونیورسٹی میں مبینہ اخلاقی اقدار کی پامالی اور تہذیبی انحرافات پر قائدِ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ...
30/10/2025

بلتستان یونیورسٹی میں مبینہ اخلاقی اقدار کی پامالی اور تہذیبی انحرافات پر قائدِ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ کی سخت برہمی کا اظہار

سکردو (نارتھ فرنٹ میڈیا)
قائدِ بلتستان، داعیِ اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ نے بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ سپورٹس ویک کے دوران پیش آنے والے مخلوط رقص، گانوں، اور غیر مہذب سرگرمیوں پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف اسلامی تعلیمات بلکہ سماجی و خاندانی اقدار کے بھی منافی ہیں۔

علامہ جعفری نے کہا کہ تعلیم اصلاح و تربیت کا ذریعہ ہونی چاہیے، گمراہی یا اخلاقی زوال کا نہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں، جو علم، کردار اور اخلاق کی روشنی پھیلانے کے مراکز ہونی چاہئیں، وہاں اب مغربی ثقافت کے نام پر ایسے پروگرام رائج کیے جا رہے ہیں جو نوجوانوں کے اخلاقی و فکری استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کھیل، ثقافت، اور تفریح کی مخالفت نہیں کرتا، لیکن ان سرگرمیوں کو بے حیائی اور غیر شرعی انداز میں تبدیل کرنا کسی طور قبول نہیں۔
ان کے مطابق کھیلوں کے مقابلے ایسے ہونے چاہئیں جو نوجوانوں میں وقار، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جدوجہد کا جذبہ بیدار کریں، نہ کہ رقص و موسیقی اور مخلوط اجتماعات کا ماحول پیدا کریں۔

قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے علامہ جعفری نے فرمایا> “قد أفلح من زکاها وقد خاب من دساها”
کامیاب ہوا وہ جس نے اپنے نفس کو پاک کیا، اور نامراد ہوا وہ جس نے اسے گناہوں میں آلودہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تربیت صرف نصاب سے نہیں بلکہ ماحول سے ہوتی ہے، اور اگر تعلیمی اداروں کا ماحول ہی غیر سنجیدہ اور غیر شرعی ہو جائے تو تعلیم کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔

علامہ جعفری نے یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام رجحانات کا سدباب کریں جو اسلامی و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں، تاکہ ہمارے نوجوان اپنے اصل مشن — علم، اخلاق، اور حیا — سے وابستہ رہیں۔

آخر میں انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے فرمان کی روشنی میں کہ
“میں نے خروج کا ارادہ امتِ جدِّ محمد ﷺ کی اصلاح کے لیے کیا ہے۔”علامہ جعفری نے کہا کہ اگر ہم حسینی نسبت رکھتے ہیں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کی اصلاح کریں اور انہیں علم و تقویٰ کے مراکز میں تبدیل کریں۔

🕊 نارتھ فرنٹ میڈیا

Address

Roundu

16160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMART GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SMART GB:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share