wapda news

wapda news واپڈا کے بارے میں
تمام ڈسکوز کے بارے
اور پاور ڈویژن کے خبروں کا پیج

19/07/2025

ائیسکو کو کتنی بچت ہوئی اس سال
اور ایمپلائیز کو کتنا بونس دیا گیا ؟؟؟؟

عید الاضحی ('قربانی کا تہوار') مسلم کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپن...
17/06/2024

عید الاضحی ('قربانی کا تہوار') مسلم کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔
یہ تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کے لیے تیار ہونے کی یاد دلاتا ہے جب اللہ تعالیٰ نے انہیں ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ نہ صرف جشن منانے اور کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا تہوار ہے، یہ ہمیں قربانی کا اصل مفہوم بتاتا ہے، یہ بتاتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے۔
اللہ کی رضا کے لیے قربانی کیسے کی جائے؟
عید کے اس خوبصورت موقع پر ان پیاروں کو یاد رکھیں جو ہمارے ساتھ تھے لیکن وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے، آپ ان رشتہ داروں اور دوستوں کو ضرور یاد رکھیں جو ضرورت مند ہیں۔
ان کے ساتھ شفقت اور احترام سے پیش آئیں۔
عید الاضحی مبارک ❤️

14/06/2024

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ
‏500 ارب روپے کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مزید 18 سے 24 ماہ تک بند رکھنا پڑ سکتا ہے۔ 2 ماہ بعد بھی اصل مسئلے کا پتہ نہیں چل سکا، سالانہ 55 ارب روپے کا ڈائریکٹ نقصان، متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار پر 90 سے 150 ارب روپے خرچ کا امکان۔

درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن بحالی منصوبہواپڈا نے درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا،سول اور الیکٹر...
13/06/2024

درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن بحالی منصوبہ
واپڈا نے درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا،سول اور الیکٹرو مکینیکل کنٹریکٹ کی مالیت 10 ارب 60کروڑ روپے ہے
درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی میں واپڈا کو اے ایف ڈی فرانس کی مالی معاونت حاصل ہے،معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چیئرمین واپڈا اور ممبر(پاور) بھی شریک ہوئے

13جون 2024……واپڈا نے درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کے بحالی منصوبہ کے سول اور الیکٹرو مکینیکل ورکس کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا۔ کنٹریکٹ کی مالیت 10 ارب 60کروڑ روپے ہے۔ یہ کنٹریکٹ دو چینی اور ایک پاکستانی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈکیا گیا ہے۔

جنرل منیجر (ہائیڈل) ڈویلپمنٹ واپڈا احسان اللہ اور جوائنٹ ونچر کے نمائندے نبیل طاہر نے کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائر)، ممبر(پاور) جمیل اختر، ممبر (فنانس) نوید اصغر چوہدری، واپڈا کے آفیسرز، اےایف ڈی فرانس ،کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں موجود تھے۔

درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی میں واپڈا کو اے ایف ڈی فرانس کی مالی معاونت حاصل ہے۔

کنٹریکٹ کے مطابق، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کا کام تین سال میں مکمل ہوگا۔ بحالی منصوبے کی تکمیل پر، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن 22میگاواٹ ماحول دوست پن بجلی پیدا کرے گا۔ اِس پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہر سال 13 کروڑ یونٹ کم لاگت بجلی مہیا ہوگی۔

درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن 1952میں مالا کنڈ میں تعمیر کیا گیا، 72سال گزرنے کے بعد پاور سٹیشن کا آپریشن جاری رکھنے کے لئے اِس کی بحالی کی جارہی ہے۔

واپڈا پاکستان میں پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لئے دو جہتی حکمت عملی پر گامزن ہے، جس کے تحت پن بجلی کے نئے منصوبے تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ پرانے پن بجلی گھروں کی بحالی اور اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے۔ درگئی پن بجلی گھر کی بحالی بھی اِسی حکمت ِ عملی کا حصہ ہے۔
٭٭٭

13/06/2024

میں گواہی دیتا ہوں
حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔

13/06/2024

تفصیل کے مطابق ملتان مین گرڈ لائن میں آگ لگ گئی
کئی شہروں سے بجلی غائب
یا اللہ مدد فرما عوام کی عید خراب نہ ہو

13/06/2024

اطلاعات کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر تاروں و ٹرانسفارمر پر اگ لگ گئی جس وجہ سے نیچھے گاڑیوں اور بائیکز کو بھی اگ لگی ہوئی ہیں

Address


Telephone

+923009041100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when wapda news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to wapda news:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share