
04/08/2025
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم نے اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی دنیا سمیت 135 ممالک میں فعال منظم رفاہی تحریک IHH کے ذمہ داران کی دعوت پر اُن کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
اس موقع پر جناب Samil Yıldırım، İHH İnsani Yardım Vakfı کے عہدیداران اور ان کے رفقاء نے قائد جمعیت سے ملاقات کی اور اپنی تنظیم کی بین الاقوامی سطح پر اسلامی، سیاسی اور رفاہی خدمات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ہمراہ ان کے معتمدِ خاص مفتی محمد ابرار احمد خان صاحب اور جمعیت علماء اسلام پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صاحب بھی موجود تھے۔
JUI Pakistan Media