سانگلاہل تھانہ صدر کی حدود گھلے باجوے روڈنزد فلسہ ٹاون کے قریب ڈاکوں کی اسلامی۔3راہگیر وں کو لوٹ لیا۔
03/01/2024
سانگلہ ہل ناجائز تجاوزات کی بھرمار کمیٹی بازار میں ٹریفک جام.
29/12/2023
*مجھے زندگی کا اتنا تجربہ تو نہیں ہے لیکن میں نے اتنی سی زندگی میں محسوس کیا ہے کہ جو انسان مخلص ہو ناں انکے راستے کٹھن ضرور ہوتے ہیں لیکن انکے وجود پُرسکون ہوتے ہیں۔۔۔😊*
*اور جو انسان منافق ہوں ناں انکے راستے آسان ضرور ہوتے ہیں لیکن سکون انہیں میسر نہیں ہوتا۔۔۔*😩
*اور پتہ ہے دنیا کی سب سے بڑی نعمت کیا ہے۔۔۔؟؟؟ سکون۔۔۔*
*جب بھی دعا مانگیں تو اللہ سے سکون مانگیں۔۔۔ سکون ہے تو فقیری میں بھی بادشاہی محسوس ہوتی ہے۔۔۔ سکون نہیں تو بادشاہ بھی سکون کی تلاش میں فقیر بنا پھرتا ہے۔۔۔*
*لہذا زندگی میں مخلص رہیں اور پُرسکون رہیں۔۔۔*🤗
29/12/2023
سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں میں وہیل چئیرز تقسیم کرنے کی تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی فلاحی تنظیم (مائل سٹون) کے تعاون سے 15 پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں میں وہیل چئیرز تقسیم کیں، لاہور پولیس کے 09 ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ ، قصور ، ٹیلی کمیونیکیشن، پی سی اور پی ایچ پی کے ایک اہلکار کے بچوں کیلئے وہیل چئیر دی گئیں۔ پولیس ملازمین کے یہ بچے پولیو، فالج یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ نجی فلاحی ادارے نے ہر بچے کی جسمانی معذوری کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی وہیل چئیرز تیار کی ہیں۔
ہمارے پھول پراجیکٹ سے طبی مسائل سے دوچار بچوں کی مالی مدد اور علاج معالجے کیلئے وظائف دئیے جارہے ہیں ان وہیل چئیرز کی فراہمی سے طبی مسائل سے دوچار ان بچوں کو نقل و حرکت میں سہولت میسر آئے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
29/12/2023
جب کچھ نہیں چلتا ، تب ریل گاڑی چلتی ہے ۔
پاکستان ریلویز شدید دھند میں بھی ریلوے آپریشن بحال رکھے ہوۓ ہے اگر شدید دھند کے باعث آپکی گاڑی لیٹ ہے تو اس پر ناراض ہونے کی بجاۓ تھوڑا صبر کریں کیونکہ دیر سے پہنچنا ،کبھی نہ پہنچنے سے بہت بہتر ہے۔
اسی طرح شدید دھند میں پیدل/موٹرسائیکل/کار/رکشہ/جیپ/ٹرک/بس ریلوے لائن عبور کرتے وقت اطمینان کرلیں کہیں ریل گاڑی تو نہیں آرہی اگر آرہی ہو تو پہلے ریل گاڑی کے گزرنے کا انتظار کریں۔
ریلوے لائن ہمیشہ پھاٹک یا لیول کراسنگ سے عبور کریں اور اپنے جانوروں کو ریلوے ٹریک سے دور رکھیں۔
ریلوے لائن یا روڈ کے قریب فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں۔
شدید دھند میں غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔
پاکستان ریلویز سے تعاون پر ہم آپکے شکر گزار ہیں۔
جزاک الّلہ
29/12/2023
پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا یکم جنوری سے 10 جنوری تک سکول بند رہیں گے نوٹیفکیشن جاری
29/12/2023
شادی یا کسی بھی تقریبات کے موقع پر اپنے دوست احبا ب یا رشتہ داروں کو ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے آنے پر سختی سے منع کیا جائے شکریہ
24/12/2023
سانگلہ ہل غریب محنت کش انصاف کے حصول کے لیے دربدر کے دھکے کھانے پر مجبور تھانہ صدر کے اکبرنامی اے ایس آئی نے انصاف دینے سے صاف انکار کردیا،ڈی پی او ننکانہ صاحب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
21/12/2023
سانگلہ ہل مقامی تحصیلدار نوٹوں کی چمک پٹواریوں اور اشٹام فروشوں کی مل بھگت کے باعث وقوعہ دیکھے بغیر ہی رجسٹریاں کرنے لگا
سانگلہ ہل کوٹھیوں کو مکان مکان کو پلاٹ اور حویلی لکھ کر گورنمنٹ کو لاکھوں کا ٹیکا لگایا جانے لگا(معتبر ذرائع)
سانگلہ ہل اس تمام تر صورتحال پر اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ
21/12/2023
سانگلہ ہل،چمکیں گے دیہات پروگرام وڑ گیا چک نمبر46رب چٹھے چرچ کے ساتھ گزرنے والی فیصل آباد کو جانے والی رابطہ سڑک پر کوڑا کرکٹ گوبر کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو تعفن سے اہل محلہ سمیت گزرنے والے راہگیر پریشان
21/12/2023
سانگلہ ہل میونسپل کمیٹی میں سیاسی تبادلے جاری انکروچمنٹ انسپکٹر کو تبدیل کر دیا گیا ،نئے تعینات ہونے والے انکروچمنٹ انسپکٹر کی سابقہ ہسٹری کیا ہے تحقیقات کے بعد ثبوت کے ساتھ پوسٹ کی جائے گی
Be the first to know and let us send you an email when Sangla Hill News 86 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.