
06/08/2025
امریکہ کی 70 سالہ بوڑھی کلائینٹ نے مجھے Email پر Photoshop سکھایا۔
جی سن کہ عجیب لگ رہا ہوگا کہ کیسے ای میل پر فوٹوشاپ سکھا سکتے ہیں۔ پر ایسا ہوا تھا۔ آج میں آپ کو dedication کی ایسی کہانی سناوں گا کہ آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
یہ بات ہے جب میں نے فریلانسنگ شروع کی تھی اور اپ ورک سے ایک کلائینٹ ملی جسکا پرنٹر کے Cartridges کا بزنس تھا۔ اور اسکی ایک ویب سائیٹ تھی جس پر وہ امریکہ میں یہ کارٹریجز سیل کیا کرتی تھی۔
تھوڑا بات کرنے سے پتہ چلا کہ اسکی عمر ستر سال ہے۔
اس کی ویب سائیٹ پر Zencart لگا ہوا تھا اور مجھے اس کو استعمال کرنا بھی نہیں آتا تھا۔ خیر یہ سیکھنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں تھا۔ میرا کام یہ تھا کہ میں نے اس کی ویب سائیٹ پر پروڈکٹس لسٹ کرنی تھی اور پھر اسکی فیسبوک پر ایڈز چلانی تھی۔
باقی سب تو مجھے آتا تھا لیکن جب اس نے کہا کہ ان پراڈکٹس کی تصویروں کو فوٹوشاپ میں ایڈٹ کر کہ ویب سائیٹ پر لگانا ہے تو میں نے کہا کہ یہ کام مجھے بلکل نہیں آتا۔
پھر پہلی ای میل آئی کہ یہ میرا Adobe photoshop کا اکاونٹ ہے، اس کو لاگن کرو اور باقی سٹیپس بھی میں بتاتی ہوں۔ جس طرح اس نے کہا میں ویسے ویسے کرتا گیا۔ دل میں بس یہی تھا کہ کسی طرح یہ کام سیکھ لوں پھر یہ کلائینٹ میرے ساتھ ہی کام کرے گی۔
پراجیکٹ بھی لانگ ٹرم تھا اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملنا تھا، تو وہ مجھے جیسے بتاتی گئی میں ویسے ہی کرتا۔ لیکن ساتھ میں خود بھی پنگے لیتا تھا کہ اسے جلدی سیکھ لوں۔ ان دنوں میرا فوکس بس کام پر ہوتا تھا، اسکے علاوہ مجھے کچھ اورنہیں پتا تھا۔ دن رات جاگنے کی تو روٹین ہی بن گئی تھی۔ دن میں اسکے کام کی پریکٹس کرتا اور رات میں جب اسکی صبح ہوتی تو ای میل پر کام سیکھتا۔
فوٹوشاپ کی بیسکس سیکھنا میں ہی کافی وقت لگ رہا تھا، ایک ٹول سیکھتا تو دوسرا بھول جاتا۔خیر تقریبا دس دن اور سو سے زائد ای میلز میں اس نے مجھے فوٹوشاپ اتنا سکھا دیا کہ میں نے اسکا سارا کام خود کر لیا۔
یہ سب ہونے کہ بعد اس نے مجھے پچاس ڈالر بونس بھی دیا کیوں کہ اس کے مطابق میں نے بہت محنت سے یہ کام سیکھا اور کوئی چوں چاں کیے بغیر اس کی بات مانی۔
خیرپھر اس کلائینٹ کے ساتھ اتنا اچھا تعلق بنا کہ اس نے مجھے میری شادی پر تحفہ بھجوایا، میری دونوں بیٹیاں جب پیدا ہوئی تو تب بھی تحفہ دیے اور میں نے بھی اسے علی ایکسپریس سے اسکے ایڈریس پر تحائف بھجوائے۔
آج اسکی عمر تقریبا 80 سال سے زیادہ ہوگی، لیکن ابھی بھی ای میل آجاتی ہے، بس میرے بچوں کی تصویریں دیکھ کہ خوش ہوتی ہے۔
اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ سکل کبھی میرے کام آئے گا، لیکن پھر جب 2020 یوٹیوب چینل شروع کیا تو وہی فوٹوشاپ کا استعمال کر کہ thumbnails بنائے اور ان کو مزید بہتر کرتا گیا۔ آج بیشک اس کام کے لیے الگ سے لوگ ہائیر کیے ہوئے ہیں، لیکن اس کلائینٹ سے سیکھا ہوا وہ سکل بہت کام آیا۔
آج کے دور میں کسی بھی سکل کو سیکھنا بہت آسان ہے کیوں کہ ہر مسئلے کا حل یوٹیوب پر موجود ہے اور ہم نے سینکڑوں لانگ کورسز فری اپلوڈ کیے ہوئے ہیں اپنے چینل Lets Uncover پر۔ آپ سیکھنا شروع کریں بس۔
آپ بھی اپنے کسی کلائینٹ کی سٹوری شیر کرنا چاہتے ہیں تو نیچے کامنٹس میں لکھیں۔ میں لازمی پڑھورں گا۔
پی ایس: بس ایک بات کا افسوس ہے کہ اس نے امریکہ کا ویزا نہیں دیا۔ 😂
آپ کا اپنا۔ ثوبان طارق