Khanewal ke awaz

  • Home
  • Khanewal ke awaz

Khanewal ke awaz معاشرے کی برائیوں سے پردہ اٹھانا مسائل کے حل کیلئے اپنے

اس طرح کے متعدد بلوچ نوجوان ایک درجن سے زائد ٹیوٹا گاڑیوں پر ہفتہ میں 2 بار بلوچستان سے خانیوال کی چھوٹی سی تحصیل جہانیا...
22/07/2025

اس طرح کے متعدد بلوچ نوجوان ایک درجن سے زائد ٹیوٹا گاڑیوں پر ہفتہ میں 2 بار بلوچستان سے خانیوال کی چھوٹی سی تحصیل جہانیاں کا چکر لگاتے ہیں سارا دن رزق تلاش کرنے کے بعد رات کو سڑک پر ہی گاڑی کھڑی کرکے بے فکری کی نیند سوجاتے ہیں۔ کاش میرا بلوچستان بھی میرے پنجابی بھائیوں کیلئے اتنا ہی محفوظ ہوتا جتنا کہ پنجاب میرے ان بلوچ بھائیوں کیلئے

اس بچی کا نام انیشہ ہے۔۔انیشہ کی عمر 18 سال ہے اور یہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ فیصل آباد سے لاہور آئی تھی اور وہاں بچھ...
21/07/2025

اس بچی کا نام انیشہ ہے۔۔
انیشہ کی عمر 18 سال ہے اور یہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ فیصل آباد سے لاہور آئی تھی اور وہاں بچھڑ گئی تھی ۔ انیشہ کو کسی نے اپنے گھر میں رکھ کر پرورش کی ہے۔
انیشہ اپنے والد کا نام شہزاد بتاتی ہے،والدہ کا نام یاد نہیں ہے۔ تین بہنوں کے نام یاد اقرأ،ذکری اور آمنہ یاد ہیں۔ والد کسی کے ساتھ ملکر کباڑ کا کام کرتے تھے۔
انکو اپنے شہر فیصل آباد کا نام یاد ہے۔ اپنے محلے کا نام یاد نہیں ہے۔
انیشہ بتاتی ہے کہ ہمارے گھر سے ریلوے اسٹیشن قریب تھا پیدل جاتے تھے۔ گھر سے دس منٹ کے فاصلے پر ایک اسکول تھا جسکے اسٹوڈنٹس کا یونی فارم نیلے رنگ کا تھا۔ اور انیشہ جس ٹیچر کے پاس پڑھتی تھی انکا نام مس بشری تھا۔
انیشہ اپنے والدین کو یاد کرکے بہت روتی ہے لیکن بے بس ہے۔
فیصل آباد میں انکا ذاتی مکان تھا اور لاہور میں بھی انکے عزیز واقارب رہتے ہیں ۔
لاہور اور فیصل آباد کے تمام دوست اس پوسٹ کو خوب وائرل کریں۔
اپنے گروپس میں شئیر کریں اتنا عام کریں کہ پاکستان کے ہر شہری کے موبائل تک یہ پوسٹ پہنچ جائے۔
آپکا ایک شئیر انیشہ کی زندگی میں انقلاب جاسکتا ہے اپنی بہن سمجھ کر انکی مدد کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں ۔
+923162529829

21 جولائی 2025

18/07/2025
میانوالی سیف سٹی کیمروں کے نتائج سامنے آنے لگے.سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 500 کا چالان جاری کر دیا گیا. چالان کے ساتھ تصویری...
18/07/2025

میانوالی سیف سٹی کیمروں کے نتائج سامنے آنے لگے.
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 500 کا چالان جاری کر دیا گیا. چالان کے ساتھ تصویری ثبوت بھی موجود۔
باقی شہروں کے باسی بھی تیار رہیں

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلمان کی زیرصدارت ایچ پی وی ویکسین مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایچ پی وی(ہیومن پیپیلوما وا...
18/07/2025

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلمان کی زیرصدارت ایچ پی وی ویکسین مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایچ پی وی(ہیومن پیپیلوما وائرس) اور خسرہ روبیلا مہمات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

خانیوال میں9سے14سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر (بچہ دانی کا کینسر)سے بچانے کیلئے ویکسین مہم 15تا27ستمبر تک جاری رہے گی۔

خسرہ روبیلا مہم 17تا29نومبر تک جاری رہے گی۔
Chief Secretary Punjab Commissioner Multan DGPR Punjab Govt of Punjab Team MNS Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Minister Information & Culture Punjab Maryam Nawaz Sharif.Official Marriyum Aurangzeb Health & Population Department Sports Board Punjab

ضلع ملیر پولیس کراچی17 جولائی 2025*پولیس کی کارروائی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کے ملزمان...
18/07/2025

ضلع ملیر پولیس کراچی
17 جولائی 2025

*پولیس کی کارروائی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کے ملزمان گرفتار — ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ*

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دے رہے تھے

گرفتار ملزمان ایزی پیسہ اور موبائل ایسیسیریز کا کام کرتے تھے،

گرفتار ملزمان خود کو BISP کے نمائندے ظاہر کر کے مستحق خواتین اور شہریوں سے ان کے شناختی کارڈ حاصل کرتے تھے۔

ملزمان شناختی کارڈز سے امدادی رقم نکالتے اور شہریوں سے ہزاروں روپے کٹوتی کر لیتے تھے، ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد شناختی کارڈز کا اندراج کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان، دانیال، اور مجیب کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے متعدد شہریوں کے اصل شناختی کارڈز، تین موبائل فون اور ایک BISP ڈیوائس برآمد ہوئی،

دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بدنام کرنے اور مستحقین کا حق چھیننے جیسے سنگین جرم میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان سرکاری ادارے کے نام پر عوام کو گمراہ کر کے ریاستی وسائل کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

اداروں کو ناجائز مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت ایکشن لیا جا سکے۔

*ترجمان ملیر پولیس*

*‏آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی سنٹ...
17/07/2025

*‏آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات!*

*چوہدری مجاہد حسین CCR*

آئی جی پنجاب نے پیرا کو عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پیرا فورس تجاوزات، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے سدباب کے لئے عوامی فلاح و بہبود کا بہترین منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیرا کو پنجاب پولیس کی طرف سے تین ہزار مستعد اہلکار فراہم کیے گئے ہیں، آپریشنل و تربیتی امور میں بھرپور معاونت دی جا رہی ہے۔ ڈی جی پیرا نے ادارے کے قیام میں آئی جی پنجاب کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

*پنجاب ایمرجنسی سروس**ریسکیو 1122 خانیوال**بتاریخ 15 جولائی 2025**خانیوال* نیشنل ہائی وے نزد یوکے بابا مزدہ اور لوڈر رکش...
15/07/2025

*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو 1122 خانیوال*
*بتاریخ 15 جولائی 2025*

*خانیوال* نیشنل ہائی وے نزد یوکے بابا مزدہ اور لوڈر رکشہ میں تصادم 6 افراد زخمی ۔ ریسکیو 1122

*خانیوال* زخمیوں علشبہ, علی شان, نوید بی بی, شہناز بی بی, سلمی بی بی, شاہدہ بی بی شامل

ریسکیو1122

خانیوال: ریسکیو 1122 نے 1 خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد جبکہ 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو1122

خانیوال: حادثہ لوڈر رکشہ کے غلط یو ٹرن لینے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122

*رپورٹ:*
راشد چوہدری
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 خانیوال

‏ان میں سے کئی صرف FAKE NEWS اور انتشار پھیلانے والے یوٹیوب چینل تو واقعی بند ہونے چاہئیں 👍🏻
09/07/2025

‏ان میں سے کئی صرف FAKE NEWS اور انتشار پھیلانے والے یوٹیوب چینل تو واقعی بند ہونے چاہئیں 👍🏻

اسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید تبدیل روہت کمار اسٹنٹ کمشنر خانیوال تعیناتاسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید کا لاہور ٹرانسفر ہوگیا۔
08/07/2025

اسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید تبدیل روہت کمار اسٹنٹ کمشنر خانیوال تعینات
اسٹنٹ کمشنر خانیوال سنبل جاوید کا لاہور ٹرانسفر ہوگیا۔

سرگودھا میں فرقہ واریت پر ایک اور مقدمہ۔۔۔!اہل تشیع مکتبہ فکر کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیال موڑ کے گاؤں چھنی محمد قا...
07/07/2025

سرگودھا میں فرقہ واریت پر ایک اور مقدمہ۔۔۔!

اہل تشیع مکتبہ فکر کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیال موڑ کے گاؤں چھنی محمد قاضی کے صبغت اللہ پر مقدمہ درج۔

ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی میڈیا بریفنگخانیوال انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت محرم الحرام پر مثالی انتظامات ض...
07/07/2025

ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی میڈیا بریفنگ

خانیوال انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت محرم الحرام پر مثالی انتظامات

ضلع بھر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے عشرہ محرم پرامن رہا۔

میڈیا بریفنگ میں اے ڈی سی غلام مصطفیٰ سہیڑ،اے سی رانا عامرلیاقت،ایس پی عبدالرحمان،ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے

اجلاس میں ممبران امن کمیٹی اور میڈیا نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو مثالی اقدامات پر مبارکباد بھی دی۔
Chief Secretary Punjab Commissioner Multan DGPR Punjab Govt of Punjab Team MNS Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab's Updates Minister Information & Culture Punjab Maryam Nawaz Sharif.Official Marriyum Aurangzeb Health & Population Department Sports Board Punjab

Address


Telephone

+923009071122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanewal ke awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khanewal ke awaz:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share