
30/04/2025
انسپکٹر بہادر علی کا بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی تعنیات ، چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
سکردو (شریف اخوندزادہ) انسپکٹر بہادر علی نے بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی سکردو کا چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے شہر میں چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انسپکٹر بہادر علی ایک فرض شناس، باکردار اور ایماندار پولیس آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور اصولی مؤقف سے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ عوام بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ ماضی میں مختلف مافیاز نے ان سے ناجائز کام کرانے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھائی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کے لیے انسپکٹر بہادر علی جیسے افسران ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی موجودگی سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔