24/08/2025
وزن کم کرنے کے جدید طریقے اور ان کے نقصانات
وزن کم کرنے کیلئے آج کل لوگ آن لائن کوچز اور سمارٹ واچز پر انحصار کرتے ہیں۔انٹرنیٹ اور موبائل ایپس کے دور میں اب آن لائن فٹنس کوچنگ اور سمارٹ واچز کا استعمال عام ہے۔ تمام ڈیوائسز قدموں کی گنتی، کیلوریز اور دل کی دھڑکن کو ٹریک کرتی ہیں جبکہ آن لائن فٹنس کوچز ویڈیو کالز یا ایپس کے ذریعے ڈائٹ اور ورزش پلان دیتے ہیں۔
آن لائن کوچز یا ڈیوائسز کے چند فوائد ہیں جو وقتی طور پر ہوتے ہیں۔ہر وقت اپنی سرگرمی پر نظر رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔آن لائن کوچنگ سے گھر بیٹھے رہنمائی ملتی ہے۔سمارٹ واچز صحت کے حوالے سے آگاہی بڑھاتی ہیں۔
زیادہ تر لوگ ایپ یا واچ کے اعداد و شمار کو حرف آخر سمجھ لیتے ہیں جو اکثر درست نہیں ہوتا کیونکہ لوگ شروع میں جوش و خروش زیادہ ہوتا ہے لیکن کچھ دن بعد ان کی دلچسپی کھو بیٹھتے ہیں۔آن لائن فٹنس کوچنگ ایپس اور سمارٹ واچز وزن کم کرنے میں مددگار ضرور ہیں لیکن ان پر مکمل انحصار نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے غلط ڈائٹ پلانز پر بھی عمل کیا جاتا ہے۔آج کل مختلف ڈائٹ پلانز جیسے کیٹو ڈائٹ، ایٹکنز ڈائٹ، ڈیش ڈائٹ، پیلیو ڈائٹ اور ہائی پروٹین ڈائٹ بہت مشہور ہیں۔ یہ ڈائٹ پلانز بظاہر تیزی سے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لیکن ان کے نقصانات بھی کم نہیں۔ ڈائٹ پلانز پر عمل کرنے سے وقتی طور پر وزن کم ہونا تیز ہو جاتا ہے اور پیٹ کی چربی گھٹنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے برعکس زیادہ تر ڈائٹ پلانز میں کچھ غذائی اجزاء بالکل ختم کر دیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر کیٹو ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس کو تقریباً مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے۔ اس سے جسم میں فائبر، وٹامن بی اور منرلز کی کمی ہو جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لمبے عرصے تک کیٹو ڈائٹ اپنانے سے دل کے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ڈائٹ پلان چھوڑتے ہی دوبارہ وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے ۔۔ ہر وقت کھانے کی خواہش دبانا ذہنی دباؤ پیدا کرتا ہے جسے ڈائٹنگ سٹریس کہتے ہیں۔۔۔ لہٰذا ڈائٹ پلانز وزن کم کرنے میں وقتی فائدہ تو دیتے ہیں لیکن اگر انہیں لمبے عرصے تک اپنایا جائے تو یہ جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ تفصیل کیلئے کمنٹ میں جائیں!
Follow the Weight and Health Tips WhatsApp channel and share it with others...!
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5cD3p7z4koCJmBMZ39