Police vs crime magzine

Police vs crime magzine Crimes Court's news current affairs

06/09/2025

(میانوالی پولیس کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی دلی مبارکباد۔)

یہ وہ بابرکت دن ہے جس دن رحمت للعالمین ﷺ کی ولادتِ باسعادت سے دنیا کو امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام ملا۔
آئیے! اس دن کے حقیقی پیغام کو اپنائیں، معاشرے میں عدل، اخوت، امن و سکون کو فروغ دیں اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں کا رہنما بنائیں۔
میانوالی پولیس عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ مبارک ہو
#عیدمیلادالنبی

22/08/2025
17/08/2025

*دریائے سندھ میں سیلاب کا بڑھتا خطرہ، دفعہ 144 نافذ۔*

موجود سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع میانوالی میں کشتی پر دریا عبور کرنے،
دریاؤں، ندی،نالوں اور نہروں پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں 17 اگست 2025 سے 21 آگست 2025 تک دفعہ 144 کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے تمام پولیس افسران کو دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

حکمنامہ کے تحت کشتی پر دریا عبور کرنے تمام دریاؤں، نہروں، ڈیمز، ندی نالوں پانڈز ایریا اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے اور تیراکی پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور میانوالی پولیس کی جانب سے کچہ کے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے وہ اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

*ترجمان میانوالی پولیس*

15/08/2025

پنجاب پولیس کے افسر کا اعزاز، ستارہ امتیاز کے لئے منتخب کر لیا گیا
حکومتِ پاکستان نے پنجاب پولیس کے فخر، ایس ایس پی اختر فاروق کو دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کارکردگی پر ستارہ امتیاز کے لیے منتخب کر لیا۔
ایس ایس پی اختر فاروق اس وقت ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے بطور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی اور سی ٹی ڈی میں تعیناتی کے دوران غیر معمولی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ بارڈر ایریاز میں خدمات کے دوران خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ جدید پولیسنگ اور پبلک سروس ڈلیوری کے ذریعے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔ ایس ایس پی اختر فاروق کو اگلے سال 23 مارچ یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

13/08/2025

*تھانہ کالاباغ پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، پسٹل 30 بور برآمد، مقدمہ درج*

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر احسان قادر اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ سانول ولد نذیر احمد سکنہ کالاباغ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔

ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کالاباغ میں مقدمہ درج کر لیا۔

*ترجمان میانوالی پولیس*

13/08/2025
13/08/2025

*تھانہ موچھ پولیس کی کاروائی، 03 ملزم گرفتار، رائفل 223 بور، 02 پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج*

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر فیصل کامران اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد وقاص ولد محمد اسلم سکنہ روکھڑی سے رائفل 223 بور، حسنین امیر اور حبیب ثناء سے 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے۔ جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے

تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موچھ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

*ترجمان میانوالی پولیس*

12/08/2025

السلام علیکم! صبح بخیر
جھوٹے مقدمے کا اندراج کروانا آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی لے جا سکتا ہے۔

08/08/2025

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police vs crime magzine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Police vs crime magzine:

Share