تصور صادق خان کا بابو صادق غریب نواز ٹرسٹ کے قیام کا اعلان
اسلام گڑھ 28مارچ2024
برطانیہ کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت تصور صادق خان نے اپنے والد محترم بابو صادق غریب نواز ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر تصور صادق خان اور ان کے صاحبزادے بلاول تصور خان نے بابو صادق خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یتیموں بیواؤں غریب اور مسکین لوگوں کے لیے فوڈ پیکیج کا اہتمام کیا۔جسکی تقسیم تصور صادق خان کی والدہ محترمہ ریشم صادق نے اپنے دست مبارک سے کی۔اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔تقریب کے دوران تصور صادق نے دکھی انسانیت کی خدمت کا تہیہ کرتے ہوئے بابو صادق ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ فوڈ پیکچ دکھی انسانیت کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے خواہش مند مستحقین اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنا فون نمبر تبسم صادق ایڈوکیٹ توحید صادق یا پروفیسر ابرار علی کے پاس صادق میموریل سکول جمع کرائیں۔تقریب میں تبسم صادق ایڈوکیٹ سابق صدر بار میرپور توحید صادق خان الطاف حسین عمیر صادق اور پروفیسر ابرار علی نے شرکت کی۔
28/03/2024
اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ اسر آفتاب گردیزی نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے کرنسی ایکسچینج سیل کر دیے
اسلام گڑھ 28مارچ2024
اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی نے اسلام گڑھ بازار کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر میرپور کی ہدایت پر ہنڈی کا کاروبار کرنے والے پانچ کرنسی ایکسچینج سیل کر دیے۔سیل کیے جانے والے کرنسی ایکسچینج میں نقاش کرنسی ایکسچینج،فرینڈز کرنسی ایکسچینج،اوورسیز کرنسی ایکسچینج،الجنت کرنسی ایکسچینج اوراسلام گڑھ کرنسی ایکسچینج شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی نے کہا کہ کسی کو غیر قانون کاروبار کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔متعلقہ کرنسی ایکسچینج مالکان ڈپٹی کمشنر میرپورسے رابطہ کریں۔
28/03/2024
چوہدری لقمان لیاقت کا اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر،قاسم مجید،یاسر ریاض،کامران مغل،عثمان خالد،چوہدری ناظم ودیگر کی شرکت
اسلام گڑھ 28مارچ2024
کنیلی کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری قاسم مجید کے قریبی ساتھی چوہدری لقمان لیاقت نے اپنی رہائش گاہ کنیلی میں اپنے دوست واحباب کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنرکا اہتمام کیا۔افطار ڈنر میں وزیر امور منگلا ڈیم چوھدری قاسم مجید،ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور چوھدری یاسر ریاض،ایس ایس پی ضلع میرپور کامران علی، مئیر میرپور کارپوریشن میرپور عثمان خالد،ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر سید کلیم عباس شاہ،سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذولفقار علی،سابق امیدوار اسمبلی ڈڈیال شعیب عابد، ڈاکٹر منصور،ڈاکٹر اعجاز راجہ،کونسلر طیب زرگر،اسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی،تحصیلدار اسلام گڑھ حمام شفیق کیابی،نائب تحلصدار چوھدری الطاف چوھدری آصف رزاق،زیلدار آفتاب الہی،محسن شیراز کیانی ایڈووکیٹ،اویس قریشی ایڈوکیٹ،معیز ناصر ایڈووکیٹ،راجہ عبداللہ ایڈوکیٹ،چوھدری رضوان آڑوی،مئیر بلدیہ چکسواری نعیم روپیال،چیرمین حمزہ اقبال،راجہ احمد رضا چب،ڈی ایس پی میرپور شہزاد سرور،چوھدری سفیان ایوب،یاسر ممتاز،چیرمین اسرار خالق،چوھدری زبیر ایڈولف،جنید یونس،پی آر آؤ منسٹر طلعت سرکار،چیرمین ذکوت ساجد خادم،قمر طالب،چوھدری ناظم،سابق ممبر ضلع کونسل قاضی محمود،چوھدری حنیف،چوھدری سرفراز،چوھدری مقبول،شعیب چوھدری اور دیگر عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری لقمان لیاقت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
21/03/2024
فوڈ انسپکٹر چوہدری شاہد ناظم کا عتیق الرحمان کے ہمراہ اسلام گڑھ بازار کا دورہ،ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت
اسلام گڑھ 21مارچ2024
فوڈ انسپکٹر چوہدری شاہد ناظم نے ہمراہ عتیق الرحمان اسلام گڑھ بازار کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سبزی فروٹ بیکرز اور دودھ دہی کی دوکانوں کی چیکنگ کی اور جو ریٹ لسٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مہیا کردہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کیں۔دورے کے دوران انہوں نے دودھ کی دوکانوں سے دودھ کے نمونے لے کر لیبارٹری میں بھیجے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شاہد ناظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تاجر،انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔انتظامیہ گرانفروشوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Press Club Islamgarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.