MP News is a channel about local news, events, politics, Local issues and much more.
27/07/2025
*اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمد*
لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد
ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق
26/07/2025
سوات کے سڑک کے لئے والی سوات کو لوگوں نے زمین مفت میں دی تھی این ایچ اے نے زمین کی قیمت ہی ادا نہیں کی تو ٹیکس کس بات کا ؟ انجنئیر شرافت علی
26/07/2025
26/07/2025
بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمی۔ خبر زریئع
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب روانہ تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔
حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج رات سعودی عرب میں ادا کی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو سعودی عرب کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
26/07/2025
عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ڈیڑھ سال میں کیا کیا؟ کیا انہیں رہا کروایا گیا؟ انکو رہائی کی فکر نہیں، جیبیں بھرنے کی فکر ہے۔ صرف کوہستان میں 40 ارب کھاگئے تو کہیں 11 کروڑ کے بسکٹ! ٹھیکوں اور پوسٹنگ ٹرانسفر میں رشوت لی جارہی ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی سابق وزیر اعلی
25/07/2025
سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین اہم دہشت گرد ہلاک*
سوات: اہم دہشت گردوں میں اجمل عرف وقاص ولد عبد الغفار، سکنہ ملوک آباد، جو دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔مطیع اللہ عرف اسحاق/جنیدولد عبرت شاہ، سکنہ ڈب سر مارتونگ، ضلع شانگلہ، جو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔رحیم اللہ رحمانی عرف روح اللہ ولد امان اللہ، سکنہ شیرے نورستان، افغانستان، جو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈی پی او سوات، محمد عمر خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف وقتاً فوقتاً ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہیں اور سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ بھی جاری ہے۔ ضلع سوات کے امن و امان کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دیں گے۔
25/07/2025
تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین اہم دہشت گرد ہلاک، پولیس ذرائع
25/07/2025
این ایچ اے کے ٹول پلازے لگانے کے خلاف احتجاج میں تحصیل بریکوٹ کی تمام سیاسی جماعتیں ، قومی جرگہ، اصلاحی تحریک اور صحافی موجود تھے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی پھر بھی گلہ کر رہے ہیں کہ کوئی نہیں نکلا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
25/07/2025
پیغام برائے والدین:
سوات کے علاقے بابوزئی لنڈی کس میں 13 سالہ ریحان نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہم سب کے لیے ایک تلخ یاد دہانی ہے کہ گرمیوں میں بچوں کو قدرتی ندی نالوں یا غیر محفوظ مقامات پر تنہا چھوڑ دینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔براہ کرم اپنے بچوں کی نگرانی کریں، انہیں ایسی جگہوں پر جانے سے روکیں جہاں حفاظتی اقدامات موجود نہ ہوں۔ ایک لمحے کی غفلت پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔
25/07/2025
خوازہ خیلہ مدرسہ واقعہ، جرگے کا اہم فیصلہ!
ایس پی انویسٹیگیشن، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، ایم پی اے علی شاہ خان اور خوازہ خیلہ بازار کے سابق صدر نے جمعرات تک کی مہلت طلب کر لی۔
جرگے کے منتظم "غیرت خان" نے انتظامیہ کا لحاظ رکھتے ہوئے دی گئی مہلت قبول کر لی۔
ذرائع کے مطابق اگر جمعرات تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو اس کے بعد "دما دم مست قلندر" ہوگا۔
Be the first to know and let us send you an email when MP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.