SWABI RANG HD

  • Home
  • SWABI RANG HD

SWABI RANG HD News HD

20/05/2025
16/05/2025

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب،
ضلع صوابی

جناب عالی،
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

موضوع: صوابی میں غیر قانونی پٹرول مشینوں کے خلاف کارروائی کی درخواست

باادب گزارش ہے کہ ضلع صوابی کی مختلف گلیوں اور محلوں میں متعدد افراد نے نجی طور پر پٹرول فروخت کرنے کی مشینیں نصب کر رکھی ہیں۔ یہ پٹرول مشینیں اوگرا (OGRA) سے بغیر کسی رجسٹریشن اور منظوری کے چل رہی ہیں، جو کہ سراسر غیر قانونی عمل ہے۔

اطلاعات کے مطابق، صوابی میں ایسی کسی بھی مشین کے پاس اوگرا کی رجسٹریشن موجود نہیں ہے، اس کے باوجود یہ مشینیں کھلے عام چل رہی ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

لہٰذا جناب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:

1. تمام غیر قانونی پٹرول مشینوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

2. ان مشینوں پر مبنی غیر قانونی کاروبار کو بند کیا جائے۔

3. متعلقہ افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی قانون شکنی نہ کرے۔

امید ہے کہ آپ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی عطا فرمائے۔

بااحترام،
سب سے پہلے پاکستان
صوابی وال

01/05/2025

مزدور ڈے کا سچ
علی شیر خان یوسفزئی کی جانب سے

آج "مزدور ڈے" ہے، مگر سچ یہ ہے کہ
آج بھی وہی مزدور، جو اس دن کا اصل ہیرو ہے —
سورج نکلنے سے پہلے کام پر روانہ ہو چکا ہے،
کیونکہ بچوں کی فیس، دو وقت کی روٹی،
اور زندگی کی ضروریات چھٹی نہیں کرتیں۔

ہم نے اس دن کو تقریروں، سٹیٹس،
اور سیر سپاٹوں تک محدود کر دیا —
جبکہ مزدور آج بھی پسینہ بہا رہا ہے۔

آئیے!
محض "دن" نہ منائیں،
بلکہ مزدور کو اُس کا حق دیں،
عزت دیں، تحفظ دیں،
اور اس نظام کو بدلیں جو صرف طاقتور کے لیے بنا ہے۔

علی شیر خان یوسفزئی
(چیئرمین: پاکستان امن تحریک و نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن)

پاکستان امن تحریک کا انتخابی نشان "میزائل" ہے۔اس جماعت کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں، جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے م...
30/04/2025

پاکستان امن تحریک کا انتخابی نشان "میزائل" ہے۔
اس جماعت کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں، جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار سمجھے جاتے ہیں۔
موجودہ چیئرمین علی شیر خان یوسفزئی ہیں، جو ایک معروف سماجی کارکن، صحافی، اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔

ٹکر ڈیسکشیخوپورہ: چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی کی میڈیا سے گفتگو:قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حم...
26/04/2025

ٹکر ڈیسک
شیخوپورہ: چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی کی میڈیا سے گفتگو:

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت اور بھرپور تائید کرتے ہیں، علی شیر خان یوسفزئی۔

پاکستان امن تحریک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

بھارت میڈیا وار کے ذریعے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

سندھ طاس معاہدہ کی معطلی بھارت کی جانب سے کھلی جنگ کی دعوت ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

وفاقی حکومت نے نریندر مودی کو اس کی زبان میں جواب دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

پہلگام واقعہ بھارت کی ہندوانہ سوچ اور خود ساختہ سازش ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

راہول گاندھی کا پہلگام واقعہ کو ہندوانہ سوچ قرار دینا حقیقت کا اعتراف ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، علی شیر خان یوسفزئی۔

دہشت گرد نریندر مودی کے عزائم کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، علی شیر خان یوسفزئی۔

بھارت خود ہی ملزم، خود ہی مدعی، اور خود ہی جج بن کر انصاف کا مذاق اڑاتا ہے، علی شیر خان یوسفزئی۔

متحد ہو کر گجرات کے قصائی نریندر مودی کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علی شیر خان یوسفزئی۔

25/04/2025

پریس ریلیز
چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی کا بیان

چیئرمین پاکستان امن تحریک، علی شیر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا اور بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اگر بھارت نے کوئی جارحیت یا غلطی کی تو پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جس کی خلاف ورزی بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ بھارت یہ بھی یاد رکھے کہ نمک تک اسے پاکستان سے محض 50 پیسے فی کلو جاتا ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنا ہوائی راستہ بھی بند کر سکتے ہیں۔

علی شیر خان یوسفزئی نے واضح کیا کہ پاکستان امن تحریک، پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ملکی سالمیت و خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

صوابی۔۔ مرغز قبرستان  کے قریب مین روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔ریکسیو ذرائع
19/04/2025

صوابی۔۔
مرغز قبرستان کے قریب مین روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔ریکسیو ذرائع

چیرمین پاکستان امن تحریک کی اچانک طبیعت خراب ہوگیا ہے ہسپتال میں زیر علاج ہے تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے اللّه پاک ج...
06/04/2025

چیرمین پاکستان امن تحریک کی اچانک طبیعت خراب ہوگیا ہے ہسپتال میں زیر علاج ہے تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے اللّه پاک جلد صحت یابی عطا فرمائے امین

دا پوسٹ ڈیر ڈیر شٸر کیی۔ضروری اعلان۔۔۔۔دا یو ماشوم پہ کُنڈ پارک کی د چانہ پاتی شوی دے, جاڑی او وائی د ترکئی رشکئی یم د پ...
01/04/2025

دا پوسٹ ڈیر ڈیر شٸر کیی۔
ضروری اعلان۔۔۔۔
دا یو ماشوم پہ کُنڈ پارک کی د چانہ پاتی شوی دے, جاڑی او وائی د ترکئی رشکئی یم د پلار نوم ورلہ نہ ورزی, کہ سوک یے پینجنی پہ دی نمبر رابطہ اوکے,
03471283435

23/03/2025

مفتی منیر شاکر کی وفات پر انتہائی دکھ وافسوس ہوا، شہید مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں، علماء کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی

23/03/2025

شیخوپورہ صوابی رنگ نیوز ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جب کہ عید الفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29 مارچ کی سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ فلکیاتی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کے لیے چند بنیادی شرائط ہوتی ہیں، جن میں چاند کی کم از کم عمر 18 گھنٹے ہونا اور غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان کم از کم 40 منٹ کا فرق ہونا شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 30 مارچ کی شام، یعنی 29 رمضان المبارک کے غروبِ آفتاب کے وقت، چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ مزید برآں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق مختلف شہروں یعنی کراچی میں 69 منٹ، جیوانی میں 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور میں 74 منٹ، اسلام آباد میں 76 منٹ، پشاور اور مظفرآباد میں 77 منٹ جبکہ گلگت میں 78 منٹ کا فرق ہوگا۔

چونکہ یہ فرق 40 منٹ کی کم از کم حد سے کہیں زیادہ ہے، اس لیے اگر مطلع صاف ہوا تو 30 مارچ کی شام چاند با آسانی نظر آ سکے گا اور یوں 31 مارچ بروز پیر پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔

بعض اوقات جب چاند تاخیر سے نظر آتا ہے تو اگلی شام اس کی موٹائی زیادہ محسوس ہوتی ہے، جس پر لوگ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کہیں علمائے کرام نے ایک روزہ تو نہیں کھا لیا؟۔ اس پر خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ اگر چاند 29 مارچ کی شام کو نظر آتا، تو اس کی عمر صرف ایک گھنٹہ اور چند منٹ ہوتی، جو انسانی آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں، لیکن جب چاند کی رویت ایک دن بعد ہوتی ہے تو اس کی عمر 51 گھنٹے تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث وہ زیادہ روشن اور موٹا دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض افراد کو شبہ ہوتا ہے کہ چاند 2دن کا نظر آ رہا ہے۔

سائنسی بنیادوں پر چاند کے نظر آنے اور فلکیاتی شواہد کے واضح ہونے کے باوجود ہر سال رویتِ ہلال پر تنازعات جنم لیتے ہیں۔ خالد اعجاز مفتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مہینوں میں تقریباً 10 مہینے ایسے ہوتے ہیں جب دنیا بھر میں ایک ہی دن چاند نظر آتا ہے، لیکن رمضان اور شوال کے مہینوں میں یہ فرق زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا طریقہ کار دیگر ممالک سے مختلف ہے۔ سعودی رویتِ ہلال کمیٹی چاند کی پیدائش کے بعد، چاہے وہ غروبِ آفتاب کے ایک منٹ بعد ہی غروب ہو جائے، اسے “نظر آ جانے” کا اعلان کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی پیروی کرنے والے ممالک، جیسے افغانستان اور بعض پاکستانی علاقوں میں بھی، قبل از وقت چاند نظر آنے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ شریعت کے مطابق روزہ اور عید چاند دیکھ کر ہی رکھنے اور منانے چاہییں اور یہ ممکن نہیں کہ چاند پشاور میں نظر آجائے لیکن کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں نہ آئے، کیونکہ ان شہروں میں مطلع عام طور پر زیادہ صاف ہوتا ہے۔

اگرچہ 30 مارچ کی شام پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی قوی ہیں، لیکن حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔ پورے ملک میں عید الفطر کا فیصلہ اسی کمیٹی کے اعلان کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلکیاتی اور سائنسی شواہد کی روشنی میں 30 مارچ کی شام پاکستان میں چاند نظر آ سکتا ہے، جس کے بعد 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کا قوی امکان ہے، تاہم عوام کو چاہیے کہ وہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کریں اور اس کے مطابق ہی عید منائیں۔

Address


Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923005851152

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWABI RANG HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SWABI RANG HD:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share