Howzat

Howzat A page on which you can find important news of sports and especially the world of cricket

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو رضا کارانہ طور پر خود قیادت چھوڑ دینی چاہیے۔ جیو نیوز ...
20/04/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو رضا کارانہ طور پر خود قیادت چھوڑ دینی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں سید یحییٰ حسینی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین بلے باز ہے، لیکن ہم لوگ اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور بیٹنگ کی اہلیت کو ایک ترازو میں رکھ کر ناانصافی کرتے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایسا 20 سے 25 سال پہلے ہوتا تھا، جب ایک کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جِتا دیا کرتا تھا، آج ایسا نہیں ہے، آپ کو ٹیم میں چار سے پانچ پرفارم کرنے والے درکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ بابر اعظم کی جگہ ہوتے تو قیادت سے علیحدہ ہو کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھتے، انہوں نے بابر اعظم کے قریبی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیں۔

سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں اس سے بابر اعظم بین الاقوامی سطح کے کئی اور ریکارڈ بنا سکتے ہیں اور صرف دباؤ ان کی بیٹنگ تک محدود رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی ابھی بہتری کے عمل سے گزر رہی ہے اور اس میں پختہ ہونے میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز...
20/04/2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی رینکنگ میں 10 درجہ ترقی ہوئی جو اب 44ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف اور کیوی بولر اش سودھی 5، 5 درجے ترقی پاکر بالترتیب 11ویں اور 16ویں نمبر پر آگئے۔

قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان اس فہرست میں 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس فہرست میں 5واں نمبر ہے۔

بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم ...
20/04/2023

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بابر اعظم نے 14 ٹیسٹ میچز میں 08. 61 کی اوسط سے 1527رنز بنائے جس میں 4سنچریاں اور 10نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جمعرات کی شب پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو بارش کی ...
20/04/2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جمعرات کی شب پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔میچ والے دن بھی بارش کی پیش گو ئی کی گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے جیت لیا۔افتخار احمد نے24گیندوں پر60رنز چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے لیکن وہ میچ فنش نہ کرسکے۔ البتہ پاکستان کو اب بھی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ سیریز کے تین میچوں کو شامل کرکے دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ سولہ میں سے 12 میچ پاکستان اور چار نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان خواتین کرکٹ لیگ سے منسلک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ...
01/04/2023

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان خواتین کرکٹ لیگ سے منسلک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی خواتین لیگ کی ایک فرنچائز ٹیم لینے میں دل چسپی رکھتی ہیں انہوں نے پی سی بی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ وہ ویمن لیگ کی ٹیموں کے بڈنگ کے عمل میں شامل ہوں گی۔گزشتہ برس لاہور آمد کے موقع پر ملالہ نے خواتین کرکٹرز سے خصوصی طور پر ملاقات بھی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں برس پہلی خواتین کر کٹ لیگ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کر کٹ تعلقات کے حوالے سے بھارت پر برس پڑے۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میںانہوں نے ک...
01/04/2023

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کر کٹ تعلقات کے حوالے سے بھارت پر برس پڑے۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میںانہوں نے کہا کہ بھارت سپر پاورکی حیثیت سےکرکٹ کو چلا رہا ہے، پیسے کے بل پر وہ فیصلہ کرتا ہےکہ کس کو کھیلنا چاہئےکس کو نہیں ۔بھارت کے رویے میں تکبر ہے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں نہیں ہیں، حیران کن ہےکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے ۔ اب پاکستان کے پاس بھی اچھی کوالٹی کی لیگ ہے، پاکستان سپر لیگ کھیلنےکے لیے غیر ملکی کھلاڑی آتے ہیں، پاکستان کے بہت اچھے نوجوان کرکٹر سامنے آرہے ہیں، ہمیں اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں انگلینڈ اورکاؤنٹی کرکٹ میں کھلے عام نسل پرستی تھی ،میرے کیریئر کے آغاز سے اختتام تک یہ نسل پرستی تھوڑی کم ہو ئی ہے، جب میں نے وہاں کھیلنا شروع کیا تو ہر وقت گراؤنڈ میں نسل پرستانہ ریمارکس ہوتے تھے، نارتھ انگلینڈ میں پاکستانیوں کو بھی اس سے گزرنا پڑتا تھا، پاکستانیوں کو سڑکوں اور گلیوں میں برا بھلا سننا پڑتا تھا۔میں نے اپنے کیریئر کا اختتام کیا تو نسل پرستی کم تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصو...
01/04/2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصویر بابر نے شیئر کی جس میں گنبد خضرا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ساتھ میں بابر اعظم نے تحریر کیا "بعد از خدا بزرگ توئی، قصہ مختصرـ" دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی عمرہ ادا کیا ہے ، انہوں نےمسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں ’الحمداللہ‘ لکھا۔

پاکستان کر کٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے ایشین کر کٹ کونسل کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہائی ب...
01/04/2023

پاکستان کر کٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے ایشین کر کٹ کونسل کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہائی برڈ ماڈل فی الحال صرف ایشیا کپ کیلئے ہے، ورلڈکپ سے متعلق موقف میگا ایونٹ کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔بورڈ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے میزبان ملک پاکستان ہے ، کسی غیر جانبدار مقام پر انعقاد کے حوالے سے ہمارا موقف ہے کہ بھارتی بورڈ کے بیانات سے پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کیا جائے، اس سلسلے میں بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کر کٹ کونسل کے حکام کو ہائبرڈ ماڈل دیا ہے جس کے تحت بھارتی کر کٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں اس کے میچز غیر جانب دار مقام پر کرائے جائیں جبکہ ایونٹ کے تمام دیگر مقابلے پاکستان میں ہی ہوں گے،ہماری یہ تجویز ایشین کر کٹ کونسل میں زیر غور اور زیر بحث ہے، بورڈ نے کہا کہ پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کو آئی سی سی میں پیش نہیں کیا ہے،پی سی بی صرف اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی پر اے سی سی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں، ورلڈ کپ کے حوالے سےصحیح وقت پر آئی سی سی کے مناسب فورم پر ہائبرڈ ماڈل کی وکالت بھر پور انداز میں کی جائے گی،یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی کر کٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستان نے بھی رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں جاکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے پھر پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت جائے گی۔ ایشیا کپ پر ہمارا یہی موقف ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس معاملے کو سیاسی مسئلہ نہ بنائے، حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اسے مدنظر رکھیں گے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے خود ہی اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ سوشل میڈیا ایپ پر شیئ...
01/04/2023

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے خود ہی اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ سوشل میڈیا ایپ پر شیئر کردی۔

بھارت میں استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ پر ویرات کوہلی نے اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ کی بہت ہی واضح تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ منفرد جملے بھی لکھے۔

ویرات کوہلی نے لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وہ چیزیں جو آپ کی مارک شیٹ میں کم ترین ہوتی ہیں پر وہ آپ کی شخصیت میں سب سے زیادہ اضافہ کرتی ہیں۔

مارکس شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کا رزلٹ 2004 میں آیا۔

مارکس شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے دسویں جماعت میں 6 مضمون پڑھے۔

ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ نمبرز انگلش کمیونیکیشن جبکہ سب سے کم ریاضی میں حاصل کیے۔

انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیم...
01/04/2023

انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ان کی حمایت میں بول پڑے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے ایک پوڈ پوڈکاسٹ میں کہا کہ بابر کو ہنڈرڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کردیتا۔

جیمز اینڈرسن نے کہا کہ میں بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا، میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو دی ہنڈرڈ لیگ کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔

ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی پر غور

ڈرافٹنگ میں شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، انہیں ویلش فائر نے 1 لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے جبکہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔

شاداب خان کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے...
01/04/2023

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔

36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مرد بھائی، شوہر، باپ یا دوست کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مرد وقت سے آگے کی سوچتے ہیں، جس کی وجہ سے عورتوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں اعتماد ملتا ہے۔

واضح رہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر پھر سے سرگرم ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں

پاکستان کی پانچ خاتون کرکٹرز ہانگ کانگ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔فیئر بریک انوی ٹیشنل ٹی ٹوئنٹی 3...
01/04/2023

پاکستان کی پانچ خاتون کرکٹرز ہانگ کانگ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔

فیئر بریک انوی ٹیشنل ٹی ٹوئنٹی 3 سے 16 اپریل تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ثناء میر اور بسمہ معروف کے علاوہ آل راؤنڈر عالیہ ریاض، فاسٹ بولرز فاطمہ ثناء اور ڈائنا بیگ حصہ لیں گی۔

ثناء میر ٹورنامنٹ میں ٹیم سفائر کی کپتان مقرر ہوئی ہیں، جبکہ بسمہ معروف ٹیم اسپرٹ کا حصہ ہیں۔

فاطمہ ثناء بارمی آرمی کی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور فاسٹ بولر ڈیانا بیگ ٹیم ٹورنیڈو کا حصہ ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Howzat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

HOWZAT

ایک ایسا فیس بک پیج جس پر آپکو ملے کھیل اور خاص طور پر کرکٹ کی دنیا کی اہم خبریں