Learn from a qualified Islamic scholar! | Hafiz-e-Quran | Alim Fazil | 12+ years experience | Online Quran & Islamic studies classes | Message me!
09/06/2026
#القران #شرک #ظلم #مغفرہ
27/05/2026
تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو
اللہ تعالیٰ سب کو سلامتی اور عافیت نصیب کرے
آمین
26/05/2026
آج 9 ذی الحجہ فجر سے تکبیرات تشریق شروع ہو گئی ہیں اور 13 ذی الحجہ کی عصر تک پڑھنی ہیں۔تکبیرات ہر بالغ مرد اور عورت دونوں کے لیے ہر فرض نماز کے بعد پڑھنا واجب ہیں البتہ مرد حضرات قدرے بلند آواز سے پڑھیں گے اور خواتین آہستہ آواز سے پڑھیں گی۔۔۔
تکبیرات تشریق یہ ہیں (اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الااللہ واللہ اکبر اللّٰہ اکبر وللہ الحمد)..
#ذوالحج #تکبیرات #حجاج #قربانی
19/05/2026
Surat No. 22 Ayat NO. 31
18: اس تمثیل کا مطلب یہ ہے کہ ایمان کی مثال آسمان کی سی ہے۔ جو شخص شرک کا ارتکاب کرتا ہے، وہ ایمان کے بلند مقام سے نیچے گر پڑتا ہے۔ پھر پرندوں کے اچک لے جانے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی خواہشات اسے راہ راست سے بھٹکا کر ادھر ادھر لیے پھرتی ہیں، اور ہوا کے دور دراز پھینک دینے سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ شیطان اسے مزید گمراہی میں مبتلا کردیتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ ایسا شخص ایمان کے بلند مقام سے نیچے گر کر اپنی نفسانی خواہشات اور شیاطین کا غلام بن بیٹھتا ہے جو اسے گمراہی کی انتہا تک پہنچا دیتے ہیں۔
#قران #درس #قربانی #ذوالحج #بیت
19/05/2026
Surat No. 22 Ayat NO. 30
17: جانوروں کی قربانی کا ذکر آیا تو مشرکین عرب کی اس جاہلانہ رسم کی بھی تردید کردی گئی جس کی رو سے انہوں نے بتوں کے نام پر بہت سے جانوروں کو حرام قرار دے رکھا تھا (تفصیل کے لیے دیکھئے سورۃ انعام : 137 تا 144) چنانچہ یہ بتا دیا گیا کہ یہ سب چوپائے تمہارے لیے حلال ہیں، سوائے ان چیزوں کے جنہیں قرآن کریم نے سورۂ مائدہ :3 میں حرام قرار دیا ہے۔ پھر اسی کے ساتھ جس بنیاد پر مشرکین ان جانوروں کو حرام قرار دیتے تھے، یعنی بتوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک ماننا اور ان کے نام پر جانوروں کو چھوڑ دینا، اس بنیاد کو بھی یہ فرما کر ختم کردیا گیا ہے کہ بتوں کی گندگی سے اور جھوٹی باتوں سے بچو۔
#قران #درس #ذوالحج #قربانی #بیت
19/05/2026
Surat No. 22 Ayat NO. 29
16: حج کے دوران انسان احرام میں ہوتا ہے تو اس کے لیے بال کاٹنا اور ناخن تراشنا جائز نہیں رہتا۔ یہ پابندیاں اس وقت ختم ہوتی ہیں جب وہ حج کی قربانی سے فارغ ہوجائے۔ چنانچہ یہاں میل کچیل دور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ حج کرنے والے قربانی کے بعد جسم کے بال اور ناخن کاٹ سکتے ہیں۔ اور منتیں پوری کرنے کا مطلب یہ ہے کہ واجب قربانی کے علاوہ بہت سے حضرات یہ منتیں مان لیا کرتے تھے کہ حج کے موقع پر ہم اپنی طرف سے بھی قربانی کریں گے۔ اس کے بعد بیت اللہ شریف کے جس طواف کا ذکر ہے، اس سے مراد طواف زیارت ہے۔ یہ طواف عام طور پر قربانی اور سر منڈانے کے بعد کیا جاتا ہے اور حج کا اہم رکن ہے۔ بیت اللہ کو یہاں بیت عتیق کہا گیا ہے۔ اس کے ایک معنی تو قدیم کے ہیں۔ یعنی یہ اس معنی میں قدیم ترین گھر ہے کہ دنیا میں سب سے پہلا گھر ہے جو عبادت کے لیے تعمیر کیا گیا۔ اور اس کے ایک معنی ’’ آزاد‘‘ کے بھی ہیں۔ اور ایک حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے آزاد کہنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ظالموں کے قبضہ کرلینے سے آزاد رکھا ہے۔
#قران #بیت #ذوالحج #حجاج #قربانی
19/05/2026
Surat No. 22 Ayat NO. 28
15: حج کے کاموں میں ایک اہم کام جانوروں کی قربانی ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انہیں ذبح کیا جائے۔ یہ اس کی طرف اشارہ ہے۔
#قران #بیت #ذوالحج #حجاج #قربانی
Be the first to know and let us send you an email when Hamid Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.