Swat1.pk

Swat1.pk Swat1.pk is the official page of Swat1.pk. This page is dedicated for the latest and importa

30/10/2025

320 سے زیادہ افراد کے ساتھ ویزا کے مد میں فراڈ ۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تر کا تعلق خوازہ خیلہ تحصیل سے بھی ہے ، بعض افراد اب سعودی عرب میں غیرقانونی ہوچکے ہے ۔ اردم ٹوپسین سے تعلق رکھنے والے اس ایجنٹ کے خلاف کل متعدد افراد پریس کانفرنس کرینگے ۔ تفصیلات حوالہ ۔

28/10/2025

د غم خبر
سوات خوازہ خیلہ ، بابو
حوالدار صیب انتقال کرگئے ہیں ۔مرحوم کرامت خان کے چچا جبکہ افضل خان ، ریاض خان اور فرمان خان کے والد محترم تھے ۔ نماز جنازہ کل بروز بدھ 29.10.2025 صبح 11 بجے بابو جناز گاہ میں ادا کیجائیگی ۔

27/10/2025

آئس ، چرس اور دیگر منشیات پر عادی افراد کی تعداد ان لوگوں سے بہت کم ہے جو سوات کے مختلف غیر رجسٹرڈ کلینکس یا میڈیکل سٹورز والوں سے مکس نشے کے انجکشن لگواتے ہیں ۔ انہی میڈیکل سٹورز اور غیرقانونی کلینکس چلانے والوں نے ان افراد کو نشئ کردیا ہے ۔

27/10/2025

فی سوٹ 1500 روپے پر ۔۔۔ ہے نا حیران کن ۔۔۔ مہنگائی کے اس ماحول کو شکست دیا ہے بابا کلیکشن خوازہ خیلہ سوات نے ۔۔ سوات میں سردی ہوں یا ملک کے دیگر حصوں میں گرمی ، آپ کو گرم سوٹ چاہئے یا دیار غیر میں بسنے والے مسافر بھائیوں کو اسی موسم کیلئے موزوں ۔۔ وزٹ کیجئے یا آن لائن آرڈر دیجئے ۔۔۔ بابا کلیکشن خوازہ خیلہ سوات کے ساتھ ہر برانڈز کا کپڑا انتہائی مناسب نرخ پر دستیاب ہے ۔۔
ایمان شاپنگ مال ، مین مینگورہ روڈ ، نزد نادار نیو آفس خوازہ خیلہ سوات ۔
رابطہ و آن لائن آرڈر کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے ۔ 03449622903

27/10/2025

سب لوگ بیماریوں سے دوچار ہے ۔ نزلہ ، زکام ، جسم میں درد اور کھانسی نے ہمارے علاقے میں لوگوں کو بے دم کیا ہے ۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟ ہم ان بیماریوں سے کیسے بچ سکتے ہے ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالعلی خان کو لازمی سنئے ۔

25/10/2025

تحریک انصاف پارٹی پختنخوا کی بڑی سیاسی پارٹی ہے ، ریاست ہی نے اسے پختونوں کے اندر انکے وجود میں شامل کی ہے ،، اسی سوال پر ایمل ولی خان گند کے الفاظ سے بھی اوپر چلے گئے ۔۔

"خوازہ خیلہ میں ہوا کی بیٹی پر ظلم کی انتہا"سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں شوہر نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ ...
23/10/2025

"خوازہ خیلہ میں ہوا کی بیٹی پر ظلم کی انتہا"
سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں شوہر نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا اور چھری سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ میڈیکل رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے واقعے کا ذکر تک نہیں کیا۔ پولیس نے سیاسی دباؤ کے تحت ملزمان کے خلاف کمزور دفعات لگائیں۔ متاثرہ خاتون کو ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاع تک نہیں دی گئی، جبکہ ملزمان میاں بیوی نے ایف آئی آر حاصل کرکے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت لے لی۔ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، جس کی وجہ سے پولیس بھی دباؤ میں ہے۔
تصاویر سے صاف ظاہر ہے کہ متاثرہ خاتون پر کتنا ظلم کیا گیا ہے، جو تاحال انصاف کی منتظر ہے۔

10/10/2025

آٹا قیمتیں کم اور گندم کا بحران ختم نہ ہونے کی صورت میں خوازہ خیلہ بازار کو حکومت وقت کے خلاف مکمل بند کرکے دھرنا دینگے ۔
سابقہ صدر بازار شاہ بخت روان و جملہ اپوزیشن کابینہ سوات خوازہ خیلہ بازار کا دبنگ اعلان ۔

09/10/2025

صوبے میں گندم کا شدید بحران ، ایک مہینے کے اندر آٹے کا 20 کلو تھیلا 1400 سے 2900 روپے پر پہنچ گیا ۔ چند دنوں میں قیمت 4ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ مقامی ڈیلرز سمگلنگ کے ذریعے آٹا پہنچاتے ہے ، درجنوں ٹریلے پنجاب پولیس کے حراست میں ہے ۔ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی نااہلی ۔ ممبران اسمبلی خواب خرگوش میں مبتلا ۔ عوام کا جس بھی ختم۔

09/10/2025

ڈینگی کو شکست دینے میں خوازہ خیلہ انتظامیہ کامیاب ۔ ڈینگی ٹیم خوازہ خیلہ اور ہسپتال انتظامیہ کے جانب سے بہترین اقدامات ۔ AC خوازہ خیلہ لقمان خان کے سربراہی میں ڈینگی کے وار پر قابو ۔۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق پازیٹیو کیسز 33 سے کم ہوکر 3 پر آگئے ۔ آئیسولیٹڈ واڑد کا دورہ ۔

07/10/2025

الیکٹرک بائیک کی دنیا میں نیا جہاں ۔۔ ریوو الیکٹرک بائیک برسوات کا آفیشل فرنچائز اب آپ کے شہر خوازہ خیلہ میں ۔ ایک چارج پر چلے 90 کلومیٹر ۔ محفوظ اور آسان سفر وہ بھی بغیر خرچ ۔ریوو الیکٹرک بائیک کے تمام ماڈل دستیاب ۔ 2 سال کی گارنٹی ۔ پارٹس اور میکینک بھی ایک چھت کے نیچے ۔۔
ریوو الیکٹرک بائیک فرنچائز ، نزد گیمن پل خوازہ خیلہ سوات ۔
پروپرائیٹرز : عبداللہ ، انوراللہ ، انجینئیر آفتاب عالم
رابطہ نمبر : 03332981515, 03366737761

تحصیل چارباغ کو اپر سوات ضلع میں شامل کرکے ضلع سوات کو  تاریخی جعرافیائی بنیاد پر تقسم کی جائے. پی پی پی کے رہنماوں کا پ...
06/10/2025

تحصیل چارباغ کو اپر سوات ضلع میں شامل کرکے ضلع سوات کو تاریخی جعرافیائی بنیاد پر تقسم کی جائے. پی پی پی کے رہنماوں کا پریس کانفرنس میں موقف

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ، تحصیل خوازہ خیلہ کے صدر جہان شیر خان، پارٹی کے سینئر رہنما ساجد علی خان، میاں سید بلال، سرنزیب خان ، عدل شیراور دیگر کارکنان نے خوازہ خیلہ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپر سوات ضلع کے قیام کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اپر سوات ضلع کا قیام سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کا دیرینہ خواب تھا، جس کی تعبیر کیلئے انہوں نے انتھک محنت اور طویل جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپر سوات ضلع ایک انتظامی سہولت کے طور پر قائم کیا گیا ہے، مگر اس کے نفاذ میں انصاف کے تقاضے پورے کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خود ایک غیر جانبدار سروے کرے اور انتظامی فیصلوں میں تمام فریقین کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔
رہنماؤں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپر سوات ضلع کی تشکیل کے بعد اس کے ہاتھ پیر نہ کاٹے جائیں۔ انہوں نے تحصیل چارباغ کو اپر سوات کا تاریخی اور جغرافیائی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے کسی سیاسی سازش کے تحت ضلع سے کاٹنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حیدر علی خان نے اپنے دورِ اقتدار میں تحصیل چارباغ کو خوازہ خیلہ سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبے دیے، جو ان کی دور اندیشی اور چارباغ کے ساتھ وفاداری کا ثبوت ہے۔تحصیل چارباغ کے لوگ ہمارے بھائ ہیں ہم ان کی جدائ کہلئے تیار نہیں اب بھی ہماری خواہش ہے کہ زیادہ تر ادارے اور سہولیات چارباغ کو دئے جائے
رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ تحصیل بابوزی اور مرکزی سوات نے اپر سوات کی ترقی کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت اپر سوات کی نئی حیثیت سے مطمئن اور خوش ہیں، اور علاقے کے منتخب نمائندوں کو بھی چاہیے کہ وہ عوامی احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس مسئلے پر آواز بلند کریں۔ اور ایک کامیاب اور سہولیات سے بھرپور ضلع کیلئے کوشش کریں خالی نام کے تقسیم سے کوئ فائدہ نہیں ہے۔
آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپر سوات کی جغرافیائی حدود میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، اور تحصیل چارباغ سمیت تمام پرانے علاقوں کو ان کے اصل ضلع میں برقرار رکھا جائے تاکہ علاقے میں انتظامی سہولت اور عوامی اطمینان قائم رہ سکے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat1.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swat1.pk:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Swat1.pk

Audience always demands fresh news, accurate information, entertainment, unbiased analysis of situation and coverage of events.

This is the right platform.