"پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر ادا کرو اور ناشکری نہ کرو۔"
(سورۃ البقرہ 2:152)
09/09/2025
"کہہ دو! وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔" (سورۃ الاخلاص 112:1-4)
08/09/2025
یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں۔ ✨💫🌌
08/09/2025
"کہہ دو! وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا، اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر ہے۔"
08/09/2025
بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔"
(سورۃ البقرہ 2:153)
08/09/2025
امریکی دفاعی پروگرام "گولڈن ڈوم انیشیٹو" کے لیے اہم فوجی عہدے پر برگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ناسا کی "آئرن ڈوم" کا امریکی متبادل سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کام حکمت عملی، پالیسیاں ترتیب دینا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا شامل ہے۔ اس تقرری کو امریکی دفاعی قیادت میں تنوع اور شمولیت کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔
08/09/2025
رونالڈو نے ارمینیا کے خلاف میچ میں دو گول کر کے لیونل میسی کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ گولز کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا—ان کے گولز کی تعداد 38 ہو گئی، اور وہ صرف ایک گول کی دوری پر ہیں جو گواتیمالا کے کارلوس رُوئیز کے پاس ہے ۔
08/09/2025
مشہور اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبر! حقیقت یا افواہ؟
؟
ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ حادثے کا شکار ہوگئی ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ان جھوٹی خبروں نے ان کے مداحوں کو کافی پریشان کردیا تھا، تاہم اداکارہ کی جانب سے سامنے آنے والی تازہ پوسٹس نے تمام افواہوں کو یکسر مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ کاجل اگروال ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے جنوبی ہند اور بالی ووڈ دونوں میں اپنی پہچان بنائی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے حوالے سے کوئی بھی خبر ایک لمحے میں سرخی بن جاتی ہے۔
08/09/2025
Like share and follow 🚀👫💖
08/09/2025
میٹھی میٹھی باتیں، پھر ساتھ میں گزاری راتیں، شادی کے
بعد خاتون کی پتہ چلی حقیقت، وہ تو کسی اور کی بیوی...
جہان آباد: آپ نے محبت، پیار اور رومانس کی کئی کہانیاں سنی ہوں گی، لیکن اس کہانی کا انجام سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ جہان آباد کے ایک شخص کی ایک لڑکی سے آن لائن دوستی ہوئی۔ تھوڑی تھوڑی گفتگو کئی گھنٹوں میں بدل گئی اور محبت پروان چڑھ گئی۔ دونوں نے ایک ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھائیں۔ ان کی شادی بھی مندر میں ہوئی لیکن ایک دن نوجوان کو اپنی بیوی کے بارے میں ایسی حقیقت معلوم ہوئی کہ پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔ اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی کی پہلے بھی کئی شادی ہوچکی ہیں۔ اس کے بعد جو ہوا وہ اس سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔
گلاب گنج کے ایک لڑکے کا لڑکی سے سوشل سائٹ کے ذریعے رابطہ ہوا۔ جون میں گلاب گنج مندر میں ہی دونوں کی شادی ہوئی۔ بعد میں لڑکے کو معلوم ہوا کہ لڑکی دو تین شادیاں کر چکی ہے۔ اس سے ناراض ہو کر لڑکا لڑکی سے جان چھڑانا چاہنے لگا۔ لیکن لڑکی نے پولیس کی مدد لی اور ہتھیار رکھنے کے الزام میں پورے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
19/10/2024
انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی ٹوئٹ
انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی ٹوئٹ
شاہین شاہ آفریدی نے 14 اکتوبر پیر کے روز ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا__فوٹو: فائل
پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا، دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت 4 ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آسکیں تاہم شاہین آفریدی نے 14 اکتوبر پیر کے روز ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی ٹوئٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ/ایکس
فاسٹ بولر نے لکھا کہ 'پاکستانی ٹیم کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں، ایک طاقتور کم بیک کی پوری امید ہے، ہم سب ٹیم کے ساتھ ہیں'۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بھی بیان جاری کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینےکے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیرئیر بھی طویل ہوگا۔
شاہد آفریدی کے مطابق اس فیصلے سےکھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے اور ان کو ٹیسٹ کرنےکا موقع ملےگا، اس سے مستقبل کے لیے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانےکا موقع بھی ملےگا۔
19/10/2024
دورۂ آسٹریلیا؛ فخرزمان کا انتخاب دشوار نظر آنے لگا
فخر زمان گھٹنے میں مسائل کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں
(فوٹو: فائل)
(فوٹو: فائل)
کراچی: فخرزمان کا دورۂ آسٹریلیا کےلیے انتخاب دشوار نظر آنے لگا، گھٹنے میں مسائل کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔
فخرزمان کا شمار پاکستان کے بہترین جارح مزاج موجودہ بیٹرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں، البتہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے ان دنوں مشکل میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کےلیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا، وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انھیں 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے وہ پورا نہیں کرپائے۔
قریبی ذرائع کے مطابق فخر کو گھنٹے میں مسئلہ ہے، وہ میچ کھیلنے کےلیے فٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے رہے ہیں، البتہ گھٹنے پر اضافی بوجھ ڈالنے سے سنگین انجری کا شکار ہوسکتے ہیں، گوکہ اب عاقب جاوید نے سلیکشن میں فٹنس کا کردار کم کردیا ہے لیکن کنیکشن کیمپ میں این او سی کے حوالے سے فخرزمان نے جس صاف گوئی کا اظہار کیا تھا اس سے بورڈ کے بعض ’’بڑے‘‘ (چیئرمین نہیں) خوش نہیں۔
بابراعظم کے حق میں ٹویٹ انھوں نے اسکواڈ کا اعلان ہونے سے قبل کی تھی لیکن کچھ دیر بعد ہی اسٹار بیٹر کو ڈراپ کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔ اس سے یہ لگا جیسے فخر نے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انھیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب دینے کا وقت دیا گیا ہے۔
بعض سابق کرکٹرز نے فخرزمان کو وائٹ بال میں قیادت سونپنے کی بھی تجویز دی تھی مگر اب ٹیم میں جگہ بھی یقینی نہیں ہے۔
جمعرات کی شب تک ہونے والی میٹنگ میں سلمان علی آغا وائٹ بال کپتانی سنبھالنے کےلیے فیورٹ تھے البتہ اب دوبارہ محمد رضوان دوڑ میں سب سے آگے نظر آتے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Zeeshan Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.