Jaranwala News

Jaranwala News Jaranwala mera ha

امریکا کے اس گھر میں ایک بہرہ بچہ رہتا ہےاس گھر کے آگے بلدیہ والوں نے یہ سپیشل بورڈ نصب کیا ہے تا کہ گاڑیوں کو یہاں سے گ...
29/08/2025

امریکا کے اس گھر میں ایک بہرہ بچہ رہتا ہے

اس گھر کے آگے بلدیہ والوں نے یہ سپیشل بورڈ نصب کیا ہے تا کہ گاڑیوں کو یہاں سے گزرنے میں تنبیہہ رہے کہ اگر بچہ یہاں باہر نظر آئے تو اسے ہارن سنائی نہیں دے گا۔

اسے کہتے ہیں ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ❤️

13/08/2025

🔴 🤫🫢 تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ مصر کے پاس دریائے نیل تھا، جبکہ غزہ پیاس سے تڑپا۔
🤫 تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس تیل کے سمندر تھے، مگر غزہ کے ہسپتالوں اور ایمبولینسز کے لیے ایندھن تک نہ تھا۔
تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ مسلمانوں کے پاس 50 لاکھ سے زیادہ فوجی تھے، مگر غزہ کی طرف ایک بھی نہ بھیجا گیا، نہ ہی نسل کشی روکی گئی۔
تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ اربوں روپے شان و شوکت کی محفلوں پر اڑا دیے گئے 😵، جبکہ غزہ میں روٹی یا پانی تک میسر نہ تھا۔
تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ ترکی نے اسلام کے نام کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا، مگر غزہ میں ہونے والے قتل عام کو نہ روکا۔
تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ امتِ مسلمہ نے حکمرانوں کو کوستے رہے، مگر پیپسی اور کوکا کولا پینا نہ چھوڑا، نہ ہی دشمن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا۔
تاریخ یہ ریکارڈ کرے گی کہ مغرب نے نسل کشی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، جبکہ 🫢 مسلمان اور ان کے علماء گھروں میں بیٹھ کر اُس عورت کی کہانی پر بحث کرتے رہے جسے ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں ڈال دیا گیا... اور غزہ میں ہزاروں کی موت پر بات نہ کی۔
تاریخ آپ میں سے کسی کو معاف نہیں کرے گی — نہ حکمرانوں کو، نہ

11/08/2025
یہ وہ عام آدمی ہے، ہماری طرحجو اپنی پوری زندگی میں آلو پیاز سے لے کر دودھ، بسکٹ اور پیٹرول، بجلی ہر چیز پر وہ جبری ٹیکس ...
11/08/2025

یہ وہ عام آدمی ہے، ہماری طرح
جو اپنی پوری زندگی میں آلو پیاز سے لے کر دودھ، بسکٹ اور پیٹرول، بجلی ہر چیز پر وہ جبری ٹیکس دیتا رہا جو اس سے مانگا جاتا تھا۔
خاموشی سے، صبر سے، برداشت سے۔۔۔

آج، مگر، بس ہو گیا۔

آج اس کے کچے، سادہ سے چھوٹے سے کمرے میں چیزیں ختم ہو چکی تھیں۔
پندرہ سالہ بیٹی بیمار تھی، ننھا بچہ بھوک سے روتا تھا اور وہ خود تین راتوں سے کھانا کھانے سے محروم تھا کیونکہ مزدوری نہیں ملی تھی۔

اتنی دیر میں لکڑی کے دروازے کی کنڈی بجی۔
وہ تھکا ہارا اٹھا، ہاتھ میں کاغذ کا رنگین ٹکڑا تھاما—
اس کا ماہانہ بل، جس میں تھا صرف ایک پنکھا، تین بلب، ایک موٹر اور واشنگ مشین کا استعمال۔
کل رقم: 24 ہزار 400 روپے۔
جس میں سے 21 ہزار روپے وہی لوگوں کے عیاشیوں کی مد میں ادا کرنا تھا—حکمرانوں، جرنیلوں، ججوں، بیوروکریٹس کے لئے۔

صبر کا پیمانہ بھر چکا تھا۔
اس نے بچوں کو آنکھوں میں نمی لے کر گلے لگایا، بیوی کو دیکھا، اور وہ بل اٹھا کر گھر سے نکل پڑا۔
راستے میں ہر اجنبی کی نظر میں مدد کی امید ڈھونڈتا رہا،
مگر لوگ اپنی اپنی دنیا میں مصروف تھے۔ کوئی سننے والا نہ تھا۔

وہ شہر اقتدار کی ایکسپریس وے پر واقع کھنہ پل پر چڑھا،
کاروں کے شور کے بیچ ایک انسان زمین پر گرا۔
لوگ جمع ہوئے، لیکن وہ بل ابھی ہاتھ میں تھا، اور وہ دل سے آزاد۔

بل پر بھاری حروف میں لکھا تھا:
"مقررہ تاریخ تک واجب الادا بل لازمی ادا کریں، ورنہ میٹر کاٹ دیا جائے گا"۔

آج وہ شخص صرف ایک بیلنس نہیں کھو رہا تھا،
وہ ایک پورے نظام کی ناانصافی سے لڑتے لڑتے اپنی آخری امید بھی کھو رہا تھا۔

یہ داستان ہے اُس عوام کی، جو بس اب چپ نہیں رہے

11/08/2025

*📌 گھر میں پانچ مقامات جہاں شیاطین رہتے ہیں، ان سے محتاط رہیں*

*1️⃣ غیر استعمال شدہ بستر*

*اگر آپ کا کوئی بستر طویل مدت تک بچھا رہتا ہے اور اس پر کوئی نہیں سوتا، تو یہ شیطان کے ٹھہرنے کی جگہ بن سکتا ہے*
*✦ حدیثِ نبوی ﷺ:*
*"فِراشٌ للرجلِ، وَ فراش لِأهلِه، وَ الثالِث لِلضيْفِ، وَ الرابِعُ لِلشيْطَانِ"*
*(مسلم)*
*📌 احتیاط:*
*✅ بستر کو ہمیشہ لپیٹ کر رکھیں*
*✅ ہر دو تین دن بعد اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی یا عطر چھڑکیں*

*2️⃣ غسل خانہ / باتھ روم*

*یہ جگہ شیاطین کے رہنے کا سب سے بڑا مرکز ہے، اور یہاں موجود شیطان انتہائی ناپاک اور خطرناک ہوتے ہیں*
*✦ حدیثِ نبوی ﷺ*
*"إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا أتاها أحدكم فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث" (ابو داؤد)*
*📌 احتیاط*
*✅ باتھ روم میں داخل ہونے سے پہلے "أعوذ بالله من الخبث والخبائث" پڑھیں*
*✅ اندر بات نہ کریں، زیادہ وقت نہ گزاریں، اور ہمیشہ دروازہ بند رکھیں*
*3️⃣ لمبے عرصے سے لٹکے ہوئے کپڑے*

*اگر کوئی کپڑے لمبے عرصے تک الماری میں لٹکے رہیں یا انہیں صاف نہ کیا جائے تو شیطان ان میں ٹھکانہ بنا سکتا ہے*
*✦ روایت آتی ہے کہ*
*"أُطووا ثيابكم فإن الشيطان يسكن كل ثياب منشورة"*
*📌 احتیاط:*
*✅ کپڑوں کو مناسب طریقے سے تہہ کر کے رکھیں*
*✅ ہر کچھ دن بعد الماری کھول کر سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی پڑھیں*
*✅ کپڑوں پر قرآنی دم کیا ہوا پانی یا خوشبو چھڑکیں*

*4️⃣ انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے / تصویریں*
*یہ اشیاء ملائکہ کے داخلے میں رکاوٹ بنتی ہیں اور شیاطین کے لیے ٹھکانہ فراہم کرتی ہیں*
*✦ حدیثِ نبوی ﷺ*
*"لا تَدخلُ الملائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَ لا تماثيل" (مسلم)*
*📌 احتیاط*
*✅ گھر میں انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے اور تصاویر رکھنے سے گریز کریں*
*✅ اگر ضروری ہوں، تو انہیں کسی کپڑے سے ڈھانپ دیں یا چہرے کے خدوخال مٹا دیں*

*5️⃣ آگ جلانے کی جگہ (چولہا / انگیٹھی)*
*چونکہ شیاطین آگ سے پیدا کیے گئے ہیں، اس لیے وہ آگ جلنے والی جگہوں کو پسند کرتے ہیں*
*📌 احتیاط*
*✅ چولہا جلاتے یا بجھاتے وقت "بِسْمِ اللَّهِ" کہیں*
*چولہے یا آگ جلانے کی جگہ کو صاف رکھیں اور اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی چھڑکیں*

*📢 اللہ ہمیں اور آپ کو شیاطین کے شر سے محفوظ فرمائے آمین*

Senior Provincial Minister Marriyum Aurangzeb on Monday announced that motorcyclists who convert their petrol bikes into...
31/07/2025

Senior Provincial Minister Marriyum Aurangzeb on Monday announced that motorcyclists who convert their petrol bikes into electric vehicles will receive a cash reward of Rs. 100,000 under the Punjab government’s Green Credit

20/07/2025

۔حکومت نے نیا بجلی کا کھیل کھیل دیا ہے

پہلے جو 200 یونٹ والا رعایتی نظام تھا وہ ختم کر دیا گیا ہے اب اسے بڑھا کر 300 یونٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس میں اصل چالاکی چھپی ہے

پرانا نظام:

* پہلے 100 یونٹس پر ریٹ 9 روپے فی یونٹ تھا
* اس کے بعد کے یونٹس (100+) پر ریٹ ہوتا تھا 13 روپے فی یونٹ
* اور اگر آپ کا بل 200 یونٹ سے اوپر چلا جاتا تو آپ کو 34 روپے فی یونٹ کا ٹیکہ لگتا لیکن
* یہ بھی شرط تھی کہ اگر آپ 6 مہینے تک دوبارہ 200 یونٹ سے کم پر آ جائیں تو آپ واپس 9 روپے فی یونٹ کے ریٹ پر آ جاتے تھے

یعنی اگر کوئی بندہ کچھ مہینے زیادہ بجلی خرچ کر گیا تو اسے دوبارہ سستے ریٹ پر آنے کا موقع ملتا تھا۔

نیا نظام:

* اب 1 یونٹ سے لے کر 300 یونٹس تک کا ریٹ سیدھا 33 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے
* کوئی سلیب سسٹم نہیں بچا
* کوئی 6 مہینے کی رعایت یا واپسی کا راستہ نہیں بچا

یعنی اب:

> جو بندہ پہلے تھوڑا احتیاط کر کے 200 یونٹ سے نیچے رہ کر بچ جاتا تھا اب اس کو بھی وہی مہنگا ریٹ بھرنا پڑے گا

نتیجہ:

* عوام کو ایک طرف سے ریلیف کا دھوکہ دیا گیا ہے کہ 300 یونٹ تک رعایت ہے
* لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب سب کو یکساں مہنگی بجلی خریدنی پڑے گی
* پہلے تھوڑی بہت امید بچ جاتی تھی 6 مہینے بعد سستے ریٹ کی اب وہ امید بھی حکومت نے چھین لی ہے

یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، مذاق ہے، اور معاشی قتل ہے
اب احتیاط بچت یا کم خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بچا
ہر حال میں لوٹنے کا سسٹم بنا دیا گیا ہے
یہ پہلے سے بھی بڑا ظلم ہے اس پر آواز اٹھائیں 🖐️

Address

Jaranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaranwala News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share