25/10/2025
*صدرجڑانوالہ پریس کلب/صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل جڑانوالہ ملک نعیم وفا نے جڑانوالہ کے شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے*
*جڑانوالہ کے مسائل*
*1۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کو اپ گریڈ کیا جائے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر کی کمی کو پورا کیا جائے سرجن ڈاکٹر کی کمی کی وجہ سے آپریشن کم ہورہئے ہیں*
*2۔میونسپل کمیٹی جڑانوالہ میں ورلڈ بینک کے پراجیکٹس ،سیوریج سکیم ست روی کا شکار ھے*
*3۔نہر گوگیرہ کے کناروں کو پختہ بنایا جائے شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے جایئں*
*4۔جڑانوالہ شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کروادیں اور وریام نگر کی پلی سے نالہ ٹوٹ چکا ھے*
*5۔موڑ 240 چوک سے لیکر کموآنہ تک سیم نالہ کی صفائی کروادیں*
*ستھرا پنجاب پروگرام کو فعال بنایا جائے*
*6۔مرکزی قبرستان میں کئی سالوں سے سٹریٹ لاٹس نہیں ہیں قبرستان میں راستے کچے ہیں سولنگ لگانے کی ضرورت ھے مرکزی جنازہ گاہ کو کشادہ کیا جائے قبرستان میں جگہ کی کمی کو پورا کیا جائے*
*7۔ٹریفک پولیس میں اضافہ کرکے اندرون شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی لاجاسکتی ہے*
*8۔یونیورسٹی کا قیام اولین ترجیح میں شامل کیا جائے*
*9۔سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں*
*10۔نوجوانوں کے لئے اکلوتے جناح سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کریں*
*11علامہ اقبال لائبریری کو فعال کیا جائے*
*12ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کیا جائےچند بازاروں میں اسی طرح تجاوزات ہیں*
*13پارکس میں لگے پودے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ختم ہورہئے ہیں*