Players.Pk

Players.Pk Sports Journalist
PLAYERS.PK | YOUR RELIABLE SPORTS NEWS PORTAL PLAYERS.PK | YOUR RELIABLE SPORTS NEWS PORTAL

اسلام آباد: 15 اگست 25ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے )یوم آزادی پاکستان 14 اگست کے سلسلے میں ‘تحفظِ پاکستان معرکہِ حق کے تحت ڈینیز...
14/08/2025

اسلام آباد: 15 اگست 25ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے )
یوم آزادی پاکستان 14 اگست کے سلسلے میں ‘تحفظِ پاکستان معرکہِ حق کے تحت ڈینیز ہائی اسکول راولپنڈی میں ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب یوتھ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی راولپنڈی کے درمیان 2 دوستانہ ہاکی میچ کھیلے گئے۔
پہلا میچ ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب یوتھ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی راولپنڈی کی جونئر ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جوکہ ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد نے 2-1 سے جیتا ۔
دوسرا میچ پنجاب یوتھ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی راولپنڈی نے 4-3 سے اپنے نام کیا ۔
جونئر پلئیرز کی حوصلہ افزائی کے لیے معروف سپورٹس جرنلسٹ اور بیورو چیف پلیئرز ڈاٹ پی کے راولپنڈی / اسلام آباد ضیاء بخاری کی جانب سے 14 اگست کے دن کے حوالہ سے جونیئر کھلاڑیوں میں شرٹس تقسیم کی گئیں ۔

آج کا قومی دن قومی کھیل کے ساتھ منایا گیا اور بچوں کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
گراؤنڈ میں موجود راولپنڈی و اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں ملک وقار ، امتیاز ، وقار شاہ، یاسر گجر ، ذیشان بابر اور کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن نوید احمد نے گراس روٹ لیول پر قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کی تیاری میں طارق جاوید کی کاوشوں کو سراہا۔

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے تنازع پر صوبائی وزیرِ کھیل فیصل کھوکھر متحرکپنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا تنازع حل کرنے کے لیے صوب...
12/08/2025

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے تنازع پر صوبائی وزیرِ کھیل فیصل کھوکھر متحرک

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا تنازع حل کرنے کے لیے صوبائی وزیرِ کھیل فیصل کھوکھر میدان میں آ گئے 🚨
لاہور میں ہنگامی اجلاس، صدر ملک احمد سعید ، سیکرٹری جنرل محمد یاسین اور ایڈوائزر راجہ ممتاز سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔
لاہور: 12 اگست 25ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے اندر جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے صوبائی وزیرِ کھیل فیصل کھوکر سرگرم ہو گئے۔ صوبائی وزیر نے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید ، سیکرٹری جنرل محمد یاسین اور ایڈوائزر راجہ ممتاز حسین عارف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب ہاکی کی موجودہ صورتِ حال اور دو گروپوں کے درمیان جاری رسہ کشی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ فیصل کھوکر نے اس موقع پر کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے تنظیمی معاملات میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان معاملات کو نمٹانے کے لئے جلد ہی دوبارہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حتمی طور پر یہ طے کیا جائے گا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے بطور کون سا گروپ قانونی حیثیت رکھتا ہے اور کون سا غیر قانونی۔
یہ اجلاس بھی صوبائی وزیرِ کھیل فیصل کھوکھر کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا

راولپنڈی : 10 اگست 25ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے )  ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب یوتھ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی راو...
10/08/2025

راولپنڈی : 10 اگست 25ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے ) ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب یوتھ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی راولپنڈی کے درمیان یوم آزادی منانے اور معرکہ حق میں فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں ایک دوستانہ ہاکی میچ کا
ڈینیز ہائی اسکول راولپنڈی کی گراؤنڈ میں انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد اور پنجاب یوتھ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی راولپنڈی کے درمیان یہ دوستانہ ہاکی میچ 14 اگست 2025 بروز جمعرات شام 5 بجے کھیلا جائے گا جس میں جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے لیے انعامات کے ساتھ ساتھ انہیں اس دن کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی ۔
اس میچ کے کوارڈینیٹر طارق اور سید سلیم رضا ہوں گے

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ 2025 کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان...
29/07/2025

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ 2025 کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

کراچی : 30 جولائی 2025ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپئن حنیف خان نے 2 اگست سے بے نظیر آباد میں شروع ہونے والے بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے لئے سمیرا نسیم کی سربراہی میں پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے، کمیٹی میں سمیرا نسیم چیئرمین، کنول اعجاز، بتول کاظم، امتیاز الحسن اور محمد فیضان ممبر کی حیثیت سے فرائض انجام دینگے جبکہ مس ڈاکٹر قمر رضا کوآرڈینیٹر ہوں گی۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ٹرائلز کے لئے 30 جولائی 2025 کی شام 4:00 بجے اولمپیئن حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قمر رضا کو رپورٹ کریں.

لاہور:23 جولائی2025(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر،سابق گورنر پنجاب و موجودہ ممبرقومی اسمبلی میاں م...
22/07/2025

لاہور:23 جولائی2025(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر،سابق گورنر پنجاب و موجودہ ممبرقومی اسمبلی میاں محمد اظہرانتقال کرگئے۔تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

صوبے میں متوازی یا جعلی ایسوسی ایشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، منور علی مہیسر سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سن...
22/07/2025

صوبے میں متوازی یا جعلی ایسوسی ایشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، منور علی مہیسر سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ

کے ایچ اے اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، منور علی مہیسر

صوبے میں جعلی ہاکی ایسوسی ایشن کی موجودگی باعث تشویش ہے۔ شہلا رضا ممبر قومی اسمبلی

جن پر سندھ حکومت نے دس سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے وہ صوبے میں ہاکی ایونٹ کیسے کراسکتے ہیں۔ شہلا رضا صدر سندھ ہاکی وومن ونگ

کراچی: 22 جولائی 25ء(پلیئرز ڈاٹ پی کے)
ممبر قومی اسمبلی و صدر سندھ ہاکی وومن ونگ سیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں ہاکی اولمپئنز کے ایک وفد نے سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان منور علی مہیسر سے ملاقات کی، ملاقات میں اولمپئنز حنیف خان، افتخار سید، ناصر علی، فرحت خان، وسیم فیروز، سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اکبر قائم خانی، صدر کے ایچ اے سید امتیاز علی شاہ، سابق سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین اور چیئرمین گلفراز خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ڈاکٹر اسد بھی موجود تھے، اس موقع پر سیدہ شہلا رضا نے صوبے میں جعلی ایسوسی ایشن کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اپنے صدر بیرسٹر مرتضی وہاب کے ویژن کے مطابق شبانہ روز ہاکی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ 20 سال بعد نیشنل چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی جبکہ ملک بھر کے 752 کلب پر مشتمل فرسٹ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں یوتھ کلب ڈسٹرکٹ ملیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ صدر سندھ ہاکی وومن ونگ سیدہ شہلا رضا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر جعلی ایسوسی ایشن بنانے کے الزام میں سندھ حکومت اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے دس سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے وہ صوبے میں ہاکی ایونٹ کیسے کراسکتا ہے۔وفد سے گفتگو کے دوران سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان منور علی مہیسر نے کہا کہ متوازی یا جعلی ایسوسی ایشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ایسا کرنے والے درحقیقت کھیل اور کھلاڑی کے دشمن ہوتے ہیں، سندھ حکومت صوبے کو کھیلوں کا گہوارہ بنانے میں کوشاں ہیں، دسمبر میں شیڈول نیشنل گیمز اسی سلسلے کی کڑی ہے، کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے سندھ سب سے آگے ہیں، قائد اعظم گیمز سمیت دیگر کھیلوں میں سندھ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ محکمہ کھیل نے کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے ایک سالانہ کیلنڈر ترتیب دیا ہے، قومی کھیل کی ترقی کے لئے محکمہ کھیل سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑا ہے، بہت جلد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس سمیت صوبے میں جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹ کا دورہ کرونگا، صوبے میں ہاکی کی ترقی کے لئے کے ایچ اے اور ایس ایچ اے کا کردار واضح ہے۔۔۔

اولمپین نوید عالم کی برسی: قومی ہاکی ایک عظیم ہیرو کو یاد کر رہی ہےلاہور: 13 جولائی 2025ء ( پلئیرز ڈاٹ پی کے / ضیاء بخار...
13/07/2025

اولمپین نوید عالم کی برسی: قومی ہاکی ایک عظیم ہیرو کو یاد کر رہی ہے

لاہور: 13 جولائی 2025ء ( پلئیرز ڈاٹ پی کے / ضیاء بخاری) آج پاکستان ہاکی کے عظیم سپوت، اولمپین نوید عالم کی برسی ہے۔ وہ 13 جولائی 2021 کو کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی تیسری برسی پر ہاکی حلقوں، مداحوں اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

نوید عالم ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے 1994 میں پاکستان کو ہاکی کا ورلڈ کپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ دفاعی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور ان کا اندازِ کھیل جرات، فہم و فراست اور غیر متزلزل عزم کی اعلیٰ مثال تھا۔ ان کی موجودگی ٹیم کے لیے ایک مضبوط دیوار ثابت ہوتی تھی۔

کھیل سے عشق اور خدمت کا سفر

نوید عالم نے اپنا ہاکی کیریئر 1990 کی دہائی میں شروع کیا اور جلد ہی قومی ٹیم کا اہم حصہ بن گئے۔ ورلڈ کپ 1994 کے علاوہ وہ اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ، تجزیہ نگاری اور ہاکی کی بہتری کے لیے مختلف سطحوں پر سرگرم رہے۔ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ وابستہ رہے، اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں ان کا کردار قابلِ ستائش رہا۔

آخری معرکہ: کینسر کے خلاف جنگ

نوید عالم کو جون 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ علاج کے لیے اہلِ خانہ اور دوستوں نے اپیلیں بھی کیں اور حکومتِ پنجاب نے بھی مالی امداد فراہم کی، مگر وہ جان لیوا بیماری سے نہ بچ سکے اور 13 جولائی 2021 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کے جنازے میں ہاکی سے وابستہ شخصیات، شائقین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قوم کا سرمایہ، تاریخ کا ہیرو

نوید عالم جیسے کھلاڑی صرف کھیل کے میدان کے ہیرو نہیں ہوتے، بلکہ وہ نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ بن جاتے ہیں۔ آج جب پاکستان ہاکی زوال کا شکار ہے، نوید عالم جیسے کرداروں کی یاد مزید شدت سے آتی ہے — جنہوں نے بغیر کسی ذاتی مفاد کے ملک کا پرچم بلند کیا۔

ان کی برسی کے موقع پر نہ صرف انہیں یاد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے بلکہ ان کے مشن کو جاری رکھنا بھی ایک ذمے داری ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو نوید عالم کی محنت، دیانت اور جذبے سے سیکھنا چاہیے تاکہ پاکستان ہاکی ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹ سکے۔

پاکستان نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جمعرات کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس کے ساتھ ہوگا، گرین شرٹس کو آخری ...
18/06/2025

پاکستان نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں

جمعرات کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس کے ساتھ ہوگا، گرین شرٹس کو آخری میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی

کوالالمپور : 18ءجون 2025ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے باوجود بہتر گول سکور کی بنیاد پر نیشن کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی.
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہورہے نیشن کپ کے آرام کے دن کے بعد تیسرے روز اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ساتویں منٹ میں گول کر دیا ۔ پہلے ہی کوارٹر میں پاکستان کی طرف سے عبدالرحمن نے دو گول سکور کر کے پاکستان کو 1 گول کی برتری دلا دی . پینلٹی کارنر پر ناقص دفاعی حکمت عملی کے باعث نیوزی لینڈ نے پنالٹی کارنر پر سکاٹ کے ذریعے 3 گول سکور کرنے کے ساتھ ساتھ نسوڈ کے چوتھے گول کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے رانا وحید نے تیسرا گول سکور کیا.
پول میچز کے اختتام پر پول اے میں فرانس اور کوریا پہلی اور دوسری پوزیشن جبکہ پول بی میں نیوزی لینڈ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہا.
اس کے بعد میچ میں میزبان ملائشیا کو جاپان کیخلاف1-2 سے کامیابی بھی اسے سیمی فائنل تک رسائی نہ دلا سکی. ایک اور میچ میں فرانس اور ویلز کا میچ 2-2 سے برابر ہو گیا. جبکہ پہلے میچ میں کوریا نے جنوبی افریقہ کو 2-1 گول سے ہرایا. جمعرات کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائینگے. پاکستان کا مقابلہ فرانس جبکہ کوریا کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا.

بیلجیئم کے سفیر H.E Mr. Charles- Idesbald کا شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان ہاکی سیریز کرا...
18/06/2025

بیلجیئم کے سفیر H.E Mr. Charles- Idesbald کا شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان ہاکی سیریز کرانے کا اعلان

شیخو پورہ : 18 جون 25ء (players.pk) بیلجیئم کے سفیر H.E Mr. Charles- Idesbald نے شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رانا محمد نعیم خان کے ہمراہ شہر کے معروف تاجروں، سرکاری افسران اور ہاکی سے وابستہ منتظمین نے مہمان خصوصی کا والہانہ خیرمقدم کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

بیلجیئم کے سفیر H.E Mr. Charles- Idesbald نے ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہاکی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا اور پاکستان و بیلجیئم کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان باقاعدہ ہاکی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں رانا محمد نعیم خان سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔کھلاڑیوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ہاکی سٹکس بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس رکن چودھری مبشر بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے شیخوپورہ میں ہاکی اکیڈمی کے قیام کے اعلان پر بیلجیئم کے سفیر H.E Mr. Charles- Idesbald کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
شیخو پورہ آمد پر مہمان خصوصی کے لئے خاص طور پر پنجاب کے دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

ڈی ایس او لاہور و ڈار  اکیڈمی کے اشتراک سے انڈر 16 ہاکی تربیتی کیمپ شروعنوعمر کھلاڑیوں کے ہمراہ والدین بھی تربیت سے لطف ...
16/06/2025

ڈی ایس او لاہور و ڈار اکیڈمی کے اشتراک سے انڈر 16 ہاکی تربیتی کیمپ شروع

نوعمر کھلاڑیوں کے ہمراہ والدین بھی تربیت سے لطف اندوز ہوتے رہے

30 کے قریب کھلاڑیوں نے پہلے روز شرکت کی، مصنوعی روشنیوں میں ایک ماہ جاری رہیگا۔

لاہور :16 جون 2025ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور اور ڈار یاکی اکیڈمی کے اشتراک سے ہاکی تربیتی کیمپ شروع ہو گیا. تفصیلات کے مطابق اے پی ایس ماڈل ٹاؤن کی ٹرف پر شروع ہونے والے 16 سال کے کم عمر 30 کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی. پہلے روز اعجاز، سلیم ناظم اور ضیاء نے نوعمر کھلاڑیوں کو تربیت دی. اس موقع پر نوعمر کھلاڑیوں کے والدین بھی ہمرا تربیت سے لطف اندوز ہوتے رہے. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور کے ڈی ایس او تنویر احمد نے کھلاڑیوں میں شرٹس بھی تقسیم کی. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور اور ڈار یاکی اکیڈمی کے اشتراک تربیتی کیمپ اے پی ایس کی ٹرف گراؤنڈ پر مصنوعی روشنیوں میں ایک ماہ جاری رہیگا اس میں شرکت کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جارہا، کھلاڑیوں اور انکے والدین کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا بھی باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے.

نیشنز ہاکی چیمپئن شپ 2025  پاکستان کی جاپان کیخلاف کامیابگرین شرٹس نے اہم  میچ 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے اپنے پول میں پوز...
16/06/2025

نیشنز ہاکی چیمپئن شپ 2025 پاکستان کی جاپان کیخلاف کامیاب

گرین شرٹس نے اہم میچ 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے اپنے پول میں پوزیشن مستحکم کرلی
غضنفر علی ، رانا وحید اور سفیان خان کا فتح میں اہم کردار ، ایک ایک گول سکور کیا۔

کوالالمپور : 16 جون 2025ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے اہم میچ میں جاپان کیخلاف کامیابی حاصل کرلی. ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہورہے نیشنز کپ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے اہم میچ میں جاپان کیخلاف 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے اپنے پول میں پوزیشن مستحکم کرلی. 4 پوائنٹس کیساتھ اپنے پول میں نیوزی لینڈ سے نیچے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں. جاپان کیخلاف کامیابی میں غنضنفر علی، رانا وحید اور سفیان خان کا فیصلہ کن گول رہا جبکہ جاپان کے ماٹسوموٹو اور یاماساکی نے گول کئے. اس کے بعد کے میچ میں میزبان ملائشیا کو نیوزی لینڈ کیخلاف 3-4 سے ہزیمت اٹھانا پڑی، ملائشیا نے کھیل کے پہلے دو کواٹرز میں تین گول کی برتری حاصل کر رکھی تھی جسے مخالف ٹیم نے تیسرے اور چوتھے کواٹرز میں یکےبعد دیگرے گول کرکے مقابلہ اپنے نام کیا. ایک اور میچ میں فرانس اپنے حریف جنوبی افریقہ کیخلاف 3-4 سے فتحیاب رہا جبکہ پہلے میچ میں کوریا نے ویلز کو 2-3 گول سے ہرایا. پول بی میں نیوزیلینڈ پہلی، پاکستان دوسری پر جبکہ پول اے میں فرانس اور کوریا پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں.

جہانگیر خان اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا آغاز ہوگیاپہلے روز ٹاپ کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیاکراچی: 15 جون...
15/06/2025

جہانگیر خان اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا آغاز ہوگیا

پہلے روز ٹاپ کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا

کراچی: 15 جون 2025ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے) جہانگیر خان اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 سنسنی خیز میچوں کیساتھ شروع ہو گئی۔ ایونٹ میں مردوں، خواتین اور لڑکوں کی انڈر 14 کیٹیگریز میں شدید مقابلے دیکھنے کو ملے، سرفہرست کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ، نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور پاکستان میں نئے افتتاحی اسکواش کورٹس میں اسکواش کے مسابقتی جذبے کو بحال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

جہانگیر خان اسپورٹس کلب کشمیر روڈ، کراچی میں شروع ہونے والے مردوں کے کلیدی نتائج:

انس خان نے عبدالاحد بٹ کو شکست دی۔

عدنان زمان نے جہانگیر جونیئر کو شکست دے دی۔

باسط خان نے زوہیب خان کو شکست دی۔

محمد زمان خان نے علی عثمانی کو مات دے دی۔

خواتین مقابلوں کے نتائج:
نمرہ بتول نے جویریہ جاوید کو شکست دی۔

بریریا جہانگیر نے نمرہ امان اللہ کو شکست دی۔

سندس جہانگیر نے رانیہ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

زنیرہ عمران نے ایمان کو ہرا دیا۔

آمنہ رشید نے مہویہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مناہل نے زینب نوید کو شکست دی۔

وانیہ نے رامین نقوی کو مات دے دی۔

لڑکے انڈر 14 – اہم نتائج: طاہر طاہر طاہر نے آیان جاوید کو ہرا دیا۔

حسن پنگر نے عبدالہادی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

رائد بن ذیشان نے عثمان کو شکست دی۔

فضل الرحمان نے عمر بن جہانگیر کو مات دے دی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز پیر 16 جولائی 2025 کو دوپہر 12:00 بجے کھیلے جائیں گے، اس کے بعد فائنل اسی دن شام 5:00 بجے جہانگیر خان اسپورٹس کلب کشمیر روڈ، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Players.Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Players.Pk:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

PLAYERS.PK

http://players.pk