Chakwal News

Chakwal News "Chakwal News: Your go-to source for timely updates and community stories in Chakwal. Unveiling the heartbeat of the region through our social media lens.
(3)

Stay connected, stay informed. 📰👥✨"

*ٹی ایل پی کا احتجاج، لاہور میں کیا صورتحال ہے؟*ترہب اصغر بی بی سیتحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نکالی جا...
11/10/2025

*ٹی ایل پی کا احتجاج، لاہور میں کیا صورتحال ہے؟*
ترہب اصغر بی بی سی

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکا لاہور میں موجود ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق ٹی ایل پی کی ریلی اس وقت لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر ہے، جہاں پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

تحریک لبیک کے ترجمان اور دیگر کارکنان نے یہ دعوی کیا کہ ان کی ریلی میں شریک درجنوں افراد شیلنگ اور گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

بی بی سی کو آزاد ذرائع نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاہم بی بی سی کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ سے متعدد بار اس الزام کی تصدیق یا تردید کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ٹی ایل پی کی جانب سے یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس معاملے پر باضابطہ طور پر پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں گیا ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ٹی ایل پی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ٹی ایل پی والے ہلاکتوں کے دعوے کر رہے ہیں تو لاشیں سامنے لے آئیں۔

طلال چوہدری نے دعوی کیا کہ ٹی ایل پی کی ریلی میں صرف دو ہزار کارکن موجود ہیں، جنھیں منتشر کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اُن کے بقول اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت رابطے میں ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر5 خوارج ہلاک 7 پولیس اہلکار شہید اللہ پاک شہیدوں کے درجات بلند فرمائے آمین
11/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر
5 خوارج ہلاک 7 پولیس اہلکار شہید

اللہ پاک شہیدوں کے درجات بلند فرمائے آمین

جنگ بندی کے بعد فلسطینی شمالی غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔۔۔ملبے اور یادوں کے درمیان، فلسطینیوں کی عزم و حوصلہ اور امید سے بھ...
11/10/2025

جنگ بندی کے بعد فلسطینی شمالی غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔۔۔
ملبے اور یادوں کے درمیان، فلسطینیوں کی عزم و حوصلہ اور امید سے بھری یہ ’’خاموش واپسی‘‘ سامراجی طاقت کے ظلم سے مٹنے سے انکاری کی بین دلیل ہے۔

*نوٹ: لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، جہلم اور راولپنڈی میں سکولوں کو بند کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، یہ ...
11/10/2025

*نوٹ: لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، جہلم اور راولپنڈی میں سکولوں کو بند کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، یہ نوٹیفکیشن فیک ہے*

*چکوال:تھانہ سٹی میں زیر تفتیش ملزم سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ برآمد*چکوال:ملزم وحید فاروق ولد محمد شفیع ساکن عمر آباد ...
11/10/2025

*چکوال:تھانہ سٹی میں زیر تفتیش ملزم سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ برآمد*

چکوال:ملزم وحید فاروق ولد محمد شفیع ساکن عمر آباد نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل اپنی رہائش گاہ میں چھپا کر رکھا ہوا ہے جو برآمد کرا سکتا ہے۔

چکوال:سٹی پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور بمعہ 2 راؤند برآمد کر کے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

چکوال:گرفتار ملزم کے خلاف پہلے بھی منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ،ملزمان کو پناہ دینے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔اور ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس

چکوال:وحید فاروق کے 2 نا معلوم ساتھیوں کی تلاش جاری۔

چکوال:ملزم اور اس کے 2 نا معلوم ساتھیوں نے مسلح ہو کر درخواست گزار کو جان سے مارنے کی دھمکی اور ملزم نے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

چکوال:گرفتار ملزم حساس اداروں، پولیس، میڈیا پرسن اور شہریوں کے خلاف ہرزہ سرائی کا "عادی" بتایا جاتا ہے۔

چکوال:گرفتار ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع

11/10/2025

*چوآسیدن شاہ بازار میں شوہر کے ساتھ چنا چاٹ کھانے آئی خاتون پلیٹ میں "چمچ" چھوڑ کر آشنا کے ساتھ غائب ہوگئی!*

*خاتون اپنے شوہر اور ساس کے ہمراہ شاپنگ کے لیے آئی، مگر کہانی شاید پہلے سے ہی کچھ اور طے تھی۔*

*شاپنگ کرنے کے بعد ہم تینوں (ماں، بیٹا اور میری بیوی) مقامی ریسٹورنٹ میں چنا چاٹ کھانے کیلئے بیٹھے، بیوی نے چند چمچ چاٹ کھانے کے بعد کہا، “بس میرا پیٹ بھر گیا، میں ذرا کچھ چیزیں لے آتی ہوں…" اور پھر بس۔۔۔نہ وہ لوٹی، نہ چاٹ کا ذائقہ باقی رہا۔ شوہر کی دہائی*

*ماں بیٹا کھاپی کر خاتون کی واپسی کی راہ تکتے رہ گئی مگر خاتون شاید واپسی کی راہ دماغ سے ڈیلیٹ کرگئی۔*

*شوہر بازار بھر میں بیوی کو تلاش کرتا رہا، مگر خاتون کا کوئی سراغ نہ ملا۔*

*شوہر نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی کہ “لگتا ہے کسی نے میری بیوی کو ورغلا کر اغواء لیا ہے۔*
*پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔*
_✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال_

*گھریلو ملازمین رکھنے کیلئے لیٹر آف ایمپلائمنٹ لازمی قرار،پنجاب حکومت نے نیا لیبر قانون متعارف کروادیا،ڈیوٹی 8 گھنٹے**گھ...
11/10/2025

*گھریلو ملازمین رکھنے کیلئے لیٹر آف ایمپلائمنٹ لازمی قرار،پنجاب حکومت نے نیا لیبر قانون متعارف کروادیا،ڈیوٹی 8 گھنٹے*

*گھریلو ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 40 ہزار روپے،اوور ٹائم کی اضافی اجرت اور میٹرنٹی لیوز بھی دینا ہونگی،تمام "فارم" محکمہ لیبر کی ویب سائٹ پر دستیاب*

چکوال (عبدالغفار پارس) حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین مقرر کردیئے،تفصیلات کے مطابق ان قوانین میں گھریلو ملازمین کے حقوق،فرائض اور کام کے معیار سے متعلق نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں تاکہ ان کے تحفظ اور بہتر کام کے ماحول کو یقینی بنایا جاسکے،گھریلو ملازمین کیلئے "فارم اے" پر باقاعدہ لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے،گھریلو ملازمین کیلئے صاف،محفوظ اور باعزت کام کی جگہ فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے،آجر (مالک) پر پینے کے صاف پانی،آرام کی جگہ اور مناسب کھانے کی فراہمی کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے،حاملہ گھریلو خواتین کیلئے ہلکے کام اور تحفظ کے خصوصی انتظامات کرنا بھی لازم ہونگے،آجر کسی بھی اضافی کام کیلئے ملازم کی تحریری رضامندی حاصل کریگا،اوور ٹائم کی حد ہفتے میں 8 گھنٹے مقرر کی گئی ہے،جس کی دوگنی اجرت دینا ہوگی،گھریلو ملازمین کیلئے سالانہ رخصت کا باقاعدہ ریکارڈ "فارم بی" میں رکھا جائیگا،زچگی کی چھٹی کےدوران خاتون ملازمہ کو "فارم ڈی" کے ذریعے نوٹس دینا ہوگا،گھریلو ملازمین کیلئے 42 اسکوائر فٹ کا کمرہ،روشنی،ہوا اور پرائیویسی بھی لازمی قرار دی گئی ہے،آجر کو ملازم کی صحت کا سرٹیفکیٹ "فارم ای" کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا،حادثات یا اموات کی صورت میں "فارم ایف" اور "فارم جی" کے ذریعے رپورٹ دینا لازم قرا دے دیا گیا،ملازم کے ذاتی سامان کی واپسی نہ ہونے پر تنازعات کمیٹی سے رجوع کیا جاسکے گا،یونین کونسل کی سطح پر تنازعات حل کرنے کیلئے ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی قائم فیصلہ کریگی،تمام فارم محکمہ لیبر کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکیں گے۔

11/10/2025

*چکوال ۔۔۔ سانگ کلاں باؤنڈری کی تازہ ترین صورتحال۔۔۔۔!!*

*چکوال: خاتون منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد آئس برآمد*چکوال (ساجد بلوچ/ کرائم رپورٹر)محلہ پیر بخاری کی رہائشی مختا...
11/10/2025

*چکوال: خاتون منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد آئس برآمد*

چکوال (ساجد بلوچ/ کرائم رپورٹر)محلہ پیر بخاری کی رہائشی مختار بیگم زوجہ دل بہار سے تھانہ صدر پولیس نے ایک کلو سے زائد آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کارروائی تھانہ صدر چکوال کے ایس ایچ او ملک احمد نواز کی زیر نگرانی اے ایس آئی واجد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ پولیس نے ملزمہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان صدر پولیس کے مطابق اعلی افسران اور ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین اور اے ایس پی صدر سرکل میڈم سارہ ہاشمی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

11/10/2025

🔺➖ *خبروں کی تفصیل*➖🔺
*ہفتہ 17؍ ربیع الثانی 1447ھ*
*11 اکتوبر 2025ء*

۔KP میں ریاست مخالف قیادت قبول نہیں، دہشت گرد اور سہولت کار کسی بھی عہدے پر ہو زمین تنگ کردینگے، اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، پاک فوج

کرپٹو کرنسی کے غیرقانونی استعمال کے شواہد نہیں ملے، اسے منظم قانونی نظام کے تحت لانا چاہتے ہیں، حکومت

افغانستان میں موجود گروہ پاکستان کے لیے خطرہ، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے کسی ضروری اقدام سے گریز نہیں کریں گے، ترجمان پاک فوج

ٹرمپ نوبل امن انعام سے کیوں محروم ہوئے؟

تحریک انصاف کا علی امین گنڈاپور کیخلاف عدم اعتماد لانے کا امکان، جنید اکبر آج حکمت عملی کا اعلان کریں گے

پاکستان کا 150 ارب ڈالر کا معدنی خزانہ، عالمی سونے کی دوڑ کا نیا امیدوار

۔IMF کیساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وزیر خزانہ

افغان وزیر خارجہ کا دورہ نئی دہلی، کابل میں دوبارہ بھارتی سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر تک نہیں پہنچا، نامزدگی کافی نہیں، وزیراعلیٰ کو ووٹ لینا پڑتا ہے

علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ غائب، آئینی بحران کا خطرہ، سرکاری امور متاثر

اگر دہشتگرد افغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے، خواجہ آصف

سیکشن افسر وزارت داخلہ عائشہ جاوید کی خدمات وزارت اطلاعات کو و اپس

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، زرداری ہاؤس کراچی میں مشاورت

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری، ریفرنس پرائس کی سفارش

ڈی آئی خان، پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک

نوبل امن انعام کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے

ٹرمپ پھر محروم، نوبل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما رینا مچاڈو کے نام

میرا نہیں میری قوم کا انعام ہے، میں تو صرف ایک آواز ہوں، رینا مچاڈو

حکومتی وزیر دھمکیاں دے رہے ہیں 75 فیصد نشستیں جیتنے والی جماعت کا وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے، اسد عمر

عالمی منڈی، خام تیل اور ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹوں میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ

روسی صدر کی ٹرمپ کی تعریف، نوبیل انعام پر تنقید، ٹرمپ کا پیوٹن سے اظہار تشکر

کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

سعودی سرمایہ کاری؛ پرنس منصور بن سعود کے-الیکٹرک میں اکثریتی حصے کے مالک

ایف بی آر ، گریڈ 17سے 20 کے 62 افسران کے تقرر تبادلے

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دئیے گئے بیانات سامنے آگئے

جنیوا میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی کو وزار ت خارجہ کا ترجمان تعینات کرنیکا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے مختلف ممالک میں کاؤنٹرز فعال کر دیے

مسلم آبادی میں اضافہ، امیت شاہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش سے دراندازی کو ذمہ دار ٹھہرادیا

ورلڈ پریس فریڈم ہیروز کا ایوارڈ غزہ کی شہید خاتون سمیت 7 صحافیوں کے نام

مسلح افواج نے خوارج نیٹ ورک توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، صدر، وزیراعظم

پاک فوج کے ترجمان نے پشاور میں واضح پیغام دیا، تجزیہ کار

ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے عمران نے ہر حربہ آزمایا، طلال چوہدری

گورنر KP، فضل الرحمٰن ملاقات، امن و امان اورسیاسی صورتحال پر مشاورت

سماجی بہبود سال دوئم کی طالبہ جامعہ کراچی میں پوائنٹ بس سے گرکر جاں بحق

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.17 فیصد، سالانہ بنیادوں پر 4.34 فیصد اضافہ، 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

غزہ، جنگ بندی پر عملدرآمد شروع، اسرائیلی افواج کا نصف علاقے سے انخلا، شمالی علاقوں میں فلسطینیوں کی واپسی

سوشل میڈیا، آن لائن پلیٹ فارم پر بچوں کے تحفظ پر کمپنیوں سے وضاحت طلب

جامعہ کراچی میں بس سے طالبہ کی ہلاکت پہلا واقعہ نہیں، اے پی ایم ایس او

جامعہ کراچی: ڈاکٹر عبدالقدیر کی چوتھی برسی، محسن پاکستان کی یاد میں تقریب

۔PNSC میں نئے جہازوں کی شمولیت؛ 30 بحری جہازوں تک وسعت دینے کا فیصلہ

حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے منتقل، دو ملزمان گرفتار

نائب وزیراعظم کا سیلاب سے رکاوٹوں کے باوجود معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں، شاہد خاقان

وزیر بورڈز و جامعات کا نوٹس

بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریحان نقوی چار برس کیلئے پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار مقرر

چین کے ہاتھوں دنیا کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، صدر شی سے ملاقات کی ضرورت نہیں، امریکی صدر

مقررہ ڈیڈ لائن تک حج بکنگ مکمل کریں، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت

سعودی پاکستان بزنس کونسل اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز میں معاہدہ

مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اب ٹی ایل پی احتجاج کیوں کررہی ہے؟ وزیر مملکت داخلہ

سینٹ کمیٹی، پاکستان بیت المال سے تمام تعیناتیوں، ترقیوں اور خالی عہدوں کی رپورٹ طلب

دبئی میں لگژری گھروں کی فروخت 24 فیصد بڑھ کر دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی

شاہ زیب خان زادہ کی ”ہنسنا منع ہے“ میں چونکا دینے والی گفتگو

پاکستان آئیڈل: اُمیدواروں کا کڑا امتحان آج ”جیو“ پر

شوگر انڈسٹری کا ملز میں ایف بی آر کے سیلز ٹریکنگ سسٹم پورٹلز کو روکنے کا الزام

سابق برطانوی وزیرِاعظم ریشی سونک نے ٹیک کمپنیوں میں نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

۔TLPکا اسلام آباد مارچ، لاہور میں کارکنوں کی پولیس سے شدید جھڑپیں، متعدد زخمی

خواتین میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں سے زیادہ، نئی تحقیق میں انکشاف

نئی دہلی میں امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

*لاء اینڈ آرڈر ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ*

بھارتی وفد سے مصافحہ، چیئرمین سینیٹ نے درست واقعہ بیان کر دیا

کراچی میں بھتہ خوری سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ، وزیر داخلہ سندھ

قومی اسمبلی کی خزانہ کی ذیلی کمیٹی میں پارلیمانی بجٹ آفس بل 2025 پر غور

فرانس، پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے موناکو کے بادشاہ کو اسناد سفارت پیش کیں

*☀️  موسم کا حال*☀️
11/10/2025

*☀️ موسم کا حال*☀️

*🔖➖11 اکتوبر 2025➖🔖*یہ ضلع چکوال کے لیے اشیائے خوردونوش کی DC نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ ہے۔ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ سے زائد قیمت...
11/10/2025

*🔖➖11 اکتوبر 2025➖🔖*
یہ ضلع چکوال کے لیے اشیائے خوردونوش کی DC نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ ہے۔
اگر کوئی دکاندار اس ریٹ سے زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ فروخت کرے تو اس فون نمبر *0543660250* پر رابطہ کریں۔

*نوٹ : ہمارا مقصد عوام کو سرکاری قیمتوں سے آگاہ کرناہے۔مارکیٹ اور سرکاری قیمتوں میں فرق ہوسکتاہے۔ ادارہ*

Address

Chakwal

48800

Telephone

+923125238912

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chakwal News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share