Syed Ehtisham Ali

  • Home
  • Syed Ehtisham Ali

Syed Ehtisham Ali Sharing Islamic knowledge and inspiration 🌙 | Spreading positivity and faith ✨ | Join me on the journey of deen and dunya 🌍📿

Aims to serve, educate and inspire humanity. With our platform across the world, we empowers people from all walks of life, with its primary focus to serve Allah Almighty and serving the creation of the Almighty.

Eid Mubarak to Everyone!On this sacred occasion, may Allah (SWT) shower His infinite mercy, barakah, and guidance upon y...
01/04/2025

Eid Mubarak to Everyone!

On this sacred occasion, may Allah (SWT) shower His infinite mercy, barakah, and guidance upon you and your loved ones. May your prayers be accepted, your heart be filled with serenity, and your life be enriched with prosperity and wisdom. As we celebrate this day, let us embrace gratitude, compassion, and the spirit of unity.

Wishing you all to a profoundly blessed and joyful Eid!

سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے روحانی بیٹے سیدنا شیخ محی الدین ابن العربی رضی اللہ تعالی عن...
28/11/2023

سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے روحانی بیٹے سیدنا شیخ محی الدین ابن العربی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار مبارک کی حاضری کا شرف حاصل ہوا الحمدللہ
ّه_عنه

الحمدلله، آج سیدنا شیخ ایوب کردی رحمہ اللہ کے مزار پر حاضری کی سعادت ملی، یہ وہ شخصیت ھیں کہ جن کے وصال کے بعد ایک بڑے ع...
28/11/2023

الحمدلله، آج سیدنا شیخ ایوب کردی رحمہ اللہ کے مزار پر حاضری کی سعادت ملی، یہ وہ شخصیت ھیں کہ جن کے وصال کے بعد ایک بڑے عرصہ تک ان کا پاؤں قبر سے باہر تھا اور بلکل صحیح وسلامت تھا، اور یہ شخصیت سلطان فاتح قدس صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کے چچا زاد بھائ ہیں۔

شام شریف میں شاہِ سلسلہِ عالیہ نقشبند👑 مرشد علامہ شامی، ذو الجناحین، غوث وقت، حضرت سیدنا أبو البهاء الشیخ خالد کردی نقشب...
28/11/2023

شام شریف میں شاہِ سلسلہِ عالیہ نقشبند👑
مرشد علامہ شامی، ذو الجناحین، غوث وقت، حضرت سیدنا أبو البهاء الشیخ خالد کردی نقشبندی علیہ الرحمۃ کے مزار پر حاضری کا شرف حاصل ہوا الحمدللہ۔💖
عرب دنیا میں سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کی ترویج میں آپ کا نام سر فہرست ہے۔ آپ سیدنا غلام علی عبداللہ دھلوی کے خلیفہ تھے جو کہ سیدنا حبیب اللہ سیدنا مظہر جان جاناں رحمہ اللہ کے خلفاء میں سے ھیں، اور پھر ان کا شجرہ شریف تین واسطوں سے شاہ سرھند سیدنا مجدد الف ثانی الشیخ احمد فاروقی سرھندی علیہ الرحمہ سے مل جاتا ہے.

جبل قاسیون، مقام الاربعین
28/11/2023

جبل قاسیون، مقام الاربعین

مقام رأس امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہمقام نبی الله سیدنا یحییٰ علیہ السلام
28/11/2023

مقام رأس امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
مقام نبی الله سیدنا یحییٰ علیہ السلام

٢٠ محرم الحرام یومِ وصال صحابی رسول ﷺ حضرت سیدنا بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنه کی بارگاہ میں حاضر کا شرف حاصل ہوا 💚کردار...
28/11/2023

٢٠ محرم الحرام یومِ وصال صحابی رسول ﷺ حضرت سیدنا بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنه کی بارگاہ میں حاضر کا شرف حاصل ہوا 💚
کردار سے لکھی ہے جو تو نے کتابِ عشق
ہر لفظ ہے وفاؤں کی اک کہکشاں بلال
تاریخ ، تیری جرأت وہمت پہ ہے گواہ
سب سے الگ ہے تیری وفا کا جہاں بلال
کیاکیا ستم نہ ڈھائے تھے تجھ پر اُمیّہ نـے
اقرارِ حق سـے ٹھہـری نہ تیـری زباں بلال
لغزش نہ آئی آپ کے پائے ثبات میں
حقـانیت کے آپ ہیں کوہِ گراں بلال
مکہ "اَحَد اَحَد" کی صداؤں سـے گونج اٹھا
خورشیدِ انقلاب تھا تیرا بیاں بلال
بو بکر نـے خرید کے ایسے بڑھائـے دام
دولت اگر زمیں ھے، تو ہیں آسماں بلال
پایا ہے تو نے خدمتِ سرکار کا شَرَف
کونین بن گئـے ہیں ترے قدرداں بلال
تیـری غـلامی، رشکِ شہنشاہیت بنی
اب تیرے درپہ جھکتـےہیں شاہِ شہاں بلال
چشـمِ رسول سے ترے جوہر نکھر گئے
ہر نقش بن گیا ہے ترا جاوداں بلال
اسلام کا جمـال ہے تیرے جمال میں
سیرت تری ہـے دین کی اک ترجماں بلال
جو نقش تو نے لوحِ وفا پر بنائے ہیں
قائم رہیں گے اُنکے ابد تک نشاں بلال
پہلـے نقیب دونوں حرم کے بنے ہیں آپ
قربان اِس شَرَف پہ دلِ مومناں بلال
ناز و نیاز کا وہ سماں کون بھولے گا
آقا کو دیکھ دیکھ کے دیتے اذاں بلال
خوشبو تری اذاں کی ہے ساری اذانوں میں
کتنا مہک رہا ہے ترا گلستاں بلال
سیراب ہو رہےہیں محبت کے سارے باغ
لبریز ہے وفا سے تری نہرِ جاں بلال
اہلِ وفا کو تیری قیادت سے ہے عروج
بڑھتا ہی جا رہا ہے ترا کارواں بلال
آواز تیری گونجے گی عالَم میں تا ابد
تیرا لقَب " مؤذنِ شاہِ زماں " بلال
ہے تیری ذات ، نازشِ اصحابِ مصطفٰی
ملَّت کا افتخار، ترا آشیاں بلال
کھیلے حَسَن حُسین بھی آغوش میں تری
گوہرتری وفا کےہیں رشکِ جناں بلال
پہنچـےجـو خـلد میں شبِ معــراج ، مصطفٰی
آہٹ تری ، حضور نے پائى وہاں بلال
قدموں میں ہے جبینِ فلک بھی جھکی ہوئی
ہے مخزن کمال، ترا آستاں بلال
ایسا جلال طاری تھا میدان بدر میں
بن کر گرے تھے کفر پہ برقِ تپاں بلال
تاریخ کے جھروکے سـے پھوٹیں گی تابشیں
روشن، سدا رہے گی تری داستاں بلال
تو راویِ حدیثِ نبی ہے ، اے ذی وقار
جس سے ترا وجود ہوا بیکراں بلال
تیـری اداؤں سے رگِ ایماں میں جوش ہـے
تیرے قدم کی خاک ہے عــزمِ جـواں بلال
کونین تیری فطرتِ بیباک پر نثار
ہےواہ واہ، خوب تری عز و شاں بلال
تیری ہراک ادا پہ کروڑوں سـلام ہـوں
فخـرِ زمیں بلال وقـارِ زماں بلال

٢٥ محرم الحرام يوم شهادت کنیز سیدہ حضرت بی بی فضه رضی الله تعالی عنہا💚جناب فضہ کے جن کی گود میں ننے حسن و حسین رضی اللہ ...
28/11/2023

٢٥ محرم الحرام يوم شهادت کنیز سیدہ حضرت بی بی فضه رضی الله تعالی عنہا💚
جناب فضہ کے جن کی گود میں ننے حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کھیلا کرتے تھے، حضرت سیدہ فاطمہ الزاھرا سلام الله علیہا کے وصال کے بعد حضرت بی بی فضہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شام چلی گئیں، ایک روایت کے مطابق ساری عمر وہاں قیدیوں کو پانی پلاتی رہیں واقعہ کربلا کے بعد جب حسینی قافلہ بے یارومددگار اور غم ورنج میں ڈوبا ہوا بازار شام سے گزرا تو حضرت بی بی فضہ رضی الله تعالی عنہا ہی قافلہ كو پانی پلانے آئیں، حضرت بی بی فضہ رضی الله تعالی عنہا ضعیفی کے باعث نہ پہچان سکیں کہ یہ قیدی کون ہیں جب سیدہ زینب بنتِ على سلام الله علیہا نے حضرت بی بی فضہ رضی الله تعالی عنہا سے پوچھا کہ پانی دے کر ہم سے حسن سلوک کیوں رہی ہیں کر اور کیا اجر چاہئیے ہم سے؟
تو حضرت بی بی فضہ رضی الله تعالی عنہا نے فرمایا کہ مجھے مدینے میں حضرت سیدہ فاطمہ الزاھرا سلام الله علیہا کے بچوں کی خبر دیں ایک ہی خواہش ہے کہ میں ان بچوں كى زیارت کر سکوں حضرت سیدہ زینب سلام الله علیہا نے فرمایا کہ میں ہی ان كى بیٹی زینب ہوں یہ نیزے پر جن کا سر ہے یہ امام حسین ابن على ہے، حضرت بی بی فضہ رضی الله تعالی عنہا جن کو آل رسول صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم حضرت سيدنا امام حسن علیہ السلام و حضرت سيدنا امام حسین علیہ السلام اماں کہتے تھے تڑپ کر رو پڑیں وہ جانتی تھیں کہ یہ رسول کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے جگر کے ٹکڑے اور لا ڈوں سے پلے ہیں اور آج امت نے ان كا یہ حال کر دیا
روتے ہوئے آپ نے بی بی زینب سلام الله علیہا کو بتایا کہ آپ سلام الله علیہا كى والدہ حضرت سیدہ فاطمہ الزاھرا سلام الله علیہا نے مجھے نصیحت کی تھی کہ جب کوئى قیدی دیکھو تو اس كو پانی پلانا مجھے کیا خبر تھی کہ مجھے وہ نصیحت آج کے دن کے لئے تھی۔۔
آل رسول صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی خدمت گزار اور وفادار امتی حضرت بی بی فضہ رضی الله تعالی عنہا کو ہمارا سلام ہو

صحابی رسولﷺ سیدنا دِحیہ کلبی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار مبارک کی زیارت جن کا حسن و جمال اپنی مثال آپ ہے، جنکی صورت پر حض...
28/11/2023

صحابی رسولﷺ سیدنا دِحیہ کلبی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار مبارک کی زیارت جن کا حسن و جمال اپنی مثال آپ ہے، جنکی صورت پر حضرت جبریل علیہ السلام حضور جان دوعالمﷺ کی بارگاہ میں وحی لے کر نازل ہوا کرتے تھے۔۔۔۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خط مبارک کا عکس جو ھرقل بادشاہ کی طرف سیدنا دحیة کلبی کے ہاتھ بھیجا گیا تھا۔
28/11/2023

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خط مبارک کا عکس جو ھرقل بادشاہ کی طرف سیدنا دحیة کلبی کے ہاتھ بھیجا گیا تھا۔

اہلیبیت کرام، انبیاء، اصحاب، اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دینا بہت بڑی سعادت ہے،لیکن سعادتوں کی معراج تو تب ہے کہ انسا...
28/11/2023

اہلیبیت کرام، انبیاء، اصحاب، اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دینا بہت بڑی سعادت ہے،
لیکن سعادتوں کی معراج تو تب ہے کہ انسان ان عظیم ہستیوں "جن کا ذکر قرآن وحدیث میں آیا جن کو حضور جان دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل رہی" ان کی تعلیمات کو حقیقی و عملی طور پر اپنالے۔
حضرت خالد بن ولیدؓ، اللہﷻ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے، ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی صحابہؓ نے گواہی دی کہ ان کی، موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح نہ کرچکے ہوں یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا۔
خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام :
موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے، زندگی سے زیادہ کوئی نہیں جی سکتا اور موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا،
دنیا کے بزدل کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولیدؓ کو موت بستر پر نہ آتی۔

نواسی رسولﷺ، شہزادی مولا كائنات على المرتضى، ہمشیرہ حسنین کریمین، عقيلة بنی هاشم، بطلة كربلاء،  السيدة زينب رضى الله عنه...
28/11/2023

نواسی رسولﷺ، شہزادی مولا كائنات على المرتضى، ہمشیرہ حسنین کریمین، عقيلة بنی هاشم، بطلة كربلاء، السيدة زينب رضى الله عنها.
لاكهوں سلام هوں اے جبل صبر آپ پر ❤️

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Ehtisham Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Ehtisham Ali:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share