Voice Of Shorkot

  • Home
  • Voice Of Shorkot

Voice Of Shorkot "News, views, and insights from a journalist's perspective! JOURNALIST AT EXPRESS MEDIA GROUP

Join this channel for timely updates, expert opinions, and thought-provoking discussions on current events, politics, social issues, and more."

شورکوٹ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن، بین المسالک ہم آہنگی اور مثالی ہم فکری کے فروغ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ص...
15/07/2025

شورکوٹ
محرم الحرام کے دوران قیامِ امن، بین المسالک ہم آہنگی اور مثالی ہم فکری کے فروغ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی رہنما اور ممتاز مذہبی اسکالر صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کو ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے ایک باوقار تقریب میں شیلڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز انہیں اس موثر کردار کے اعتراف میں دیا گیا جو انہوں نے محرم الحرام کے دوران شورکوٹ اور گرد و نواح میں امن و امان برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، اور فرقہ وارانہ ہم فکری کو مضبوط بنانے میں ادا کیا۔ صاحبزادہ محمد آصف معاویہ نہ صرف ایک سرگرم سیاسی رہنما ہیں بلکہ ان کا اندازِ خطابت مذہبی حلقوں میں انفرادیت رکھتا ہے، جو ہمیشہ محبت، بھائی چارے اور امن کے پیغام سے مزین ہوتا ہے۔ان کی دینی و فکری کاوشیں مختلف مکاتب فکر کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں، اور وہ مذہب و سیاست کو ذمہ دارانہ ہم آہنگی کے ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنانے کی عملی کوششوں میں پیش پیش ہیں۔ عوامی و سرکاری حلقوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہم آہنگی کا سفیر قرار دیا۔

شورکوٹ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کی جانب سے سابق ...
15/07/2025

شورکوٹ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کی جانب سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ اور ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی، چوہدری عمران رضا ایڈووکیٹ کو محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام میں اداروں سے بھرپور معاونت اور ان کی قابلِ ستائش خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کے خلوصِ نیت، موثر رابطہ کاری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں کردار کا عملی اعتراف ہے، جو معاشرتی استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

14/07/2025

شورکوٹ
ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں بے حسی کی انتہا زچگی کی مریضہ کو زبردستی نکال دیا گیا، اہلِ خانہ کی وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل
شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان اور عملے کے غیر انسانی رویے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نواحی علاقے موضع خاکی لکھی کی رہائشی خاتون عائشہ عرفان کو زچگی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں ابتدائی طور پر انہیں رکھا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد طبیعت کی خرابی کے باوجود عملے نے مبینہ طور پر زبردستی ہسپتال سے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون کو بعد ازاں ایک نجی ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں بھاری فیس ادا کر کے ڈلیوری ممکن ہو سکی، جس کے لیے اہلِ خانہ کو اپنی جمع پونجی فروخت کرنا پڑی۔ خاتون اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال میں نہ صرف علاج سے محروم رکھا گیا بلکہ رسوا بھی کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے، ایم ایس ماریہ امداد اور عملے کی غفلت کا جائزہ لیا جائے، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ شورکوٹ کے عوام کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
DC_Jhang Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Commissioner Faisalabad

14/07/2025
گزشتہ رات تقریباً 9:30 بجے سے گھر سے لاپتہ ہے جس کسی کو ملے    اطلاع دے
13/07/2025

گزشتہ رات تقریباً 9:30 بجے سے گھر سے لاپتہ ہے جس کسی کو ملے
اطلاع دے

13/07/2025

سی سی ڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جھنگ کے چار نوجوانوں نے جرائم سے توبہ کر لی
جرائم سے کنارہ کشی اختیار کر کے اچھے شہری بننے کیلئے حلف اٹھا لیا ہے رزق حلال کمائیں گے۔
جھنگ ( ) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کے نئے ادارے سی سی ڈی ( کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ) کے قیام کے بعد نہ صرف جرائم میں مسلسل کمی آ رہی ہے بلکہ ماضی و حال میں جرائم کرنے والے افراد کی جانب سے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر جرائم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی یقین دہانیاں کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جھنگ میں گزشتہ روز جامع مسجد صدیق اکبر چاہ کھجی والا نولاں میں چار نوجوانوں نے سابقہ غلطیوں اور گناہوں پر پشیمان ہو کر آئیندہ کیلئے توبہ تائب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے امام مسجد قاری رئیس اعظم محمدی ، رشتہ داروں اور اہلیان علاقہ کے سامنے حلف اٹھا لیا ۔ حلف اٹھانے والوں میں لیاقت علی ولد خضر حیات قوم نول سکنہ چاہ کھجی والا ، بابر علی ولد ذوالفقار قوم نول سکنہ چاہ کھجی والا ، عالمگیر ولد محمد افضال قوم نول سکنہ چاہ کھجی والا اور امان اللہ ولد ذیادت خان قوم نول ساکن موضع کوڑیانہ جنوبی بستی نور محمد شامل ہیں ۔ چاروں نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بنائے گئے محکمہ سی سی ڈی کی کاروائیوں کو سراہا جنکی وجہ سے نہ صرف جرائم میں کمی آئی بلکہ بھٹکے ہوئے لوگ بھی راہ راست پر آ گئے ہیں ۔ نوجوان نے آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر جھنگ چوہدری غضنفر گجر اور ایس ایچ او سی سی ڈی جھنگ اظہر خان بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ وہ کئی عرصہ پہلے ہی جرائم سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں لہذا اب انکو تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ وہ معاشرے کے بہترین افراد بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔

 #جھنگ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) جھنگ بالخصوص صدر سرکل کی بروقت، جرات مندانہ اور مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ جرائم ...
11/07/2025

#جھنگ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) جھنگ بالخصوص صدر سرکل کی بروقت، جرات مندانہ اور مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سی سی ڈی انچارج اور ان کی ٹیم نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تقلید مثال ہے۔ خطرناک اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان عرف عدی کی گرفتاری نہ صرف پولیس کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ جھنگ، چینیوٹ اور سرگودھا کے شہریوں کے لیے بھی اطمینان کا باعث ہے۔ سی سی ڈی کی یہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون شکن عناصر کے لیے اب اس خطے میں کوئی جگہ نہیں۔ ہم سی سی ڈی جھنگ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ ادارہ اسی عزم و استقلال کے ساتھ جرائم کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
منجانب
عمران کملانہ ایڈووکیٹ
صدر سٹی پریس کلب شورکوٹ
Jhang Police Official-Page RPO Faisalabad Punjab Police Pakistan

11/07/2025

سی سی ڈی ( کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ) صدر سرکل جھنگ کی کاروائ
پریس ریلیز 11/7/25
جھنگ ۔چینیوٹ ۔سلانوالی سرگودھا میں وارداتس کرنے میں مطلوب ملزم عدنان عرف عدی ولد اکبر مونا زخمی حالت میں گرفتار
مورخہ 10/11 جولائ کی شب دوران گشت صدر سرکل انچارج سی سی ڈی اپنی ٹیم کے ہمراہ میر موڑ پل ولیاں والی پر ناکہ لگائے موجود تھے کہ ایک مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فصل میں چھپنے کی کوشش کی سی ڈی ڈی کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اختیار کرتے ہوئے جوابی فائرنگ ملزم عدنان عدی زخمی حالت میں گرفتار ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار
گرفتار زخمی ملزم قبل ازیں پولیس مقابلے میں مارا جانے والا جعفر دھیدوانہ کا قریبی ساتھی ہے
ملزم سال 2020علاقہ سٹی جھنگ موبائیل شاپ پر واردات کے دوران دوکاندار کو زخمی کر کے لوٹنے /پرانا چینیوٹ روڈ نزد بھٹہ سقلیگراں کے پاس ساتھیوں کے ہمراہ ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے وغیرہ درجنوں وارداتوں سمیت مقدمہ نمبر 39/20 بجرم 394 ت پ سٹی جھنگ وغیرہ میں پولیس کو مطلوب تھا علاؤہ ازیں ملزم قادر پور ۔مسن۔ٹوبہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم علاقہ میں خوف کی علامت اور جرائم کا بادشاہ کہلواتا تھا
زخمی ملزم کو فوری ہسپتال روانہ کیا گیا ہے
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سی سی ڈی جھنگ اپنی ٹیم اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

جھنگ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب اور گھیرا تنگ کرنے کا عمل جاری رہے گا

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جھنگ

Jhang Police Official-Page RPO Faisalabad Punjab Police Pakistan

شورکوٹ بارش کے بعد سے اب تک ستھرا پنجاب شورکوٹ کی ٹیموں کی انتھک کاوشوں اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری رسپانس...
10/07/2025

شورکوٹ بارش کے بعد سے اب تک ستھرا پنجاب شورکوٹ کی ٹیموں کی انتھک کاوشوں اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری رسپانس نے شورکوٹ کی گلی محلوں میں جہاں صفائی کا خیال رکھا وہیں پر نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا۔ ان تصاویر میں حیدر خان کی ٹیم کو کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ امید رکھتے ہیں کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم اور میونسپل کمیٹی اسی طرح عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھے گی

09/07/2025

شورکوٹ
شدید طوفانی بارش کے دوران جس طرح ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی شورکوٹ کی ٹیموں نے بھرپور مستعدی، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فوری اقدامات کیے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی ہو یا سڑکوں پر صفائی کا عمل، ان ٹیموں نے دن رات محنت کر کے شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا۔ ہم ان کی اس بروقت کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ ادارے آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور ذمہ داری سے عوامی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

عمران حیدر کملانہ
صدر سٹی پریس کلب شورکوٹ

پراپرٹی یونین شورکوٹ کا محرم الحرام کے پُرامن انعقاد، شیعہ سنی یگانگت اور ادارہ جاتی خدمات پر خراجِ تحسینپراپرٹی یونین ش...
08/07/2025

پراپرٹی یونین شورکوٹ کا محرم الحرام کے پُرامن انعقاد، شیعہ سنی یگانگت اور ادارہ جاتی خدمات پر خراجِ تحسین

پراپرٹی یونین شورکوٹ کے فعال و مخلص سیکرٹری جناب صابر ہاشمی نے محرم الحرام کے دوران عزاداریِ امام حسینؑ کے پُرامن، منظم اور باوقار انعقاد پر جھنگ پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، رینجرز، ریسکیو 1122، امن کمیٹی، میڈیا، واپڈا، بلدیہ (میونسپل کمیٹی) اور دیگر تمام اداروں کے مثبت، مربوط اور پیشہ ورانہ کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جناب صابر ہاشمی نے خصوصاً ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی مدبرانہ قیادت اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی میں پولیس افسران و اہلکاروں نے جس جانفشانی، فرض شناسی اور جذبۂ خدمت سے اپنے فرائض انجام دیے، وہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور بلدیہ کی جانب سے صفائی، نکاسی و روشنی کے بہترین انتظامات نے ماحول کو مزید پُرامن اور سہولت بخش بنایا، جس پر پوری انتظامیہ داد و تحسین کی مستحق ہے۔

جناب صابر ہاشمی نے اس موقع پر اہلسنت برادری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سبیلوں، لنگر اور رفاہی خدمات میں جس محبت، خلوص اور دینی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، وہ شیعہ سنی اتحاد کی روشن مثال ہے اور ثابت کرتا ہے کہ امتِ مسلمہ کا باہمی احترام ہی اصل اسلام کی روح ہے۔

پراپرٹی یونین شورکوٹ کی جانب سے تمام سیکیورٹی اداروں، سرکاری محکموں، مذہبی ہم وطنوں، بالخصوص اہلسنت بھائیوں کو دلی مبارکباد اور شکریہ پیش کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اس مقدس مہینے کے تقدس اور عزاداروں کی خدمت میں بہترین کردار ادا کیا۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ اتحاد، یگانگت اور خیر خواہی ہمیشہ سلامت رہے اور ہمارا معاشرہ امن، اخوت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنے۔

صابر ہاشمی
سیکرٹری
پراپرٹی یونین شورکوٹ

جن راہوں سے گزرنے والا گزرنا چھوڑ دیں  ، وہاں وقت خود رکاوٹیں اُگانے لگتا ہے۔"۔۔۔
07/07/2025

جن راہوں سے گزرنے والا گزرنا چھوڑ دیں ، وہاں وقت خود رکاوٹیں اُگانے لگتا ہے۔"۔۔۔

Address


Telephone

+923457072070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Shorkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share