Your Trusted Source for Real News
Breaking news, headlines, and expert insights — all in one place. Stay informed. Stay empowered.
29/11/2025
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
ایڈووکیٹ حسیب جمالی 2679 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سرفراز میتلو 2604 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
29/11/2025
کراچی
29 نومبر 2025
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی اپنی بنیاد ڈالے ہوئے 58 سال مکمل کر رہی ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں تقاریب منعقد کئے جا رہے ہیں، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے تقاریب کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے، مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، ملک بھر کے مختلف مقامات پر ڈجیٹل اسکرینیں لگائی جائیں گی ، جن پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب براہِ راست نشر کیا جائے گا تاکہ عوام پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد اور خدمات کے حوالے سے براہِ راست دیکھ سکیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے جو قربانیاں، کارنامے خدمات سرانجام دیئے ہیں، ان کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت کی بنیاد قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، قومی شناختی کارڈ کا اجراع، ملک بھر میں تعلیمی اداروں کا قیام ان کے دور حکومت میں ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی اور خواتین کی مضبوط آواز بنیں، جبکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھارت میں کشمیر کا مقدمہ جرات کے ساتھ پیش کیا، ان کے سر کی قیمت مقرر ہونے کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پیپلز پارٹی نے کبھی اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کیا، دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور پھانسی کے پھندے تک قبول کیے، اٹھاون سال میں سازشیں بھی ہوئیں اور میڈیا ٹرائل بھی کیے گئے، لیکن پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ ملک اور عوام کے لیے رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی سیاسی جماعت اکیس لاکھ گھر مفت نہیں بنا رہی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاک گھر بنا رہی ہے اور خواتین کو ان کے مالکانہی حقوق دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے سستی بجلہ تھر کے کوئلے سے بنائی جارہی ہے، تھر کول سے ملک کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، ماہرین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان میں سب سے سستی بجلی تھر کے کوئلے سے ہی تیار کی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کسانوں کو تو فائدہ پہنچایا جاتا رہا لیکن پاکستانی کسانوں کو مشکلات میں دھکیلا گیا، جس پر بلاول بھٹو نے بھرپور آواز اٹھائی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا جہاز عبرتناک طریقے سے گرایا اور بھارتی پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا، بھارت خود کو سپر پاور کہلاتا ہے مگر پاکستان نے اسے فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد بھارت دنیا میں رسوا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگیں بھی لڑ رہا ہے اور کئی چیلنجز کا سامنا بھی کر رہا ہے، لیکن ہماری فورسز نے ہمیشہ بھارت کو شکست دی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری سے گزارش کروں گا کہ جس طریقے سے آپ اقتدار میں آئے ہیں وہ آپ کو ہی قبول ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس طرح سے کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے، وہ جب بھی آئیں گے وہ عوام کی سپورٹ اور مینڈیٹ سے ہی اقتدار میں آئیں گے، آپ کی طرح نہیں آئیں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ گورنر کی تبدیلی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ کس کی شیروانی تیار ہو رہی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تمام سہولیات کے ساتھ موجود ہیں، ان پر کوئی تشدد نہیں ہو رہا، لیکن وہ جیل سے بھی ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور بیرونِ ملک دشمن قوتوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے بہت سے ہیروز کھو دیے، جن میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے، جو قوم کا قیمتی اثاثہ تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں اور ملک و اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔
کراچی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا، آج کراچی کو سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں، اب کراچی میں کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
21/11/2025
*سندھ پولیس نے کراچی میں اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کی تیاری کردی۔*
پولیس کی جانب سے نو پارکنگ جرمانوں کے لیے ’روبوٹ کاریں‘ تیار کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ پر خودکار کیمروں سے لیس کاریں گشت کریں گی
21/11/2025
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی جانب سے 21 نومبر کو کینجھر جھیل پر فشریز ڈے کی تقریب کا اعلان
سندھ میں ماہی گیری کا فشریز ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا جائے گا، محمد علی ملکانی
محمد علی ملکانی نے مقامی ماہی گیر کی محنت اور معیشت میں کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیا
ملکانی کا نوجوان نسل کو ماہی گیری کے شعبے میں حصہ لینے اور جدید بنانے کی دعوت
سندھ حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی، حفاظتی آلات اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کر رہی ہے، محمد علی ملکانی
محمد علی ملکانی نے وڈیو بیان کے ذریعے سب کو کینجھر جھیل پر شرکت کی دعوت دی
18/11/2025
شہید بینظیر ٹراما سینٹر کے چیف ڈاکٹر صابر میمن کی کراچی میں بائیک چلانے والوں اور انکے والدین سے اپیل جو انتہائی اہم اور غور طلب ھے۔۔۔۔۔ See more
18/11/2025
سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے لیکن
یہاں شہر کراچی میں شاید کوئی قانون نہیں
18/11/2025
سندھ حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے قانون کے نفاذ کے بعد ڈمپروں نے ٹریکرز کی تنصیب شروع کر دی۔
شہر میں ڈمپر کے حادثات اور اموات کے بعد ڈمپروں میں ٹریکر کی تنصیب شروع ہو گئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کی ہدایات پر 606 ڈمپروں میں ٹریکرز نصب کر دیے گے۔
ڈمپر ایسوسی ایشن نے ٹریکرز کی تنصیب کے بعد اس کا کنٹرول ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں آئی ٹی برانچ کے حوالے کر دیا ہے، یہ اقدام شہر میں بھاری گاڑیوں کی مؤثر مانیٹرنگ، ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری اور جدید ٹریکنگ سسٹم کے عملی نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے مطابق فہرست میں شامل ڈمپرز کو کراچی کی حدود میں رات کے اوقات میں چلانے کی اجازت ہوگی، دن کے وقت یہ ڈمپر کورنگی انڈسٹریل ایریا، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، سائٹ ایریا، قاسم پورٹ اور کیماڑی پورٹ میں باقاعدہ چل سکیں گے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کی حدود میں چلنے والے ڈمپرز کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، نادرن بائی پاس، سپر ہائی وے اور دیگر نیشنل ہائی ویز پر ڈمپر مالکان اپنے معمول کے مطابق رفتار سے ڈمپر چلا سکیں گے۔ ڈمپر ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹریکر سسٹم کے نفاذ سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، حادثات میں کمی آئے گی اور بھاری گاڑیوں کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔
15/11/2025
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں (سرجانی) عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نئے روٹ پر سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی۔ صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کرسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
14/11/2025
وفاقی سرکار نے ریٹائرڈ ایڈمرل شاہد احمد چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ تعینات کردیا۔
14/11/2025
ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بھی موجود ہیں۔
13/11/2025
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
13/11/2025
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم پل پر دستخط کردیئے جو دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی
Be the first to know and let us send you an email when The News Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.