Kashan TV

Kashan TV News and entertainment illegal act must be prohibited

بونی اپر چترال کے صوبیدار صاحب مراد کو صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقیپشاور:بونی اپر چترال سے تعلق رکھنے والے ایف سی کور کے...
20/07/2025

بونی اپر چترال کے صوبیدار صاحب مراد کو صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی

پشاور:
بونی اپر چترال سے تعلق رکھنے والے ایف سی کور کے فرض شناس اور بہادر افسر صوبیدار صاحب مراد کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں صوبیدار رینک سے ترقی دے کر صوبیدار میجر کے اعلیٰ عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔
موصوف اس وقت 186 ونگ دیر سکاؤٹس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ملک و ملت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ ان کی ترقی سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور اس کامیابی کو چترال کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ صوبیدار میجر صاحب مراد کی ترقی نوجوان نسل کے لیے ایک مثال ہے کہ محنت، دیانت داری اور خلوص نیت سے انجام دی جانے والی خدمت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

یہ عورتیں دوسروں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہیں… اور خود بھی!تحریر: Azeem Shahحال ہی میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی معلوما...
19/07/2025

یہ عورتیں دوسروں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہیں… اور خود بھی!

تحریر: Azeem Shah

حال ہی میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی معلومات کے مطابق، اپر چترال میں شرحِ خواندگی 80 سے 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو کہ بلاشبہ ایک قابلِ فخر اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ یہ شرح صرف تعلیم یافتہ افراد کی تعداد کو نہیں بلکہ علاقے کی ترقی کی استعداد کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ لیکن اس مثبت پہلو کے ساتھ ساتھ، ہمیں ایک نہایت سنگین اور حساس مسئلے کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپر چترال میں کالے جادو (سحر و جادو) کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے، اور یہ عمل زیادہ تر خواتین کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ کئی بار یہ عمل نادانی، حسد یا ذاتی دشمنی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ میری اپنی گاؤں کی چند خواتین کے بارے میں بھی مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسے کاموں میں ملوث ہیں، مگر وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ کالا جادو نہ صرف دوسروں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس کے منفی اثرات سب سے پہلے کرنے والے پر ہی پڑتے ہیں۔

اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم مقامی سطح پر اس موضوع پر بھرپور آگاہی مہم چلائیں۔ دینی رہنماؤں، اساتذہ، سماجی کارکنوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس بارے میں آواز اٹھانی چاہیے۔ عوام کو یہ بتایا جائے کہ کالا جادو نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ معاشرتی تباہی کا سبب بھی بنتا ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کے نقصانات اور اس کی سزا کو بیان کیا جائے تاکہ لوگ خوفِ خدا کے ساتھ ساتھ اس دنیا میں بھی اس کے نتائج سے واقف ہو سکیں۔

ہمیں نفرت، حسد اور بدگمانی جیسے جذبات کے بجائے محبت، خلوص اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ صرف اسی صورت میں ہم ایک پُرامن اور باوقار معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے نور اور رحمت کے سائے میں رکھے، ہمیں سچائی اور خیر کے راستے پر چلنے کی توفیق دے، آمین۔

— Azeem Shah

محمد خالد خان ڈی ہی او ہنگو کئی دنوں سے دہشت گردوں کے خلاف اپریشن میں بنفس نفیس شریک ہوکر مزاحمت کاروں کی گولیوں کا نشان...
19/07/2025

محمد خالد خان ڈی ہی او ہنگو کئی دنوں سے دہشت گردوں کے خلاف اپریشن میں بنفس نفیس شریک ہوکر مزاحمت کاروں کی گولیوں کا نشانہ بنکر سی ایم ایچ کوہاٹ میں معمولی اپریشن کے بعد صحت یاب ہوکر تیمارداروں سے مل رہے ہیں ان کی صحت مکمل خطرے سے باہر ہے اپریشن کے فوراً بعد مختلف چینلز کی جانب سے تشویشناک خبریں ذیر گردش تھی لہذا ڈی پی او محمد خالد خان اب مکمل طور پر رو بہ صحت ہے ڈاکٹر کے مطابق ایک دو تین بعد وہ ہسپتال سے فارغ کی جائینگے لہذا تمام بہی خواہوں کی تسلی اور
اطمینان کیلے اطلاع عرض ہے۔

---ہنگو سے افسوسناک خبر — کشان نیوزہنگو (کشان نیوز چترال) — ہنگو کے علاقے زرگیری میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز ا...
19/07/2025

---

ہنگو سے افسوسناک خبر — کشان نیوز

ہنگو (کشان نیوز چترال) — ہنگو کے علاقے زرگیری میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
اس آپریشن میں ڈی پی او ہنگو خالد خان چترالی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئے اور شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر پشاور منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈی پی او خالد خان کا تعلق اپر چترال کے علاقے تورکھو اجنو سے ہے، اور وہ ایک فرض شناس، دلیر اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ہمیشہ تعریف کی جاتی رہی ہے۔ ان کی قیادت میں ہنگو میں کئی کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔

اسی آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے کس قدر قربانیوں سے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

📣 کشان نیوز چترال کی انتظامیہ اور ممبران ڈی پی او خالد خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

🤲 اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔

قوم کو آپ پر فخر ہے، خالد خان چترالی صاحب!

اپر چترال کا تعلیمی درجہ بندی میں نمایاں پوزیشن اے کے ڈی این، الخدمت فاؤنڈیشن ودیگر انقلابی این جی اوز کے ثمرات ملنا شرو...
18/07/2025

اپر چترال کا تعلیمی درجہ بندی میں نمایاں پوزیشن

اے کے ڈی این، الخدمت فاؤنڈیشن ودیگر انقلابی این جی اوز کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں اس حوالے سے سب سے اہم کردار اے کے ڈی این کا رہا ہے جنہوں نے ایجوکیشن سیکٹر میں اس وقت یہاں کام شروع کیا جب سرکاری تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر تھے الحمد للہ اج تعلیمی درجہ بندی میں اپر چترال سب سے اگے ہے
گذشتہ چند سالوں سے اپر و لوئر چترال کے بہت سارے باصلاحیت بیٹے اور بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کر کے اہم عہدوں تک پہنچ کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں جن میں اکثریت انہی اداروں سے پڑھے ہوئے طلباء کی ہے آج اس لٹریسی ریٹ کو دیکھتے ہوئے ان اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دل کیا اس امید اور دعا کے ساتھ کہ اب تک موڑکہو میں ہماری اپنی سستیوں اور نا اہلی کی وجہ سے اس لیول کا تعلیمی ادارہ نہیں ہیں جو لیول اے کے ڈی این کا ہے
اج اگر اس علاقے میں بھی ان اداروں کے اسکول دیگر علاقوں کی طرح ہوتے تو یہ درجہ بندی اسی، نوے نہیں سو فیصد ہوتا
ہم امید کریں گے کہ اس حوالے سے مستقبل میں ہمیں اچھی خبریں
سننے کو ملے
Copy from Qari Mir Fayaz Chitrali

چترال کے فنکار منصور علی شباب "گلوبل انکاؤنٹر ٹیلنٹ ریٹریٹ" میں ورلڈ کلاس آرٹسٹ کے طور پر منتخبدبئی (نمائندہ خصوصی) — چت...
18/07/2025

چترال کے فنکار منصور علی شباب "گلوبل انکاؤنٹر ٹیلنٹ ریٹریٹ" میں ورلڈ کلاس آرٹسٹ کے طور پر منتخب

دبئی (نمائندہ خصوصی) — چترال کے معروف فنکار منصور علی شباب کو عالمی سطح پر ہونے والے "گلوبل انکاؤنٹر ٹیلنٹ ریٹریٹ" میں ورلڈ کلاس آرٹسٹ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پروگرام دبئی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے 100 باصلاحیت فنکاروں اور کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

منصور علی شباب اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ نہ صرف مختلف عالمی شخصیات، فنکاروں اور لیڈرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں بلکہ مختلف تربیتی و تخلیقی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ریٹریٹ کے اختتام پر، وہ چترال کی ٹیم "بزمِ چھترار" کے ہمراہ کھوار زبان میں ایک خصوصی ثقافتی پرفارمنس پیش کریں گے، جس کا مقصد چترالی ثقافت اور زبان کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

منصور علی نے اپنے بیان میں کہا:

> "یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں اپنے علاقے، اپنی زبان اور اپنے کلچر کی نمائندگی اس عالمی پلیٹ فارم پر کر رہا ہوں۔ میں ٹیلنٹ انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اسماعیلی کونسل کا دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے فن کو سراہتے ہوئے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو تمام تقریبات کی تفصیلات سوشل میڈیا کے ذریعے بروقت فراہم کرتے رہیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت  علمائےاسلام کے گرپال سنگھ افریدی منتخب  ۔گرپال سنگھ آفریدی کا تعلق خیبر تح...
17/07/2025

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے
اسلام کے گرپال سنگھ افریدی منتخب ۔
گرپال سنگھ آفریدی کا تعلق خیبر تحصیل باڑہ قبیلہ ملک دین خیل سے ہیں
گرپال سنگھ آفریدی کو ایم پی اے بنے پر پورے سیکھ کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس کا فیصلہ، اے این پی کی شاہدہ وحید اسمبلی کی رکن منتخبپشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون کی م...
17/07/2025

خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس کا فیصلہ، اے این پی کی شاہدہ وحید اسمبلی کی رکن منتخب

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا گیا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی شاہدہ وحید نے کامیابی حاصل کی۔

الیکشن کمیشن میں ہونے والے اس ٹاس میں اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ ٹاس کا فیصلہ اے این پی کے حق میں آیا، جس کے بعد شاہدہ وحید رکن صوبائی اسمبلی بن گئیں۔

شاہدہ وحید کی کامیابی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ ٹاس کے موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے اور اس عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔

مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پھلدار پودوں کی تقسیمبونی۔ محکمہ جنگلات اپر چترال کی طرف سے مون سون شجر کاری سے متعلق ...
17/07/2025

مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پھلدار پودوں کی تقسیم
بونی۔ محکمہ جنگلات اپر چترال کی طرف سے مون سون شجر کاری سے متعلق آگاہی دینے کے سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں پھلدار پودوں کی تقسیم کے سلسلے میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی، جس میں خاص مہمانوں کی حیثیت سے جی ایم ٹورزم خیبر پختونخوا محمد علی سید ،صدر پریس کلب اپر چترال محمد علی مجاہد، ڈائریکٹر بی آئی ایس پی جاوید علی, ایس ڈی ایف او بشیر اللہ،کمیونٹی ڈیولپمنٹ آفیسر مس نسرین،بلاک آفیسر محمد امین اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کے علاؤہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے جملہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے علاقے میں موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے حالات کو قابو کرنے کے لیے شجر کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی، آخر میں تقریب کے شرکاء میں پھلدار پودوں کی تقسیم کے ساتھ ہسپتال کے احاطے میں پودے لگا کر اپر چترال میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
(فوٹو گرافی سرفراز شاہد)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 ج...
17/07/2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی بروز اتوار صبح 9 بجے طلب کر لیا۔

گورنرخیبرپختونخوا نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کیجانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیدی

صوبائی اسمبلی کا اجلاس مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لینے کیلئے بلایا گیا

گورنر سیکرٹریٹ کیجانب سے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے سمری بجھوانے کا کہا گیا تھا

رول ہیلتھ سنٹر مستوجوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال جناب ڈ...
17/07/2025

رول ہیلتھ سنٹر مستوج
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال جناب ڈاکٹر فرمان ولی صاحب نے رول ہیلتھ سنٹر مستوج کا دورہ کیا
رول ہیلتھ سنٹر مستوج کے ائی پی آئی سنٹر،،،،او پی ڈی ،،،واڈ اور ادویات اسٹور سمیت رول ہیلتھ سنٹر مستوج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا تمام عملہ کو ڈیوٹی پر حاضر پایا ادویات بھی دستیاب ہیں
بگ کیچ اپ راونڈ تھری کے سلسلے میں فکسڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا
اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال جناب ڈاکٹر فرمان ولی صاحب نے کہا کہ مریضوں کو ہرقسم کی سہولیات مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے
ہمار اعزم 👈تمام مریضوں کو بلا تفریق سہولیات مہیا کرنا

چترال بار ایسوسی ایشن اور دروش بار کے صدور کا چیف جسٹس پشاور سے ملاقاتچترال. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدر مو...
16/07/2025

چترال بار ایسوسی ایشن اور دروش بار کے صدور کا چیف جسٹس پشاور سے ملاقات

چترال. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدر مومن الرحمن ایڈوکیٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرکے بار اور بینچ کے مسائل کو حل کرنے اورچترال میں لوگوں کوانصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر گفتگو کی،وکلاء کے نمائندوں نے اس موقع پرچترال کے اندرعدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے،جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کے تعمیراتی کام میں 13سالوں کی مجرمانہ تاخیر کانوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

بار کے زمہ داروں نے وکلاء کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔چیف جسٹس نے وکلاء کے معروضات سنے اورمسائل کوحل کرکے بینچ اوربار کو مناسب سہولیات دینے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔بار کے زمہ داروں نے چیف جسٹس کو چترال کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

Address


Telephone

+923005020049

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashan TV:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share