Swat Fresh News

Swat Fresh News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swat Fresh News, Media/News Company, Manama.

✦ سوات فریش نیوز✓ سب سے پہلے، سب سے تیز! ✦
🚀 ہر لمحہ باخبر، ہر خبر مستند!
⚡ تازہ ترین مقامی و قومی خبریں
🎙️ خصوصی رپورٹس، انٹرویوز اور تجزیے
📢 اشتہارات اور تقریبات کی شاندار تشہیر
✅ تیزی، سچائی، اور اعتماد – ہماری پہچان
📞 رابطہ کریں: 0346-9406421

راولپنڈی : نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتارراولپنڈی پولیس نے نوکری ...
06/08/2025

راولپنڈی : نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے پیوند کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے چار ملزموں کو پکڑا ہے جنہوں نے پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کے لیے گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، پولیس نے فوری رسپانڈ کیا تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا، جسے آزاد کروایا گیا۔
اس حوالے سے درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہری کو بلا کر نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوش کیا گیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کروانے کا مقصد متاثرہ شخص کا گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

پولیس نے ملزموں عاکف، نسیم، راکیش اور ساون کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپر دیر: تھانہ گوالیری میں فائرنگ کا واقعہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمیاپر دیر (نمائندہ سوات فریش نیوز)تھانہ گوالی...
06/08/2025

اپر دیر: تھانہ گوالیری میں فائرنگ کا واقعہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

اپر دیر (نمائندہ سوات فریش نیوز)
تھانہ گوالیری کے حدود میں واقع ڈوپ سر بلاک پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جھان باچا ولد نامعلوم شہید جبکہ دوسرا اہلکار صاحب زادہ (بیلٹ نمبر 5215، پلاٹون 108) شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
سوات فریش نیوز آپ کو تازہ ترین معلومات سے باخبر رکھے گا

ڈی جی خان ایکسیڈنٹ امنے سامنے ٹکر  موٹر سائیکل اور ہائی لیکس میں موٹر سائیکل کے دو افراد میں سے ایک انتقال ہو گیا اور دو...
06/08/2025

ڈی جی خان ایکسیڈنٹ
امنے سامنے ٹکر موٹر سائیکل اور ہائی لیکس میں
موٹر سائیکل کے دو افراد میں سے ایک انتقال ہو گیا اور دوسرے کی شدید حالت خراب ہائی لیس کے فرنٹ والے ادمی کا انتقال ہو گیا اور دوسرا ہسپتال میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

عالمگیر خان لودھی ٹریفک انچارج کو سلام۔اس شخص کا چالان  کرنے لگا تو اس کے بیٹے نے بتایا کہ میری امی فوت ہو چکی ہیں😭 اور ...
06/08/2025

عالمگیر خان لودھی ٹریفک انچارج کو سلام۔
اس شخص کا چالان کرنے لگا تو اس کے بیٹے نے بتایا کہ میری امی فوت ہو چکی ہیں😭 اور میں اپنے ابو کے ساتھ رکشے پر آتا ہوں میری ایک چھوٹی بہن بھی ہے جو چھ ماہ کی ہے جس کو میری پھپھو پال رہی ہیں 😪میرے ابو یہاں سے جو کماتے ہیں وہ میری بہن کے دودھ کے لیے اور میرے لیے کماتے ہیں اس کی یہ بات سنی تو انہیں فورا چھوڑ دیا اور ان کی مدد کی اور عزت کی

05/08/2025

ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کی چکدرہ انٹرچینچ پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی۔۔۔ دیگر قیادت بھی ہمراہ موجود ہے۔۔۔

سوات میں گرینڈ جرگہ نے کسی بھی ممکنہ آپریشن کو مسترد کرنے کا متفقہ اعلان کردیا سوات : سوات میں امن و امان کی صورتحال کے ...
05/08/2025

سوات میں گرینڈ جرگہ نے کسی بھی ممکنہ آپریشن کو مسترد کرنے کا متفقہ اعلان کردیا

سوات : سوات میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کمشنر آفس سیدو شریف کے جرگہ ہال میںں گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کی۔

اس جرگے میں ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان، ممبران صوبائی اسمبلی اختر خان ایڈوکیٹ، علی شاہ خان ایڈوکیٹ، سلطان روم، محمد نعیم، حمید الرحمان، سٹی میئر شاہد علی خان، چیئرمین تحصیل کبل سعید خان، چیئرمین بریکوٹ کاشف علی، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر، ڈی پی او سوات محمد عمر، ڈی سی سوات سلیم جان مروت،پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین مختیار خان یوسفزئی، خورشید کاکا جی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری اکرام خان، عبدالجبار خان، قومی وطن پارٹی کے شیرزادہ بہادر خان، جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا سید قمر، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر قوی خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمید الحق، اختر علی خان، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر زاہد خان، سابق ضلعی ناظم جمال ناصر خان، سوات پریس کلب کے صدر نیاز احمد خان، سینئر صحافی، وکلاء، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے، تاج تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف مکتبہ فہرست تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فضل حکیم خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ سوات کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کسی کا باپ بھی سوات کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہم اپنے عوام کی خاطر کسی بھی عہدے کی پروا کیے بغیر میدان میں موجود رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی واضح ہدایات ہیں کہ سوات کے عوام کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام جو فیصلہ کریں گے، وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔ سوات اب کسی نئے امتحان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔فضل حکیم نے موجودہ صورتحال میں اتحاد، یکجہتی اور ذمہ داری کے مظاہرے پر زور دیا۔ جرگے کے دوران شرکاء نے پولیس سے مکمل تعاون، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے، اور عوامی رابطے کے مؤثر نظام پر اتفاق کیا۔

فضل حکیم نے کمشنر ملاکنڈ، ڈی آئی جی، ڈی پی او اور ڈی سی سوات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سوات کے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، امن و امان سے متعلق کوئی فیصلہ عوام کے اعتماد کے بغیر ناقابلِ قبول ہوگا۔

آخر میں فضل حکیم خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام بیدار، باشعور اور پرعزم ہیں، اور وہ ہر سطح پر امن کے خلاف کسی بھی سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے۔ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن شیراکبرخان نے اس موقع پر جرگہ کویقین دلایا کہ سوات میں سات ہزار اہلکار عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے موجود ہیں اور کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں گے۔

ملاکنڈ: سوات موٹروے چکددہ انٹرچینج کے مناظر!
05/08/2025

ملاکنڈ: سوات موٹروے چکددہ انٹرچینج کے مناظر!


05/08/2025

‏علی امین گنڈا پور کی حالیہ میٹرک امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن لینے والے خصوصی طالبعلم سے ملاقات۔ انہوں نے طالبعلم سدیس کے لیے 4 لاکھ روپے نقد انعام، 50ہزار ماہانہ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ بطور انعام دیا۔
یہ بہت اچھی بات ہے کہ ایک عریب بندے سے اتنا مدد کریں ۔ ان کے دونوں ہاتھ سے محروم ہیں

05/08/2025

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب سمیت 9ارکان کو نااہل قرار دے دیا

محبوب امین خان ایڈووکیٹ کا تعزیتی بیانانا للہ وانا الیہ راجعونبحرین بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سینئر قانون دان گوہر عل...
05/08/2025

محبوب امین خان ایڈووکیٹ کا تعزیتی بیان

انا للہ وانا الیہ راجعون
بحرین بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سینئر قانون دان گوہر علی ایڈووکیٹ کے انتقال کی خبر نہایت افسوسناک اور دل کو رنج دینے والی ہے۔
مرحوم ایک نہایت نفیس، باوقار اور اصول پسند وکیل تھے، جن کی خدمات کو بار اور عدلیہ کے حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میں، محبوب امین خان ایڈووکیٹ، دلی دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور ساتھی وکلاء کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، مغفرت فرمائے، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ واقعی قانون کے شعبے کا ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے

05/08/2025
05/08/2025

🎉 صدیق میڈیکل سٹور کا شاندار افتتاح!
سکندر ہسپتال مٹہ کے قریب نئے میڈیکل سٹور کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین اکبر باچا خان اور صدر محمد زبیر خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

💊 اعلیٰ معیار کی ادویات
🌡️ مکمل سنٹی گریڈ کے مطابق
🤝 خوش اخلاق اور تربیت یافتہ عملہ

📍 صدیق میڈیکل سٹور – اعتماد، معیار اور خدمت کا نام!

Address

Manama

Telephone

+923469406421

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Fresh News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swat Fresh News:

Share