بجٹ میں سولر پینلز اور کھاد پر ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
01/06/2026
باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ کے خلاف خار تاجر برادری کا احتجاج
باجوڑ کے خار بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کے خلاف تاجر برادری نے مین چوک خار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت صدر واجد علی شاہ واجد علی شاہ، جنرل سیکرٹری سجاد کاروان سجاد کاروان اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کی۔
مظاہرین نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ خار بازار میں تاجروں اور عام شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے خار بازار چوک بند رکھا، جس کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر شہریوں اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
01/06/2026
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
01/06/2026
خیبر پختون خوا
عید کی 3 چھٹیوں میں 11 لاکھ 64 ہزار سیاح خیبر پختون خوا کے سیاحتی مقامات پر گئے، سب سے زیادہ 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد سیاح وادی سوات گئے
01/06/2026
پشاور،عید کے تین دنوں میں عوام کو پانی کی مسلسل فراہمی
صبح سے رات گئے مسلسل عوام کو ٹیوب ویلز سے پانی کی فراہمی جاری رہی
پشاور(پ ر)پشاور کے شہریوں نے عید الاضحی کے موقع پر ٹیب ویلز سے پانی کی مسلسل فراہمی پر ڈبلیو ایس ایس پی زونل منیجر طارق عزیز، واٹر سپلائی منیجر منیب خان ، چیف سپر وائزر اختر منیراور دیگر تمام واٹر سپلائی سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا،جس کی مسلسل خدمات کی وجہ سے یونین کونسلز 16،17،22،30 کی عوام کو پانی کی صورت میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا،واٹر سپلائی افسران اور سٹاف نے اپنی کارکردگی سے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں،واٹر سپلائی افسران اور اہلکاروں کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ خوشی کے ان موقع پر اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ چھاڑ کر عوام کی خوشیوں کیلئے مصروف خدمت ہو جاتے ہیں جو ایک بہت بڑا نیکی کا کام بھی ہے،اس سلسلے میں افسران اور سٹاف دونوں قابل تعریف ہیں جن کی بدولت عوام کو صفائی ستھرائی کے لئے پانی کی فراہمی مسلسل جاری ر ہی،اور عید کے تین یہ عمل مسلس صبح سے رات گئے تک جاری رہا، اس موقع پر مختلف یونین کونسلز کے رہائشیوں نے کہا کہ انھیں صبح سے لے کر رات گئے تک ٹیوب ویلز سے پانی کی سہولت مسلسل میسر رہی،جس کی وجہ سے انہیں گھریلو امور میں کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا
01/06/2026
اذلان مہمند کے بارے میں ضلعی دفتر ختم نبوت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کے سنئیر نائب امیر اور دیگر مشران کا اہم پریس کانفرنس
01/06/2026
چارسدہ/ کرائم نیوز
تھانہ سٹی کی حدود شہریار پلازہ میں فائرنگ، خواجہ سرا صداقت علی عرف خوشبو عرف ساکن فتح جنگ زخمی۔۔۔۔
خواجہ سرا خوشبو نے پلازے کے چوکیدار مدرار کے خلاف ایف آئی درج کرلی
خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔۔
ملزم: مدرار چوکیدار گرفتار
01/06/2026
سید معصوم شاہ باچا نے کہا کہ
"خت مِ ن ب وت ﷺ پر جان بھی قربان، پارٹی بھی قربان۔ میں ایسی پارٹی کے ساتھ نہیں رہ سکتا جہاں قادیانی ہو۔"
31/05/2026
میرے علم میں نھی تھا کہ یہ بندہ ان سب میں ملوث ہیں
لہزا میں اس بندے سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں
ایمل ولی خان کا ٹویٹ
31/05/2026
چئیرمین الیکشن کمیشن اے این پی خیبرپختونخوا و صدر اے این پی چارسدہ شکیل بشیر خان عمرزئی نے سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے عقائد کے حوالے سے منظم اور مذموم پروپیگنڈہ مہم چلانے، پارٹی ورکرز کے درمیان انتشار، بداعتمادی اور غلط فہمیاں پیدا کرنے اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے پر صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ذلان مومند نامی شخص کے عقائد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آنے کے بعد مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو اپنی نئی تشکیل کردہ ڈیجیٹل ٹیم سے الگ کردیا تھا۔ پارٹی قیادت نے اس معاملے پر تحقیق اور وضاحت کے بعد واضح مؤقف اختیار کیا، تاہم اس کے باوجود سید معصوم شاہ باچہ مسلسل مختلف پارٹی گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کارکنان کو قیادت کے خلاف اکسانے، گمراہ کن بیانیہ پھیلانے اور داخلی انتشار پیدا کرنے میں مصروف رہے۔
شکیل بشیر خان عمرزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی اور غیر متزلزل حصہ ہے، اس حساس معاملے پر سیاست چمکانے، سستی شہرت حاصل کرنے اور پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مرکزی صدر ایمل ولی خان کو تحقیق کے بعد آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ شخص ذلان مومند قادیانی عقائد رکھتا ہے، اُسے فوری طور پر ڈیجیٹل ٹیم سے نکال دیا گیا، لہٰذا اس معاملے کو بنیاد بنا کر پارٹی قیادت کے خلاف زہر اُگلنا بدنیتی اور ذاتی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک منظم سیاسی جماعت ہے، یہاں ڈسپلن، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو عناصر پارٹی کے اندر فتنہ، انتشار اور قیادت کے خلاف بے بنیاد مہم چلائیں گے، اُن کے خلاف آئین و تنظیم کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Be the first to know and let us send you an email when Daily Shabqadar News 12 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.