چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network

  • Home
  • چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network

چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network نثار نیوز نیٹ ورک
Nisar News Network (NNN) is the most famous Social Media Platform

تحصیل حضرو کی صحافت میں مثبت پیشرفت، خود احتسابی کا عمل شروع کرتے ہوئے صحافت کے وقار اور معاشرے کی بہتری کیلئے عملی اقدا...
18/07/2025

تحصیل حضرو کی صحافت میں مثبت پیشرفت، خود احتسابی کا عمل شروع کرتے ہوئے صحافت کے وقار اور معاشرے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا اعلان ، نامور صحافی نثار علی کو دھمکیوں کہ سخت مذمت اور مکمل اظہار یکجہتی ، سینئر صحافیوں پر مشتمل پانچ رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ کے فعال اور صحافیوں کا اہم اجلاس بہادر خان میں معروف صحافی حمزہ خان کے فارم ہائوس میں منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی نثار علی خان ، ملک خالد حسین، حفیظ میر ، اقبال شاہ ، ملک یاسر ، امجد بیگ ، زوہیر عباس ، احسان قریشی، چوہدری عبدالرشید، حاجی راشد منیر، عمر فاروق خان، اسماعیل خان ، ملک آصف اعوان، دلشاد احمد ، ملک تنویر حسین، رب نواز ، باسط آرائییں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بوجہ مجبوری شرکت نہ کرنے والے بزرگ صحافی چھچھ الحاج طارق علی خان ، ڈاکٹر مسعوداختر، شکیل خان، نوید قادری نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں عوام الناس کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صحافت میں چھپی کالی بھیڑوں کی صفائی کی جائے گی اور مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین ، پٹواریوں، پٹرول ایجنسیوں اور کاروباری حضرات سے بھتہ لینے کی شکایات و اطلاعات کو درست قرار دیکر ملوث نام نہاد صحافیوں کو پہلے خبردار کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا اور اگر وہ باز نہ آئے تو متاثرہ سرکاری ملازمین اور کاروباری طبقہ سے مل کر ان ناسوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں تمام صحافیوں نے سینئر صحافی نثار علی خان کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور ڈی پی او اٹک سے مطالبہ کیا گیا کہ نثار علی خان کی درخواست پر فوری کارروائی کرکے دھمکیوں پر مقدمہ درج کیا جائے۔ صحافیوں نے متفقہ طور پر کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اس مقصد کیلئے انتظامی محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرکے تحریری درخواستیں دی جائیں گی۔ اجلاس میں عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جائے اور کسی کا کوئی خوف ڈر محسوس کئے بغیر متعلقہ اتھارٹی کو درخواست دی جائے تحصیل حضرو کے صحافی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے چاہے کوئی خود کو کتنا بڑا صحافی نہ کہلائے۔

18/07/2025

حضرو اتوار منڈی سٹیڈیم کے پاس سے ایک میمنا (بکروٹی) ملی ہے جس کی بھی ہے اپنی نشانی بتا کر لے جائے
03148268260

17/07/2025

حضرو: گاؤں غورغشتی میں عمر ایوب نامی بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، بارش میں عوام بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں

17/07/2025
اعلانڈاکٹر اشرف بٹ، بابو سلیم بٹ کے بھتیجے، طلال بٹ کے کزن خورشید بٹ انتقال کر گئے، نماز جنازہ کی ادائیگی کر دی گئی ، فا...
17/07/2025

اعلان
ڈاکٹر اشرف بٹ، بابو سلیم بٹ کے بھتیجے، طلال بٹ کے کزن خورشید بٹ انتقال کر گئے، نماز جنازہ کی ادائیگی کر دی گئی ، فاتحہ خوانی بلال مسجد پٹھان کالونی میں ہوگی

علاقہ چھچھ تحصیل حضرو میں اقرار الحسن کی ٹیم سر عام کے ممبر نثار علی خان ہیں، اگر کوئی اقرار الحسن کی تصویر دکھا کر خود ...
17/07/2025

علاقہ چھچھ تحصیل حضرو میں اقرار الحسن کی ٹیم سر عام کے ممبر نثار علی خان ہیں، اگر کوئی اقرار الحسن کی تصویر دکھا کر خود کو سر عام کا نمائندہ ظاہر کرے اور کوئی بلیک میل کرتے ہوئے بھتہ یا رقم مانگے تو ہر گز مت دیں۔ ایسے شخص کی اطلاع ڈائریکٹ اقرار الحسن کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ان بکس میں کریں یا نثار علی خان کو معلومات دیں
03005313477

چھچھ کے خوبصورت اور بہادر علاقے کی پہچان حمزہ خان آف بہادر خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ ان کا خاندان نسل در نسل اہلیان ...
16/07/2025

چھچھ کے خوبصورت اور بہادر علاقے کی پہچان حمزہ خان آف بہادر خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ ان کا خاندان نسل در نسل اہلیان بہادر خان کی خدمت میں پیش پیش چلا آ رہا ہے ۔
حمزہ خان نے صحافت کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں، چھچھ کی ثقافت سے بہت پیار کرتے ہیں۔
اپنا چھچھ کے نام سے فیس بک پیج کے ایڈمن بھی ہیں اور اس پلیٹ فارم سے چھچھ کے محروم طبقے کی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں۔
خوف اور ڈر کے الفاظ ان سے لرزتے ہیں ۔ ایک نڈر اور بہادر شخص کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ منافق نہیں ہوتا ۔ سچے اور کھرے دوست کے طور پر محفل یاراں میں الگ پہچان رکھتے ہیں۔
چھچھ کے باوقار صحافیوں کے ساتھ اکثر مسائل کی نشاندہی کرتے نظر آتے ہیں۔ میں حمزہ خان کی خدمات ، بہادری اور بے باکی دیکھتا ہوں تو خواہش ہوتی ہے وہ چھچھ کے صحافیوں کی یونین کے چیئرمین ہوں ۔ چھچھ نیوز نیٹ ورک حمزہ خان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہے۔

نثار علی خان، چیف ایگزیکٹو چھچھ نیوز نیٹ ورک

16/07/2025

تھانہ حضرو کی حدود میں ہٹیاں کے قریب غازی بروٹھا نہر کے کنارے سے یہ سائیکل اور چپل ملے ہیں۔
اگر کسی کے پاس کچھ معلومات ہوں تو تھانہ حضرو یا ہٹیاں پولیس چوکی پر رابطہ کریں

زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سائیکل اور چپل کے حوالہ سے وارثان تک اطلاع پہنچ سکے

Family Skin & laser ClinicDr Muhammad Arif MBBS RMPSkin,Hairs, laser and Aesthetics لیزر ہیئر ریموول مشینناپسندیدہ بالوں...
16/07/2025

Family Skin & laser Clinic
Dr Muhammad Arif
MBBS RMP
Skin,Hairs, laser and Aesthetics
لیزر ہیئر ریموول مشین
ناپسندیدہ بالوں سے چھٹکارا حاصل کریں! اب فیملی پولی کلینک حضرو میں جدید لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ، تیز رفتار اور مؤثر علاج دستیاب ہے۔

مستقل نتائج: بار بار شیونگ یا ویکسنگ سے نجات۔

محفوظ طریقہ کار: جدید لیزر مشین اور ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی۔

درد سے تقریباً پاک: روایتی طریقوں کے مقابلے میں کم تکلیف۔

جلد کی حفاظت: تمام جلدی اقسام کے لیے موزوں۔

رابطہ کریں:
📞0310-0008816
☎️0572310264

(فیملی پولی کلینک، نزدِ نواز شریف سکول، حضرو®️)

اپنی خوبصورتی اور اعتماد میں اضافہ کریں۔ آج ہی اپائنٹمنٹ بُک کروائیں

16/07/2025

پیٹرول ڈیزل مہنگے پہ مہنگا، عوام کو مہنگائی کی چکی میں مزید کتنا پیسا جائے گا؟

15/07/2025

اٹک: نادرا آفس کے سامنے شوکت فش کے ساتھ سڑک کی افتتاحی تقریب، مہمان خصوصی ایم این اے ممبر جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد کا خطاب

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

SAR E AAM

کرپشن اور برائیوں کے خلاف جنگ.......اقرار الحسن کے سنگ ۔۔۔انشاء اﷲ