14/02/2026
سیاسی و قبائلی رہنماء حاجی صدام حسین عمرانی کی جانب سے افواج پاکستان اور ایف سی بلوچستان کے حق میں علی آباد روڈ سے شاندار ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے حاجی صدام حسین عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی نکالنے کا مقصد اپنے افواج پاکستان کو خیراج تحسین پیش کرنا ہے افواج پاکستان اور ایف سی بلوچستان کی ملک و صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ملک میں جس وقت مشکل گھڑی آئی تو افواج پاکستان اپنے ملک کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی اور ہمیں اپنے افواج پاکستان اور ایف سی بلوچستان پر فخر ہے پوری قوم اپنے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے
ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور ایف سی بلوچستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے