Voice of DM

Voice of DM مختلف موضوعات پر Voice of DM چینل کی رپوٹس،_تبصرے اورجائزے دیکھئیے، سنئیے اور اپنی رائے دیجئیے، اور آپ بھی وائس آف ڈی ایم کا حصہ بنئیے۔

وائس آف ڈی ایم VoDM ایک عوامی چینل ہے اپنے خبروں اور اشتہار کیلئے رابطہ کریں
https://youtube.com/?si=ggT48tkYPXJwXcmt

03/11/2025

گزشتہ دنوں ایک نئی آئی ڈی سے چلنے والے شخص نے اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے معذرت کی اور ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔ میں نے بھی درگزر کرتے ہوئے اسے معاف کر دیا۔
دوستوں اور احباب سے گزارش ہے کہ میرا یہ پیغام مکمل سنیں، اپنی قیمتی رائے دیں اور ویڈیو کو ضرور شیئر کریں۔ 🙏🤝

02/11/2025

امتیاز بگو نے انٹرویو کو ایڈیٹ کرکے آگے پیچھے کیا اور میمز بنانے کے فعل کی شدید مزمت کرتے ہیں اس نے صرف کمنٹس اور فالوورز بڑھانے کے مقصد کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کے آئی ڈی پر جا کر رپورٹ کریں۔ ان شاء اللہ جلد اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ شکریہ۔

02/11/2025

شہید مراد کالونی اوستا محمد کے مکین سہولیات سے محروم، نہ کوئی پکا روڈ، نہ نالی، بارش میں گھروں میں قید، صفائی کا شدید فقدان، جس سے ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مقامی رہائشی محبوب علی دایو رہنماء PPP و دیگر نے گورنمنٹ سے فوری توجہ اور رہنمائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئیے، ان کی آواز کو پہنچائیں، تاکہ ہماری کالونی کو حق ملے اور زندگی بہتر بنے!

02/11/2025

میں تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ چند سال قبل کراچی میں "فنکار" پروگرام کے ایک آڈیشن میں میں نے حصہ لیا تھا۔ بدقسمتی سے، اس شخص نے میرے انٹرویو کو بغیر اجازت آگے پیچھے کر کے، اور ایڈیٹ کر کے ایک غیر مناسب انداز میں پیش کیا ہے۔ ایسے غیر اخلاقی سوالات مجھ سے پوچھے گئے تھے جن کے لیے میرے پاس کوئی مناسب جواب نہیں تھا، لہذا اب اسی ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے دوبارہ چلانے لگا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ پیکج بنانے کا مقصد مثبت اور تعمیری رپورٹنگ تھی نہ کہ ویڈیوز کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا۔ میں اس غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی عمل کی سخت مزمت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے حق میں تمام دوست کومنٹس کرینگے۔ شکریہ

02/11/2025

جی این این GNN بن گئی اسپورٹس مینوں کی آواز، ضلع اوستا محمد کے کرکٹ گراؤنڈ میر عبدالنبی خان جمالی پی سی بی کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے کروڑوں روپے منظور ہوئے لیکن ان کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ مزید دیکھئیے پوری رپورٹ۔۔

01/11/2025

اوستا محمد سے گڑھی خیرو تک سڑک پر سالوں سے کوئی مرمت نہیں، راستہ اتنا خراب کہ مریض لاڑکانہ جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیتے ہیں۔ عوامی مشکلات کا کلام سنیں اور حکام بالا سے فوری طور پر اس سڑک کی ڈبلنگ کا مطالبہ کریں۔ ہمارے ساتھ اس مسئلے کو عوام تک پہنچائیں، تبصرے میں اپنی رائے دیں۔

#اوستامحمد #گڑھیخیرو #سڑککیخرابی

01/11/2025

محکمہ کارپوریشن کے عملے غائب، گلی نمبر 2 سلیم کالونی کا حالت زار، ملاحظہ فرمائیں

01/11/2025

استامحمد کے سیڈ فارم ذراعت کالونی کے بجلی ٹرانسفارمر کے کوائل نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہوگئے۔

#استامحمد #چوری

بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ  بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی  بھرتیوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، عوامی حلقوں نےاس اق...
01/11/2025

بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ
بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی بھرتیوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، عوامی حلقوں نےاس اقدام کوسراہاگیا۔

افسوسناک واقعہسٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود میں ہائی اسکول پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی باز...
31/10/2025

افسوسناک واقعہ
سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود میں ہائی اسکول پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کی شناخت ظفراللہ ولد محمد گل راہیجہ مگسی، باشندہ روپا شاخ، کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَبھاگ حملے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکار محمد عظیم کھوسہ کو خراج تحسین۔...
31/10/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بھاگ حملے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکار محمد عظیم کھوسہ کو خراج تحسین۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ آغا خان ہسپتال کراچی میں جام شہادت نوش کر کے وطن کے لیے اپنی اعلیٰ قربانی دے گئے۔
اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ ہماری دعائیں اور محبت بہادر سپاہی کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جان نچھاور کی۔

اپنے جذبات کا اظہار کریں اور ان کی قربانی کو یاد رکھیں۔
#قربانی #شہادت

30/10/2025

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گلی نزد وٹرنری اسپتال، اُستا محمد — نالیوں کا گندا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، گندگی کے ڈھیر ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔ اسکول کے بچے اور اہلِ علاقہ شدید پریشانی میں ہیں، مگر کارپوریشن عملہ غائب! عوامی سوال: آخر کب صفائی ہوگی؟

Address

Chandio Muhalla Usta Muhammad
Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of DM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of DM:

Share