Jang Geo News Usta Mohammad

Jang Geo News Usta Mohammad اوستامحمد کی عوام کا نمائندہ چینل
جنگ جیو نیوز اوستا محمد بلوچستان

13/04/2026

جے ڈی وینس کی عجلت میں واپسی: ایک نفسیاتی اور تاریخی حقیقت
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان اچانک ختم ہو گیا ان کا ممکنہ قیام اڑتالیس گھنٹے کا تھا، مگر وہ عجلت میں واپس چلے گئے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کرنے سے پہلے چند اہم حقائق سمجھ لینا ضروری ہے، تاکہ تصویر مکمل طور پر واضح ہو جائے
سب سے پہلے ایک سادہ مثال دیکھیں ایک ایس ایچ او جو گریڈ-14 کا معمولی افسر ہے، جب ریٹائر ہوتا ہے تو اسے اپنی ذات کو دوبارہ ڈھالنے میں کم از کم دو سال لگ جاتے ہیں اکثر ریٹائرڈ بیوروکریٹس اس عرصے میں ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں یا پھر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وجہ؟ ان کا سٹیٹ آف مائنڈ۔ چالیس سال تک انہوں نے صرف "جی سر یس سر، ٹھیک ہے سر. والا ماحول دیکھا تھا انکار کا لفظ ان کے لغت میں ہی نہیں تھا۔ جب اچانک "نہیں" سننا پڑا تو جسم اور دماغ دونوں نے ہار مان لی
دوسری مثال اور بھی دلچسپ ہے۔ مغلِ اعظم میں شہزادہ سلیم کا کردار دلیپ کمار نے نبھایا شوٹنگ تقریباً دو سال جاری رہی فلم ختم ہونے کے بعد دلیپ کمار خود کہتے تھے کہ "مجھے لگنے لگا تھا کہ میں واقعی شہزادہ سلیم ہوں اس غلط فہمی سے نکلنے کے لیے انہیں بار بار سائیکالوجسٹ کے پاس جانا پڑا
اب اسی نفسیات کو بڑے پیمانے پر دیکھیں
امریکہ وہ ملک جس نے کئی ملک اجاڑ دیے لاکھوں نہیں کروڑوں انسانوں کو گولہ بارود کا نشانہ بنایا۔ پوری دنیا نے کبھی اسے "نہیں" کہا ہی نہیں اس نے رات کو دن کہا تو دنیا نے مان لیا، دن کو رات کہا تو پھر بھی سر جھکا دیا وہ ملک جو زبان سے زیادہ بندوق بولاتا رہا، جو کبھی مذاکرات نہیں کرتا تھا بلکہ حکم دیتا تھا، جو ہمیشہ عروج پر رہا، جو خود کو سپر پاور سمجھتا تھا اور سربراہِ مملکت کو اغوا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا تھا اُس ملک کا سٹیٹ آف مائنڈ بالکل ویسا ہی تھا جیسا ریٹائرڈ ایس ایچ او یا دلیپ کمارِ شہزادہ والا
اور پھر اچانک یہ ہوا کہ وہ ملک مذاکرات کی میز پر بیٹھ گیا
دوسرے فریق کے مطالبے سنے
انکار سنا
کچھ مطالبات تسلیم بھی کیے
یہ سب کچھ امریکہ نے پہلی بار دیکھا اور سنا
تو کیا یہ پاکستان اور ایران کی جیت نہیں
بلکہ یہ تو تاریخی جیت ہے
پاکستان سرخرو ہوا ہے
اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت بخشی ہے اس پر شکر ادا کریں
نا امیدی اور مایوسی چھوڑ دیں۔بہت کچھ بدلنے والا ہے
امریکہ کو کچھ وقت دیں
شہزادے والی کیفیت سے اچانک نکلنا آسان نہیں جیسے دلیپ کمار کو لگا تھا ویسے ہی ابھی امریکہ کو لگ رہا ہے کہ ہم اب بھی وہی ہیں جب چار پانچ اور ملک اسے انکار کریں گے تو وہ خود سوچنے لگے گا کہ اب وہ پرانا امریکہ نہیں رہا
ابھی تو کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی بھتہ دینے سے انکار کر دیا ہے
سعودی عرب میں پاک فوج پہنچ چکی ہے یہ بھی امریکہ کے لیے ایک انہونی تھی
نوٹ
جے ڈی وینس اپنی بیوی اور بچوں کو ساتھ لے کر آئے تھے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد کے سینٹورس میں شاپنگ کرواؤں گا اور ایف-9 پارک بھی گھماؤں گا مگر مذاکرات کی مصروفیات میں وہ وعدہ پورا نہ کر سکے نتیجہ؟ گھر والے بھی اس سے ناراض ہو گئے
یہ صرف ایک سفر کی کہانی نہیں، ایک سوپر پاور کے ذہنی زوال کی کہانی ہے
پاکستان زندہ باد

18/03/2026

Address

Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jang Geo News Usta Mohammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share