10/05/2026
اڈہ غلام حسین پہ واحد روڈ کراسنگ جو کہ بارڈر لائن چھوڑ کر بنائی گئی تھی آج بند کردی گئی ہے جس وجہ سے اڈہ کے دونوں جانب چکوک کی عوام بہت مشکلات کا شکار،
بالخصوص مریض، خواتین اور سکول کے بچوں کو بہت اذیت کا سامنا ہے۔
اہل علاقہ کی عزت مآب جناب ڈی سی وہاڑی و ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ عین چوک سے نہ سہی لیکن 400 سے 500 میٹر کے اندر راستہ ضرور چھوڑا جائے تاکہ مریضوں اور طلباء کی پریشانی میں کمی ہو سکے۔
روڈ بند ہونے کی وجہ سے 4_5 چکوک متاثر ہوں گے کیونکہ روڈ کی ایک جانب اڈے کا واحد بنک اور دوسری جانب میڈیکل سٹور اور کلینکس ہیں۔
منجانب : اہلیان علاقہ
اڈہ غلام حسین،
چک نمبر 80 wb
چک نمبر 174 wb
موڈی بھینی
چک نمبر 165، 163، 167