پی ٹی آئی Tᴵᴳᴱᴿˢ

پی ٹی آئی Tᴵᴳᴱᴿˢ GOD bless you Imran Khan 💞

29/05/2025
پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہوں، عمران خانMay 29, 2025پنجاب   ہمیں فالو کریںراولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک...
29/05/2025

پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہوں، عمران خان
May 29, 2025
پنجاب



ہمیں فالو کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ کوئی Give اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا ہے میرے دروازے کھلے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

بانی نے کہا ہے پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، بانی نے کہا ہے پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، بانی نے کہا ہے میں صرف انصاف چاہتا ہوں میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔

بانی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا ہے پانچ چھ دن میں لائحہ عمل دینگے، علیمہ خان کے Give اینڈ take بیان پر بانی نے کہا پاکستان کی خاطر Give اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہیں، بانی نے کہا اپنے لئے رعایت نہیں مانگ رہا مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔

بانی نے کہا ہے پارٹی لیڈر شپ مومونٹ کیلئے تیار ہوجائیں، بانی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کرونگا اگر کوئی سامنے نہ آیا، بانی کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی چار رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا، انہوں نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب،احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے سینٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے۔

بانی نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے، جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر علی ظفر، وکیل عالیہ حمزہ علی عمران اور وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کردی۔

21/04/2025
18/04/2025
‏جہاں تحقیق کرنے والوں کو ہی اٹھا لیا جائے، وہاں خبر کو تحقیق سے پہلے ہی سچ مان لینا لازم ہو جاتا ہے!‎
18/04/2025

‏جہاں تحقیق کرنے والوں کو ہی اٹھا لیا جائے، وہاں خبر کو تحقیق سے پہلے ہی سچ مان لینا لازم ہو جاتا ہے!

سورۃ التوبہ، آیت 41:انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُ...
06/04/2025

سورۃ التوبہ، آیت 41:
انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ"
ترجمہ:
نکل کھڑے ہو، خواہ ہلکے ہو یا بھاری، اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہــــاد کرو، یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔"

57 اسلامی ممالک خاموش تماشائی کیا یہ اسلامی ممالک کہلانے کے لائق ہیں

بہادر لیڈربہادر لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی ہمت، عزم اور بصیرت سے اپنے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ وہ مشکلات کے سامنے گھبرانے ...
22/03/2025

بہادر لیڈر

بہادر لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی ہمت، عزم اور بصیرت سے اپنے لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ وہ مشکلات کے سامنے گھبرانے کے بجائے انہیں چیلنج کے طور پر قبول کرتا ہے اور دوسروں کو بھی حوصلہ دیتا ہے۔ تاریخ میں ایسے کئی عظیم رہنما گزرے ہیں جنہوں نے اپنی بہادری اور قیادت سے دنیا میں تبدیلیاں کیں۔ ان کی خصوصیات میں ایمانداری، جرات، معاملہ فہمی اور قربانی کا جذبہ شامل ہوتا ہے۔

بہادر لیڈر ہمیشہ اپنی قوم اور لوگوں کے مفادات کو مقدم رکھتا ہے۔ وہ خودغرضی سے بالاتر ہوکر اجتماعی بھلائی کے لیے کام کرتا ہے۔ جنگی میدان ہو یا سیاست، کاروبار ہو یا سماجی خدمت، ایک اچھا لیڈر اپنی بصیرت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت سے لوگوں کو جوڑ کر ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، جو ان کی بے مثال جرات اور قیادت کا ثبوت ہے۔

بہادر لیڈر کی ایک اور نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ مشکل وقت میں بھی حوصلہ نہیں ہارتا۔ وہ نہ صرف خود مشکلات کا سامنا کرتا ہے بلکہ اپنے پیروکاروں کو بھی حوصلہ دیتا ہے۔ وہ دھمکیوں، خوف یا دباؤ میں آئے بغیر اپنے نظریے پر قائم رہتا ہے۔ نیلسن منڈیلا جیسے لیڈر نے برسوں جیل میں رہنے کے باوجود ہار نہیں مانی اور آخرکار اپنے ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

ایک اچھے لیڈر کے لیے ضروری ہے کہ وہ صرف بہادر نہ ہو بلکہ دانشمند بھی ہو۔ بغیر حکمت کے بہادری نقصان دہ ہوسکتی ہے، اسی لیے ایک حقیقی لیڈر سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہے۔ وہ دوسروں کی رائے کا احترام کرتا ہے اور اپنی ٹیم یا قوم کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاریخ کے بہترین رہنماؤں نے ہمیشہ اپنی قوم کی بھلائی کے لیے سوچا اور عوام کو یکجہتی کا درس دیا۔

آخر میں، بہادر لیڈر ہمیشہ اپنی قوم اور اپنے اصولوں کے لیے کھڑا رہتا ہے۔ وہ وقتی فائدے یا ذاتی مفاد کے بجائے طویل مدتی کامیابی پر یقین رکھتا ہے۔ ایسے رہنما تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنتے ہیں۔ ان کی کہانیاں ہمیں سکھاتی ہیں کہ بہادری اور قیادت کا اصل مطلب دوسروں کی بہتری کے لیے قربانی دینا ہے۔

Address

Vehari

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پی ٹی آئی Tᴵᴳᴱᴿˢ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پی ٹی آئی Tᴵᴳᴱᴿˢ:

Share